وزیراعظم کا تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعظم کا تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور بشمول دونوں ممالک کے مابین تجارت کے مزید فروغ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، بالخصوص داعش اور فتنہ الخوارج (ایف اے کے) سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھیں۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی خواہش کا اعادہ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی شہباز شریف تعلقات کے کے لیے
پڑھیں:
تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں 8 پاکستانیوں کو قتل کیا گیا، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایرانی حکومت نے قاتلوں کر گرفتار کرکے سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہتر صحٹ کےلیے دعا بھی کی۔