City 42:
2025-02-21@06:53:26 GMT

مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کا بڑا اقدام

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹکٹ خریداری مزید آسان کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گے، جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلیٰ حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ٹکٹ کے حصول کے لیے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔

قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا پی آئی اے  انتظامیہ کا نصب العین ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے وسعت لا رہا ہے اور عنقریب پی آئی اے اندرونی ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس پر حملہ، آٹھ مسافر شناخت کے بعد جانبحق

ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد لورالائی، کنگری اور قریبی علاقوں میں مختلف مقامات پر مسافر بسوں اور گاڑیوں کو انتظامیہ نے احتیاطاً روک دیا ہے، جبکہ رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سبز پاکستان اقدام، پائیدار زرعی نظام کی تشکیل کیلیے اہم اقدام
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 3 مسافر پکڑے گئے
  • جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری
  • نادرا کا شہریوں کیلئے ایک اور احسن اقدام، نئی سہولت آگئی
  • بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے نادرا کا اہم بیان آگیا
  • سعودی عرب سمیت 7 ممالک جانے والے 28 مسافروں کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ
  • بارکھان: دہشتگردی میں جاں بحق 7 مسافروں کی میتیں آبائی علاقے روانہ
  • بلوچستان: مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ، مسافروں کے ہوشربا انکشافات
  • کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس پر حملہ، آٹھ مسافر شناخت کے بعد جانبحق