2025-02-11@08:08:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1688
«شہ رگیں»:
(نئی خبر)
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے پہلے الیکٹرک بسوں پر اور اب آٹزم سینٹرز کے قیام پر پنجاب کا دعویٰ غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب اور سندھ حکومت میں کارکردگی کا مقابلہ جاری ہے، پہلے الیکٹرک بسوں پر اور اب آٹزم سینٹرز کے قیام پر سندھ نے پنجاب کا دعویٰ غلط قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دو دن پہلے لاہور میں آٹزم اسکول پروگرام کا افتتاح کیا تھا، جسے پاکستان کا پہلا آٹزم سینٹر کہا گیا، جس پر سندھ کے وزیر شرجیل میمن اور صوبائی ترجمان سمیتا افضال نے کہا کہ پہلا سرکاری آٹزم سینٹر سندھ حکومت نے دو ہزار اٹھارہ میں قائم کیا اور صوبے میں چھے سرکاری آٹزم سینٹر کام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) ہلڈا، جنوبی اسکاٹ لینڈ میں واقع گایوں کے ریوڑ لینگ ہل میں پیدا ہونے والا وہ پہلا بچھڑا ہے، جس کی پیدائش آئی وی ایف طریقے سے ہوئی ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس طرح کے گایوں سے میتھین کم پیدا ہو گی۔ مویشیوں کے ڈکار اور گوبر سے میتھین گیس پیدا ہوتی ہے۔ یہ کرہ ارض کو گرم کرنے والی ایسی گرین ہاؤس گیس ہے جو 20 سال کے وقت کے پیمانے پر کاربن ڈائی آکسائیڈ سے 80 گنا زیادہ طاقتور ہے۔ مویشی دنیا بھر میں تقریباً 30 فیصد میتھین اخراج کرتے ہیں، جن میں سے دو تہائی گوشت یا دودھ کی پیداوار کے لیے استعمال...
—فائل فوٹو ملتان میں گیس باوزر دھماکے کے واقعے میں ملوث باوزر کے ڈرائیور کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ وہ باوزر سے گیس چوری کرتے تھے۔ ملتان گیس باوزر دھماکہ، تھانہ مظفر آباد کا SHO برطرفملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈرائیور کے مطابق واقعے کے روز گیس چوری کرنے لگے تو وال لیک تھا، گیس لیک ہونے پر وہ وہاں سے فرار ہوا، کچھ دیر بعد دھماکا ہو گیا۔واضح رہے کہ گیس باوز ردھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے تھے۔
9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد ہوں گی۔ رئیر ایڈمرل کمانڈرپاکستان فلیٹ عبدالمنیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 ویں بین الاقوامی امن مشق میں اس بار 60 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ ممالک کے لحاظ سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب کے مطابق مشق کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔ امن مشق 2025 میں 60 ممالک بحری، ہوائی جہازوں اور اسپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ امن مشقیں 2007 سے ہر 2 سال بعد منعقد کی جاتی ہیں۔ امن...
بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک اسپتال کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ دھماکا پشین بائی پاس کے قریب واقع ایک نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اسپتال کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات...
بلوچستان کے ضلع پشین کے نجی اسپتال میں گیس سیلنڈر میں لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔ نجی اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے زخمیوں کو پشین سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024 پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
![’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام](/images/blank.png)
’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ 2 سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا‘۔ یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں،...
پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان 58 سال کی عمر ہونے کے باوجود اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔ انھوں نے شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔ فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے...
برطانوی پاپ کلچر کی نمایاں شخصیت میریان ایولین گیبریل فیتھ فل، جنہوں نے 1960 اور 70 کی دہائی میں اپنے گانے "As Tears Go By” اور دیگر ہٹ ٹریکس سے شہرت پائی، 78 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات پر ان کے ترجمان نے کہا، "گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم میریان فیتھ فل کی وفات کا اعلان کرتے ہیں۔” میریان فیتھ فل 29 دسمبر 1946 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد برطانوی خفیہ سروس کے افسر تھے جبکہ ان کی والدہ آسٹریائی اشرافیہ سے منسلک تھیں۔ 1964 میں انہوں نے "As Tears Go By” سے شہرت پائی، جسے Mick Jagger اور Keith Richards نے لکھا تھا۔ بعد ازاں انہوں...
—فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین کے نجی اسپتال میں گیس سیلنڈر میں لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔نجی اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے زخمیوں کو پشین سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔نجی چینل کے مطابق ضلع پشین کے درمان ہسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی دھماکے کے مقام پرپہنچ گئے۔
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کے باعث ہونیوالے اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوراً سول اسپتال پشین منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے نام حبیب احمد، زبیر احمد، عزت اللہ،عبدالقاہر، رحمت اللہ، بخت محمد اور شاہ زمان ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی قربانی کے بارے میں بات کی ہے۔ شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے ہمیشہ کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے میں کوئی تلخی ہے؟ اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے خود یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں کام تھوڑا کم کر لیتی تو اپنے بچوں کے...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص نے کشمیریوں کی نصف صدی سے زائد جاری تحریک آزادی اور تحریک حق خودرادیت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 5 فروری بروز بدھ دن گیارہ بجے مارکیٹ چوک پر عظیم الشان یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا ہے۔یکجہتی کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم و دیگر مقامی رہنما خطاب کریں گے۔امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے اہل میرپورخاص کو یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں سے ہمارا رشتہ لا الہ اللہ کی بنیاد پر ہے۔ کشمیری مسلمان گذشتہ کئی دھائیوں سے بھارت کے پنجہ استبداد اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔ 5 فروری...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائر س کی تصدیق ،قومی ادارہ صحت کی رپورٹ جاری ،جیکب آباد میں مسلسل 11ماہ سے پولیو وائرس کی موجودگی قابل تشویش ،چار ماہ میں جیکب آباد میں پانچ پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے صدر ڈسپوزل سے جنوری میں لئے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی جانب سے جاری رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے مسلسل 11ماہ سے جیکب آباد میںپولیو وائرس کی موجودگی عالمی ادارہ صحت اور متعلقہ حکام کے لئے قابل تشویش ہے اور چیلنج بھی۔ یاد رہے کہ جیکب آباد میں صرف چار ماہ کے دوران پانچ بچے پولیو کا شکار ہو...
خیرپور(جسارت نیوز ) ضلعی خیرپور میں انسداد پولیو مہم 03 فروری تا 09 فروری تک جاری رہے گی اس سلسلے میں کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے خیرپور پہنچ کر سول اسپتال خیرپور میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کے ڈاکٹر الطاف بوسن، ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کے ساتھ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے سلسلے میں قطرے پلا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کبیر محمد شاہ، ایس ایس پی توحید الرحمن میمن ، اے سی ارسلان حیدر پھلپوٹو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عرفان حیدر، ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم اشرف جوکھیو، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر جمیل احمد، ایم ایس ڈاکٹر مسرور، ڈاکٹر مدثر، ڈسٹرکٹ...
سابق وزیر نے کشمیر کے مسئلے پر صرف سیاسی مذمت تک محدود رہنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام 77 سال سے غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں اور نہ انہیں معاشرتی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی مذہبی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں، انہیں چوٹ پہنچتی ہے تو ہمیں بھی درد ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ یہ ہمارے حکمرانوں اور پوری دنیا کے لیے شرم کا مقام...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر...
حیدرآباد ،میونسپل عملے کی نااہلی کے باعث گندگی کا ڈھیر لگاہواہے
٭پورٹ کی فضا اور ہوا سیپا اور پیپا کے طے کردہ معیارات سے آلودہ ہونے کا انکشاف ٭اعلیٰ حکام کی پورٹ انتظامیہ کو ہوا کا معیار کو کوالٹی اسٹینڈرڈ کے تحت بہتر کرنے کی ہدایت (جرأت نیوز) پورٹ قاسم اتھارٹی پر ماحولیاتی آلودگی، پورٹ کی فضا اور ہوا سیپا اور پیپا کے طے کردہ معیار سے آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، پھیپھڑوں کا کینسر، دل کے امراض اور سانس کی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پیپا) اور سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے ہوا کے معیار اور ہوا میں آلودگی کا ایک معیار طے کیا، بعد میں محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپا نے...
٭مختلف کیمیکلز کی طے شدہ حد سے کہیں زیادہ بحری جہازوں سے کیمیکلزکا اخراج ٭اعلیٰ حکام کی سمندری آلودگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی سفارش (جرأت نیوز) پورٹ قاسم اتھارٹی کی نااہلی، کیمیکل کے بڑے پیمانے پر اخراج کے سبب سمندر میں آلودگی پھیل گئی، اعلیٰ حکام نے سمندری آلودگی کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی اسٹینڈرڈ کی طے کیے گئے معیار کے تحت بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) 5 کی حد 80پوائنٹس، کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (سی او ڈی) کی حد 150، آئل اور گریس کی حد 10 پوائنٹس طے کی گئی ہے ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی پر ایل...
![بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے](/images/blank.png)
بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خوف کی علامت سمجھا جانے والا 100 سے زاید ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث چھوٹو گینگ کے نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان کے شناخت، تائی نین، ابراہیم، امان اللہ، عبداللہ، اشوک اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کا گروہ شرافی گوٹھ، قائدآباد، اسٹیل ٹاؤن سمیت ضلع ملیر میں ڈکیتی کی 100 سے زاید وارداتیں کرچکا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 4 عدد موٹرسائیکلیں، 3 پستول، 25 گولیاں، 5 چھینے گئے موبائل اور چھینے گئے 10 موٹر سائیکلوں کے چیجز برآمد ہوئے، ملزمان موٹرسائیکل کے پارٹس فروخت کردیتے تھے۔ ملزمان...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنو قابل کورنگی کراچی میں ہونے والے پروگرامات میں سب سے بڑا پروگرام تھا، بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت کامیابی کی دلیل ہے یہ۔ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بنو قابل پروگرام کے شاندار انعقاد پر ضلعی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی میں اہلیت ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ شریک ہوئے، انتظامات ناکافی تھے لیکن کارکنان نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کی شرکت کو ممکن بنایا جس کیلیے ستائش کے مستحق ہیں اسی سلسلے میں یہ تقریب منعقد کی گی ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے دائرہ کار کو مزید مستحکم کریں۔ امیر جماعت اسلامی کورنگی مرزا فرحان بیگ نے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی نمبر سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کو ان کا قریبی عزیز ہی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مشتبہ موٹر سائیکل سوار شخص کورنگی نمبر ڈھائی پر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب بچوں کے گھر پر پہنچا اور بچوں کو ان کے نام سے پکارا جیسے ہی بچوں نے اس شخص کو دیکھا تو اس کے پاس چلے گئے اور وہ انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات چل رہی ہے غالب گمان یہی ہے کہ بچوں کوان...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے...
ماسکو (اے پی پی)روس کے علاقے پرائموری کے نائب گورنر اور ٹائیگر رضاکار یونٹ کے سابق کمانڈر سرگئی ایفریموف ایک جنگی مشن سے واپس آتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق علاقے کے گورنر اولیگ کوزمیاکو نے ایک وڈیو پیغام میں بتایا کہ سرگئی ایفریموف کرسک میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے ۔
نئی دہلی : بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں9.5 فیصد اضافہ کردیاہے جس کے بعددفاع کا مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بجٹ 2025-26 مالی سال کے لیے 6.81 ٹریلین روپے کے دفاعی اخراجات کی تجویز پیش کی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5فیصد زیادہ ہے۔ دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافے سے علاقائی استحکام کے بارے میں بھارت کے سوچ سے متعلق اہم سوالات اٹھ گئے ہیں۔ دفاعی بجٹ میں اضافے کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ 21کھرب 94 کروڑ تک...
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے چھوٹو گینگ نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو چھینی ہوئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ، قائد آباد اور اسٹیل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈاکوؤں کی شناخت بلال، ابراہیم، امان اللہ، اشوک، تائینین اور عبداللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے 4 موٹر سائیکل جو کہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھیں پولیس نے برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے اعتراف کیا ہے کہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی پولیس نے پولیو ورکر سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کورنگی آر ایریا میں پولیو ورکر زیشان کو 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنر کا لوٹ لیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی کورنگی پولیس متحرک ہوگئی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واردات میں ملوث ایک ڈاکو عمران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضےسے اسلحہ ، چھینا ہوا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو نے پولیو ورکر...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 فروری 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے امریکی اسلحہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں استعمال کررہی ہے، اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہورہا ہے۔انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردوں کو اسلحہ میسر ہے، وہ یہ اسلحہ خریدتے ہیں یا ان کو سپلائی کی جاتی ہے اور یہ امریکی اسلحہ ہے، یہ اسلحہ وہاں لوگوں اور ٹی ٹی پی کے کام آرہا ہے، دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم...
ابوظہبی : شارجہ واریئرز نے ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز واپسی کرتے ہوئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں پلے آف میں جگہ بنالی ۔ ابوظبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کی شاندار اننگز کی بدولت واریئرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس نتیجے کے بعد گلف جائنٹس پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جبکہ دبئی کیپیٹلز اور ابوظبی نائٹ رائیڈرز چوتھی پوزیشن کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے 52 گیندوں پر 91 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے میتھیو ویڈ نے بھی 25 گیندوں پر 44 رنز کی شاندار...
دبئی : ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دبئی کیپٹلز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 26 رنز سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پلے آف میں جگہ بنالی۔ اس فتح کے ساتھ ہی دبئی کیپٹلز پلے آف میں جگہ بنانے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی ہے۔ سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے وارنر نے شاندار ناقابل شکست 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی کیپیٹلز کو ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 7 میچز میں چھٹی فتح دلائی۔ نائٹ رائیڈز کو 218 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقابلے میں رہنے کے لئے ایک بھرپور فتح درکار تھی ۔ اینڈریز گوس نے 11 گیندوں میں 6چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو...
بیجنگ : چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کے لیے ٹارچ ریلے کی تقریب پیر کے روز شروع ہوگئی ۔ یہ ٹارچ ریلے تقریباً 11 کلومیٹر طویل ہے۔ 7 فروری کی شام کو ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ٹاور روشن کیا جائے گا ۔ٹارچ ریلے میں 120 مشعل بردار حصہ لیں گے۔ ان میں سب سے کم عمر مشعل بردار کی عمر 16 سال جب کہ سب سے زیادہ طویل عمر مشعل بردار کی عمر 86 سال ہے۔ ایشین ونٹر گیمز کا باضابطہ آغاز ر 7 فروری سے ہو گااور یہ 14 فروری تک جاری رہیں گے ۔
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نےعالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک سے کہا گیا ہے کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔ ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے...
مقامی انتظامیہ کے مطابق ہنگو ٹل شہر تورپل سے 150 چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم جانے کے لیے تیار ہے۔ گاڑیوں میں آٹا، چینی، گھی، سبزی، مرغی، بھینس، ادویہ، پھل، چاول اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق ہنگو ٹل شہر تورپل سے 150 چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم جانے کے لیے تیار ہے۔ گاڑیوں میں آٹا، چینی، گھی، سبزی، مرغی، بھینس، ادویہ، پھل، چاول اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ ضلع کرم اور پارا چنار کے لیے گاڑیوں کا قافلہ کچھ دیر میں سخت سکیورٹی میں روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ضلع کرم میں قیام امن کو یقینی...
صرف گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلمانوں کی سات املاک کی دیواروں کو گرافیٹی (چاکنگ یا کچھ لکھنا) سے گندا کیا گیا۔ ایسی باتیں لکھی گئیں، جن میں مسلمانوں کو بچوں سے زیادتی کرنیوالا قرار دیا گیا اور انھیں دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انھوں نے برطانیہ نہ چھوڑا تو انھیں قتل کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ اور ویلز میں گذشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں 12.65 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ گذشتہ سات برسوں میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ اس عرصہ کے دوران مسلمانوں کو جسمانی حملے، بدسلوکی، دھمکیوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تازہ ترین واقعات کے مطابق صرف گذشتہ دو ہفتوں کے...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوری 2025 میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی جو دسمبر 2024 میں 4.1 فیصد تک کم ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.4 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی سے تمام شعبوں میں ترقی کے مثبت اعشاریے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا، حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہماری جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کرتے ہوئے قیمت 100 سے 120 روپے کلو کردی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر اور تانگہ اسٹینڈ سمیت متعدد جگہوں پر دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کردی ہے۔جس کی وجہ سے مہنگائی کے مارے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیںْ۔شہر کے مختلف علاقوں میں 200 سے 240 روپے فی کلو فروخت ہونے والا دودھ اب 100 سے 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے چند روز سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر کمشنر کراچی سے جواب طلب کیا تھا۔درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا تھا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے یہ صورتحال سبسڈی اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے والی طویل مدتی پائیدار پالیسیوں کا مطالبہ کرتی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ چیف آف انڈسٹریز اینڈ کامرس سیکشن وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات عمر خیام نے اس بات پر زور دیا کہ سبسڈیز، جب تزویراتی طور پر لاگو ہوتی ہیں اس شعبے کے لیے لائف لائن کا کام کر سکتی ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو توانائی کی بلند قیمت، ناقابل اعتماد بجلی کی فراہمی اور سخت بین الاقوامی مقابلے کا سامنا ہے بجلی، گیس اور خام مال پر سبسڈی ان بوجھوں میں...
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ریسکیو 1122 ڈیرہ نے ماہ جنوری 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر آیاز خان، ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے ماہ جنوری میں کل 882 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے ایمرجنسی میں سروسز فراہم کیں. ریسکیو 1122 ڈیرہ کو 2025 کے پہلے مہینے کے دوران مجموعی طور پر 100285 فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 68924 غیر ضروری اور فیک کالز اور 30479...
مغربی کنارے کے فلسطینی عوام کیخلاف جاری غاصب صیہونی رجیم کی فوجی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی اپنے جنگی جرائم کی تکمیل کیلئے غاصب و سفاک صیہونی رجیم نے اس مرتبہ جنین کیمپ کا رخ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے فلسطینی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں غاصب صہیونی رجیم کی جانب سے جاری مسلسل جارحیت، قتل عام، ٹارگٹ کلنگ، گرفتاریوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں انصار اللہ یمن نے تاکید کی کہ جنین میں جاری صیہونی جارحیتیں درحقیقت غزہ میں نسل کشی پر مبنی...
وارنر کی جاندار اننگز نے دبئی کیپیٹلز کو آئی ایل ٹی کے پلے آف میں پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز دبئی : ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دبئی کیپٹلز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 26 رنز سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پلے آف میں جگہ بنالی۔ اس فتح کے ساتھ ہی دبئی کیپٹلز پلے آف میں جگہ بنانے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی ہے۔سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے وارنر نے شاندار ناقابل شکست 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی کیپیٹلز کو ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 7 میچز میں چھٹی فتح دلائی۔نائٹ رائیڈز کو 218 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقابلے...
غزہ کے باسیوں کی مصر و اردن منتقلی کے بارے انتہاء پسند امریکی صدر کی تجویز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو انکی سرزمین سے نکال باہر کر دینے کی تجویز ''جنگی جرم'' ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی عوام کے مصائب سے لاتعلق جبکہ فلسطینی عوام کی بے دخلی نسلی تطہیر ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں فرانسسکا البانی کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو ان کی آبائی سرزمین سے بے دخل کر دینے کی تجویز کھلا ''جنگی جرم'' ہے۔ فلسطین...
چین میں منعقد ہونے والے ایشین ونٹر گیمز ٹارچ ریلے کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کے لیے ٹارچ ریلے کی تقریب پیر کے روز شروع ہوگئی ۔ یہ ٹارچ ریلے تقریباً 11 کلومیٹر طویل ہے۔ 7 فروری کی شام کو ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ٹاور روشن کیا جائے گا ۔ ٹارچ ریلے میں 120 مشعل بردار حصہ لیں گے۔ ان میں سب سے کم عمر مشعل بردار کی عمر 16 سال جب کہ سب سے زیادہ طویل عمر مشعل بردار کی عمر 86 سال ہے۔ ایشین ونٹر گیمز کا باضابطہ آغاز ر 7 فروری سے ہو گااور...
کراچی: شہر قائد میں رمضان المبارک میں سردی رہے گی یا نہیں، اس حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں کل منگل اور پرسوں بدھ کو سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کو دن کے مقابلے میں رات میں ٹھنڈے موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت بھی 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا رمضان المبارک کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کی...
شارجہ واریئرز آئی ایل ٹی 20 کے پلے آف میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز ابوظہبی:شارجہ واریئرز نے ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز واپسی کرتے ہوئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں پلے آف میں جگہ بنالی ۔ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کی شاندار اننگز کی بدولت واریئرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس نتیجے کے بعد گلف جائنٹس پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جبکہ دبئی کیپیٹلز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز چوتھی پوزیشن کی دوڑ میں شامل ہیں۔ٹام کوہلر کیڈمور نے 52 گیندوں پر 91 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ...
سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکے کے تحفظ کی کوشش ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کر کے جمہوریت پر...
صرف 4 فیصد اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 96 فیصد اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ ان کی حکومت اور فوج غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لزر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کرائے گئے سروے میں، جسے اسرائیلی اخبار معاریو نے شائع کیا، پوچھا گیا تھا کہ آیا اسرائیل نے اپنے جنگی مقاصد حاصل کیے؟ جن میں حماس کو تباہ کرنا بھی شامل ہے، خاص طور پر جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقے میں جاری جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ، اور شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی وغیرہ۔ مزید پڑھیں: قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل: 3 اسرائیلیوں کے بدلے...
کراچی(این این آئی)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آزاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوں کی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82 فی صد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوں کی بروقت آمد کی کارکردگی میں سعودیہ محض 0.35 فی صد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پر رہی، اور پروازوں کی بر وقت آمد کی شرح 86.35 فی صد رہی۔سعودیہ نے 2024 میں چار بر اعظموں میں 100 سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ 192,560 پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کے...
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی جو کہ رابطہ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونے والے ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے، ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فی صد رقم واپس لے سکیں گے جبکہ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فی صد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فی صد ریفنڈ دیا جائے گا جبکہ اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس...
بمبئی (نیوزڈیسک)بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا، دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔رواں مالی سال کے لیے وزارت دفاع کے 6,81,210.27 کروڑ روپے (78.70 ارب ڈالر) مختص کیے گئے ہیں، جو کہ مجموعی بجٹ کا...
ایوب دور حکومت کا قصہ ہے ، مغربی پاکستان کے گورنر نواب کالا باغ امیر محمد خان تھے،ایک شہری کا بچہ اغوا ہو گیا،مدد کیلئے اس نے گورنر ہائوس کا در کھٹکھٹایا،گورنر نے فوری طور پر متعلقہ پولیس افسر کے بیوی بچوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کیا اور بچہ کی بازیابی تک متعلقہ پولیس افسر کے بچوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی،تاریخ گواہ ہے کہ چند گھنٹے بعد بچہ بازیاب اور اغوا کار گرفتار ہو گئے،یہ نتیجہ تھانگرانی،احتساب اور مرکزیت کا،اگر چہ کچھ محکمے آزادی کے بعد مادر پدر آزاد ہو گئے تھے جن میں محکمہ پولیس سر فہرست تھا،تا ہم تب تک پولیس کا محکمہ کمشنری نظام کی چھتری تلے قابل احتساب تھا،ہر تھانہ...
پی ٹی آئی کے آئے روز کے احتجاج، دھرنوں، سیاسی عدم استحکام اور عالمی اقتصادی صورت حال نے پاکستان کی ترقی کی رفتار اور معیشت کو جس بُری طرح متاثر کیا ہے۔ ان مشکل ترین سیاسی و معاشی حالات میں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کا قیام اور اس کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینا ایک ایسا موضوع ہے جو نہ صرف پاکستانی عوام اور تجزیہ نگاروں بلکہ بین الاقوامی مبصرین کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے سے پہلے میاں صاحب جس طرح پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اس تناظر میں یقینا عوامی توقعات کا ایک...
انسان ہو یا حیوان قید میں زندگی گزارنا اک عذاب سے کم نہیں اور اگر اسیری کے دن پاکستان کی جیلوں میں کاٹنا پڑ جائیں تو یہ اک ڈراؤنا خواب بن جاتی ہے۔ سزائیں معاشرے کی اصلاح کے لیے ضروری بھی ہیں کہ جس نے جرم کیا ہو اس کو اس کے جرم کے مطابق کڑی سزا دی جائے تاکہ وہ دوبارہ جرم کا ارتکاب کرنے سے پہلے سو بار اس کے نتائج بارے سوچے۔ ہر معاشرہ جرائم کی روک تھام کے لیے جہاں قوانین بناتا ہے وہیں ان پر عملدرآمد کے لیے ان لوازمات کا بھی بندوبست کرتا ہے جیسا کہ جیلیں اور عدالتیں۔ آج کل نظام عدل کی جو حالت ہو چکی ہے وہ تو سب پر عیاں...
9 ممالک نے اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے ‘ہگ گروپ’ تشکیل دیا ہے۔ اس گروپ کا مقصد اسرائیل کو اسلحہ کی منتقلی کو روکنا ہے اگر انسانی حقوق کے قوانین یا نسل کشی کے کنونشن کی خلاف ورزی کا خطرہ ہو۔ جنوبی افریقہ، ملائیشیا، نمیبیا، کولمبیا، بولیویا، چلی، سینیگال، ہونڈراس اور بیلیز کے نمائندے دی ہیگ میں جمع ہوئے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کا اعلان کیا۔ اجلاس پروگریسو انٹرنیشنل کی میزبانی میں ہوا، جس کے نتیجے میں ‘ہگ گروپ’ کی تشکیل ہوئی، جس نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات کے خلاف قانونی، اقتصادی اور سفارتی اقدامات...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مینار پاکستان پر 8 فروری کا جلسہ اور ملک گیر احتجاج بانی عمران خان کے کہنے پر کر رہی ہے۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام کا شکریہ بھی ادا کریں گے کہ انہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اور یوم سیاہ بھی منائیں گے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 8 فروری کو حکومت ہمیں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازات دے۔ اس حوالے سے...
بلوچستان کے قدامت پسند معاشرے میں جہاں سخت قبائلی روایات نے اہل اور باکمال خواتین کو زندگی کے چند مخصوص شعبوں تک محدود کر دیا ہے، وہیں اس معاشرے میں ایک خاموش لیکن طاقتور انقلاب جنم لے رہا ہے۔ کنیسہ الہیٰ بخش اور سدرہ بی بی جیسی خواتین جو کبھی اپنی کہانیاں سنانے کا خواب دیکھتی تھیں، اب کیمرے کے پیچھے کھڑی اپنی کہانیاں خود تخلیق کر رہی ہیں اور سخت گیر معاشرتی تصورات کو بدل رہی ہیں۔ تفصیل رپورٹ میں ۔۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
٭گیس کی بلا تعطل فراہمی اورمقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ ،ملک میں یکساں طرز عمل اپنانے کامطالبہ ٭سندھ کے شہری گیس کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگپر اضطراب کے شکار ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ (جرأت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیاہے،جس میں گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج کیاگیاہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی...
لاہور (آئی این پی )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کا سانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کر دیئے گئے۔اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضائی تحفظ کیلئے 100 اے کیو آئی مانیٹرز کے ہدف کی...
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ کا قافلہ درحقیقت اسلام کے غلبے کے لئے پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اسلام کو بطور نظام زندگی کو قائم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔اللہ کے نزدیک زندگی گزارنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ اسلام ہے۔ اسلامی نظام زندگی کو چھوڑ کر کسی او ر نظام کی طرف دیکھنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔اسلام ایک مکمل نظام ہے، ملک کے اندر اسلام کے عدل کو قائم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو دین...
![لاڑکانہ: کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی ڈپٹی کمشنر شرجیل نور کے ساتھ مل کر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں](/images/blank.png)
لاڑکانہ: کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی ڈپٹی کمشنر شرجیل نور کے ساتھ مل کر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں
لاڑکانہ: کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی ڈپٹی کمشنر شرجیل نور کے ساتھ مل کر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13 سالہ کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں دوست کے گھر سے بازیاب کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔ بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی۔ پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔
لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوںروپے کی مالیت کے 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کردیئے گئے،اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جا ئیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضای تحفظ کے لئے 100 اے کیوای مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں پر پولیس اور رینجرز کو کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو...
بھارت کا جنگی جنون ، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ، 21کھرب 94 ارب روپے مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے...
لاہور: محکمہ ریلویز کو پچھلے مالی سال 88 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق محکمہ ریلویز آپریشنل منافع میں ہے، پنشن اور تنخواہیں آپریشنل اخراجات کا حصہ نہیں۔ دوسری جانب پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی ہے، ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فیصد...
لاہور ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ سعودی عرب میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی۔وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پر خاندان کے افراد سے ملاقات کی. اس موقع ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں بے گناہ خاندان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے دن رات محنت کرکے انٹرنیشنل گینگ...
کانگریس لیڈر نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی پالیسی خاص طور پر اترپردیش میں دلتوں کے خلاف ظلم و ستم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایودھیا میں تین دن سے لاپتہ ایک دلت لڑکی کی لاش ایک کھیت سے برآمد ہوئی، جس پر قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف دل دہلا دینے والا ہے بلکہ انتہائی شرمناک بھی ہے۔ راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی پالیسی خاص طور پر اتر پردیش میں دلتوں کے خلاف ظلم و ستم میں...
بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے عالمی ڈرگ گینگ کے 9ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے ڈرگ گینگ کے 9ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سعودی عرب میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر اینٹی نارکوٹکس فورس ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5افراد واپس وطن آگئے۔محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پر خاندان کے افراد سے ملاقات کی، اس موقع ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں، بے گناہ خاندان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لئے آخری مہلت دے دی۔ تین اپریل کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں جدید سیکورٹی فیچر پر مشتمل نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ گاڑیوں کی کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ تین اپریل کے بعد پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط ہوں گی۔ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔ تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سفید رنگ اور کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ کی ہوگی۔ کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فیس2450 روپے موٹر سائیکل اور رکشہ کے نمبر پلیٹس کی فیس 1850 روپے ہے جبکہ اسمارٹ کارڈ کی فیس 1600 روپے ہے۔ نئی نمبر پلیٹس کے حصول کے لئے...
بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔ رواں مالی سال کے لیے وزارت دفاع کے 6,81,210.27 کروڑ روپے (78.70 ارب ڈالر) مختص کیے گئے ہیں، جو کہ مجموعی بجٹ کا...
ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے فریقین کے درمیان اسلام آباد میں جرگہ منعقد ہوا، جس میں سوشل میڈیا پر ہر قسم کی منافرت پھیلانے اور شر انگیز تقاریر پوسٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سخت ترین سزا کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ضلع کرم میں دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، فریقین کے درمیان امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اسلام آباد میں جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمنٹیرینز اور مشران نے شرکت کی۔ جرگہ عمائدین نے ضلع کرم، ٹل اور پارہ چنار روڈ کو عام آمد ورفت کے لیے محفوظ بنانے اور سوشل میڈیا پر جاری مذہبی منافرت ختم کو کرنے پر زور دیا۔ فریقین کی جانب سے...
لیورپول فٹبال کلب نے محمد صلاح کی شانداری کارکردگی کی بدولت پریمئیر لیگ میں اپنی برتری کو مزید وسعت دیتے ہوئے بورنموتھ کو دو صفر سے شکست دے دی۔ اس میچ میں محمد صلاح نے دو گول کیے، لیورپول اب 9 کے ساتھ پریمیئر لیگ میں پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس جیت کے ساتھ لیورپول 23 میچوں میں 56 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ صلاح نے سیزن میں اپنے گولوں کی تعداد 21 تک پہنچا دی ہے۔ بورنموتھ کے وائٹلٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول کو ابتدائی طور پر میزبان ٹیم کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنے پچھلے 11 لیگ میچوں میں ناقابلِ شکست تھے۔ صلاح نے پہلا گول 30ویں منٹ میں پنالٹی کک پر کیا، بورنموتھ کے جارحانہ کھیل...
افغانستان میں امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپیکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق "اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی جس میں سے 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں UNAMA اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1.2 بلین ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ امریکا میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے جو اب سود سمیت 4 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔...
یوں تو بلوچستان ان دنوں یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، مگر صوبے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ حالیہ چند دنوں میں نون لیگ کے صوبائی صدر اور گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندو خیل نے ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت پر تنقید کے تیر برسائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی فنڈز کا آج تک کوئی حساب کتاب نہیں، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل ابھی بہت سارے امتحانات باقی ہیں کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے گورنربلوچستان شیخ جعفرمندوخیل کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اپنی تعریف کریں۔ ابھی بہت سارے امتحانات باقی ہیں اور ہم نے ابھی کافی کام کرنا ہے۔ قیام امن کی ذمہ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے دن رات محنت کرکے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا جب کہ سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ سعودی عرب میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔ محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ان کی سادگی، محبت اور طرزِ زندگی کے مداح نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ کرکٹ برادری میں بھی موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی، اور دو سال بعد 2015 میں انہوں نے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر قبول کیا۔ 2017 میں یہ جوڑا ازدواجی بندھن میں بندھا اور اب ان کے دو بچے ہیں، بیٹی وامیکا کوہلی اور بیٹا اکائے کوہلی**۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ویرات اور انوشکا اپنی اولاد کو بہترین اور آرام دہ زندگی فراہم کر رہے ہیں، لیکن وہ بچوں کی خوراک کے معاملے میں...
وزیراعظم کا کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اور ایک سال میں کی گئی اصلاحات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک سال کے دوران دی گئی ملازمتوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے رواں برس ایک لاکھ پچاس ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی...
ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی، محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔ رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ...
کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان اسٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گیا۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنے والے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ نوجوان کرکٹر نے وکٹ لینے پر جشن بھی منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔ مزید پڑھیں؛ کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان...
بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے تعلقات ختم ہونے کے مہینوں بعد اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں اشارہ دے دیا ہے۔ ارجن کپور اس وقت اپنی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران انھوں نے میڈیا کو اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن کے دوران بالی ووڈ اداکار سے ان کی اپنی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس پر جواب دیتے ہوئے ارجن نے کہا کہ ’’جب وقت آئے گا تو آپ سب کو بتاؤں گا‘‘۔ View this post on Instagram ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) جامن کو جامنی رنگ دینے والے اجزا اور ایک سادہ فلٹر پر مبنی کم خرچ اور ماحول دوست سینسر اپنا رنگ بدلتے ہوئے دودھ کی تازگی یا خرابی کو ظاہر کرتا ہے۔ سائنسی تحقیق کے جریدے 'فوڈ کیمسٹری‘ میں شائع کردہ ریسرچ پیپر کے مطابق ماہرین نے پہلے مکمل پکے ہوئے جامن کے گودے سے ایک قدرتی جزو 'اینتھوسائنِن‘ (اے سی این) نکالا، پھر اس میں بعض کیمیکل ملا کر اسے فلٹر پیپر سے گزارا تاکہ یہ خالص حالت میں حاصل ہو سکے۔ بعد ازاں جامن والے مائع کو بہنے یا اڑنے سے بچانے کے لیے ایک فلٹر پیپر پر پھیلا کر رکھا گیا، اور اسے کیکڑوں اور جھینگوں کے...
افغانستان میں طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جاری رپورٹ کے مطابق، اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 ارب ڈالر کی امداد خرچ کی گئی، جس کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوںUNAMA اور ورلڈ بینک کے زیرانتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ رپورٹ کے...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سال کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں گھر سے تلاش کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں، اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانا زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔زینب نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ناروا سلوک سے تنگ تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
آسٹریلوی اولمپک بریک ڈانسر ریگن اب کرکٹ ڈیبیو کریں گی، انہوں نے پرس اولمپکس اپنے ملک کی پہلی بار نمائندگی کی تھی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پہلی بار اولمپکس میں شامل ہونے والے بریک ڈانسنگ ایونٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنیوالے ریگن کا اصل نام راشیل گن ہے، انہوں نے اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔ بریک ڈانسر آسٹریلوی وزیراعظم کے کریبلی ہاؤس میں ایک چیریٹی میچ کھیلیں گی، جس میں ملک کی معروف شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے” ان میں سابق اولمپک اسپرنٹر میٹ شیرونگٹن، سابق فاسٹ بولر بریٹ لی، ٹینس چیمپئن لیٹ ہیوٹ، موسیقار ایمی شارک، میٹلڈاس اسٹار کورٹنی...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر کی جانب سے یہ اعلان پنجاب کے خلاف بنگال کے رانجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں کیا گیا۔ 40 سالہ ساہا نے اپنے کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں کیا اور 40 ٹیسٹ اور نو ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بنگال اور تریپورا کی نمائندگی کرتے ہوئے 142 فرسٹ کلاس اور 116 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28 برس ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار 1997 میں کرکٹ...
٭چین، کینیڈا ، میکسیکو پر ٹیرف سے امریکا میں 1.4 ٹریلین ڈالر کی درآمدی مصنوعات مہنگی ہونگیں ٭امریکی کاریں کینیڈا میں بنتی ہیں، ،چین سے درآمد ہ جوتے اور الیکٹرانک اشیا ء بھی مہنگی ہو جائیں ٹیرف لگانے سے امریکا میں مہنگائی کا بھونچال آنے کا امکان پیدا ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 3 ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ سے امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے 1.4 ٹریلین ڈالر کی مصنوعات مہنگی ہوں گی، زیادہ ترامریکی کاریں جزوی طور پرامریکا اورکینیڈا میں بنتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، سٹیل، ادویات، گیس اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، امریکا میں تقریبا 99 فیصد...