مقدمے کا مکمل ریکارڈ ون لنک، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصوبے کا کل افتتاح کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس کے حکم پر پراجیکٹ مکمل، افتتاح کل ہوگا۔ عدلیہ، پراسکیوشن اور پولیس کو ریکارڈ تک مکمل رسائی حاصل ہوگی، بروقت چالان جمع نہ کروانے اور ناقص تفتیش سمیت تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوسکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تاریخ کا پہلا منصوبہ، ایف آئی آر سے لیکر مقدمہ کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ ون لنک پر ہو گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر پراجیکٹ مکمل، افتتاح کل ہوگا۔ عدلیہ، پراسکیوشن اور پولیس کو ریکارڈ تک مکمل رسائی حاصل ہوگی، بروقت چالان جمع نہ کروانے اور ناقص تفتیش سمیت تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوسکے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے سائلیں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے آئی ٹی سے استفادہ حاصل کر کے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔
خیال رہے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مقدمہ کے چالان بروقت جمع نہ کروانے پر جب دوران سماعت سخت نوٹس لیا تو رپورٹس سامنے آئیں جس کے مطابق 4 لاکھ سے زائد مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہیں ہوئے اور وجہ یہ بتائی گئی کہ کہیں تفتیشی افسراان کی غفلت اور کہیں پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اقدامات نہیں کیے گئے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حکم دیا کہ ایسا منصوبہ بنایا جائے کہ جب کوئی ایف آئی آر درج ہو تو اس دن سے لیکر اس مقدمے کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ ون لنک پر ہو جس سے پتہ چلے گا کہ تفتیشی یا پراسکیوٹر کس کی غلطی سے مقدمے کے فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
یاد رہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے حکم پر آئی جی پنجاب، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور آئی ٹی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے دن رات انتھک محنت سے پراجیکٹ مکمل کیا، منصوبہ کا پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کل لاہور سے آغاز کیا جائے گا، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم تک مکمل
پڑھیں:
کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پی ایس ایل سیزن دس کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا ایک سو چالیس رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا میچ کے ہیرو اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر کولن منرو رہے جنہوں نے بیالیس گیندوں پر انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا اس اننگز کے دوران انہوں نے نہ صرف لاہور کی بولنگ لائن اپ کو بے بس کیا بلکہ پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا کولن منرو اب پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں لاہور کے خلاف ان کی یہ تیرہویں ففٹی تھی جس کے ساتھ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا بارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز کی فہرست میں کولن منرو کے علاوہ لوک رونکی جیسن رائے اور شین واٹسن جیسے نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں منرو کی اس شاندار کارکردگی سے نہ صرف ٹیم کو قیمتی کامیابی ملی بلکہ انہیں ایک نیا سنگ میل عبور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا