پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے اسے انگیج کیا جانا چاہیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور:
ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف باربار اعتراف کرتے ہیں کہ آرمی چیف کی بدولت ملکی معاملات اچھے ہورہے ہیں ورنہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ یہ سب کرلیتے.
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ایکسپرٹس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا کہ کوئی وزیراعظم کھلے دل سے کہہ رہا ہے یہ سب کچھ ادھر سے ہورہا ہے ورنہ ہم توصرف اعلان ہی کرتے ہیں.
بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہاکہ ابتری بہتری کی طرف جانا شروع ہوئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے اسے انگیج کیا جاناچاہیے، وزیراعظم ،صوبوں کوبھی ساتھ ملائیں، اچھی خبریں ارہی ہیں مگر عام ادمی تک ثمرات پہنچنے میں ابھی وقت باقی ہے.
بیوروچیف کراچی فیصل حسین نے کہاکہ خبریں اچھی آرہی ہیں، لوگوں کے احساس تحفظ اور قوت خرید سے بہتری کا پتہ چلتا ہے، محدودامدن والے تنخواہ داروں تک اثرات پہنچیں گے تو پتہ چلے گا، ابھی تو دعا بھی احتیاط سے کرنی چاہیے کہ کہیں پیکاایکٹ نہ لگ جائے، اگر پی ائی اے واقعی منافع میں اگئی ہے تو یہ قابل تحسین ہے اور اسے بیچنے کی ضرورت نہیں.
تجزیہ کار خالد قیوم نے کہاحکومتی معاشی اعدادوشمار کے علاوہ عالمی ادارے بھی اس کی تائیدکرتے نظر ارہے ہیں تاہم اصل سوال یہ ہے کہ معاشی اشاریے کیا عام ادمی تک بھی پہنچیں گے، اگر پی آئی اے نے واقعی 26 ارب کا منافع کمایا ہے تو عازمین جج اور مسافروں کے کرایوں پربھی اثر پڑنا چاہیے.
بیوروچیف لاہور محمد الیاس نے کہا کہ حکومت اس طرح کے اقدامات کرتی رہی،نظر انداز رہنے والے معدنی وسائل کے حوالے سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی تو فائدہ ہوگا، پی ائی آے منافع میں آئی ہے تودیگر اداروں کوبھی دیکھاجائے تاہم امن وامان میں بہتری تک سب ٹھیک نہیں ہوسکتا،پی ٹی ائی کی قیادت میں اختیارات کا مسئلہ ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوربن بوش کو پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانا مہنگا پڑ گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے کوربن بوش پر ایک سالہ پابندی عائد کر دی۔جنوبی افریقی آل راؤنڈر آئندہ برس پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکیں گے،وہ اس سال معاہدہ کرنے کے باوجود آئی پی ایل میں چلے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کے بیان میں انہوں نے کہا ’میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے اپنا نام واپس لینے پر نادم ہوں اور پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداح اور کرکٹ برادری سے معذرت کا طلب گار ہوں۔‘
انہوں نے کہا ’ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک پر وقار ٹورنامنٹ ہے اور میرے عمل کے سبب ہونے والی مایوسی کو میں مکمل طور پر سمجھتا ہوں۔ میں پشاور زلمی کے مداحوں کو مایوس کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔‘
کوربن بوش کا کہنا تھا ’میں اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں اور نتائج کو قبول کرتا ہوں جس میں جرمانہ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی شامل ہے۔
واضح رہے 13 جنوری کو لاہور میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں 30 سالہ کوربن بوش کا انتخاب پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کیا تھا۔
آل راؤنڈر کو ایک سال کی پابندی کا سامنا ہوگا اور وہ آئندہ برس کے ایڈیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔