پاکستانی کھلاڑی نے گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سٹی 42: کراچی کے مارشل آرٹ کھلاڑی نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا ، راشد نسیم نے اٹلی کے ریئیلٹی ٹی وی شو میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
کھلاڑی نے آنکھوں میں پٹی باندھ کر ایک منٹ میں سر سے191 اخروٹ توڑ ڈالے ،اٹالین ٹی وی شو میں بہترین پرفارمنس پر راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ اور میڈل پہنایا گیا
راشد نسیم کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے ، راشد نسیم نے پروگرام کے دوران ریکارڈ پاکستانی عوام کے نام کر دیا،
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
اٹالین ٹی وی شو میں راشد نسیم کی پرفارمنس پر شائیقین اور پروگرام کے میزبان بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آئے
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوٹہ بڑھانے کی درخواست منظور ، 10 ہزار اضافی پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے
سعودی عرب نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی درخواست پر 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین حج کو حج کی اجازت دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستانی عازمین حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور
یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے، وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی خصوصی درخواست سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج سے متعلق انتظامات میں بے قاعدگیوں کے بعد نجی اسکیم کیخلاف تحقیقات
یہ اقدام دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے، اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025 کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار پاکستان عازمین حج نائب وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیرخارجہ