ریاض:سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی آئل کمپنی ’آرامکو‘ کی ٹیموں نے مشرقی ریجن اور ربع الخالی کے صحرائی علاقے میں تیل اور قدرتی گیس کے مزید 14 ذخائر دریافت کیے ہیں۔
وزیر توانائی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اس کامیاب دریافت پر مبارک باد ارسال کی ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے دریافت ہونے والے تیل کے کنوؤں کے حوالے سے مزید بتایا کہ مشرقی ریجن کے کنوئیں ’الجبو 1‘ سے تیل کا اخراج بہت کم یعنی یومیہ 800 بیرل کے مساوی تھا جبکہ صیاھد آئل فیلڈ سے 630 بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا ۔
مذکورہ دریافتوں کے بعد عیفان آئل فیلڈ کے کنوئیں ’عیفان 2 ‘ سے یومیہ 2840 بیرل جبکہ وہاں سےیومیہ 0.

44 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی جارہی ہے۔ الجبیلہ کے البری آئل فیلڈ کے کنوئیں سے 520 بیرل یومیہ کی شرح سے ہلکے بہاؤ کے ساتھ دریافت ہونے والے کنوئیں سے 0.2 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس بھی موجود ہے۔
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ دریافت ہونے والے آئل و گیس کے ذخائر عالمی توانائی کے شعبے میں اس حوالے سے مملکت کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہیں جس سے اقتصادی ترقی کے نئے در کھلیں گے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیر توانائی

پڑھیں:

پاکستانی عازمینِ حج کیلئے اچھی خبر

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی، درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کرلی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کردی
  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار کا شہزادہ فیصل سے اظہار تشکر
  • پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری
  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزارپاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
  • پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
  • پاکستانی عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری،سعودی عرب نے حج کوٹے میں اضافہ کردیا
  • پاکستانی عازمینِ حج کیلئے اچھی خبر
  • تیل و گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
  • ٹرمپ کے دورۂ ریاض کی تیاریوں کیلئے سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے
  • سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت