پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 51ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 51ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گی۔ایوب خان14مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیںانہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948ء میں انہیں مشرقی پاکستان میںپاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے۔
(جاری ہے)
سال1958ء کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیابعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ1958سے لے کر 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے وہ19اپریل1974ء کو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کے
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔
نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔