Express News:
2025-04-12@23:24:09 GMT

کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 2028 میں لاس اینجلس میں شیڈول اولمپکس میں مینز اور ویمنز کی 6، 6 ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی، جس کیلئے 90، 90 کھلاڑیوں کا کوٹہ الاٹ کیا جائے گا، ہر ٹیم 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 12 فل ممبرز ہیں، ایونٹ پروگرام اینڈ ایتھلیٹ کوٹہ کی منظوری آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تاہم لاس اینجلس اولمپکس کے کرکٹ وینیوز کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے

پاکستان کو اولمپکس مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ موجودہ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان مینز ٹیم 7ویں اور ویمنز ٹیم 8ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کا کھیل باقاعدہ طور پر اولمپکس کا حصہ بن گیا

اولمپکس میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ کی 6 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، پاکستان کو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے اپنی عالمی رینکنگ بہتر کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس کی تیاریاں شروع 5 نئے کھیل شامل ہوں گے

یاد رہے کہ 128 سال کے طویل عرصے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، سال 1900 میں آخری بار پیرس گیمز میں کرکٹ کا کھیل کھیلا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاس اینجلس اولمپکس اولمپکس میں

پڑھیں:

غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے

— فائل فوٹو

پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا ہے کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔

کراچی: غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی آج سے شروع

حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے افغان شہریوں کے خلاف کراچی میں بھی کارروائی تیز کر دی گئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔

ارشاد خان مہمند نے بتایا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 29 ہزار 744 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
  • غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے
  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب؛ دلکش تصاویر وائرل، راکٹ مین کے چرچے
  • 200 سے زائد رنز کا ہدف؛ بابر، رضوان خاموش! شاہین نے جواب دے ڈالا
  • پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
  • 128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ پاکستان مشکل میں!
  • اولمپکس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شمولیت کا سفر آسان یا مشکل؟
  • 125 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی، کیا پاکستان بھی شرکت کرےگا؟
  • پی ایس ایل؛ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کروادی گئی