وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے. 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کیا ہے۔
لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر فریٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ہمارا اسٹریٹجک اثاثہ ہے. ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے.
تمام اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں جو اہداف طے کیے تھے وہ حاصل کرنے ہیں، چھوٹیں ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جو چھ ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور انہیں بھی روٹس پر چلایا جایا جائے گا. کوشش ہے کہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد ایک سال دگنی کردیں۔ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے
انہوں نے بتایا کہ 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کےلیے پلان طلب کیا ہے. انہوں نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈ ی اسٹیشن کی ذمے داری حکومت پنجاب نے لے لی ہے اور وہ ان اسٹیشنوں کو دنیا کے جدید ترین ریلوے اسٹیشنوں کے ہم پلہ بنائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے ریلوے زمینوں کو قبضوں سے واگزار کرائیں گے اور پنجاب بھر میں ریلوے لائنوں کے ساتھ شجر کار کی جائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے 14 اسکول آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں. جس سے ان اسکولوں کے معیار میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے 8 ہسپتال بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے.ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ اور دیگر اقدامات سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بجت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے، ریلوے کے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی منزل کی طرف چلنا شروع کردیا ہے.اگرچہ دودھ کی نہریں نہیں بہیں اور روزگار کے مواقع بھی توقع کے مطابق نہیں فراہم کیے جاسکے .مگر ہم نے اپنی منزل کی طرف پیشرفت شروع کردی ہے. وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
وفاقی وزیر ریلوے
انہوں نے
کے لیے
پڑھیں:
کراچی سے ٹرینیں تاخیر کا شکار
— فائل فوٹو آج کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کے بعد ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
ملت ایکسپریس 8 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 1 بجے روانہ ہوگی جبکہ ذکریا ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 8 اور خیبر میل سوا 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سکھر ایکسپریس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 12 بجے روانہ ہوگی۔