مہنگی آئی پی پیز سے بجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی مشترکہ ہے. جس میں بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔درخواست گزاروں میں بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس شامل ہیں جن میں چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، یونٹ تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت قائم ہونے والے دو آئی پی پیز، اٹک جین اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی نے بھی نیپرا سے رجوع کیا ہے۔ٹیرف میں کمی کے لیےآئی پی پیز اور سی پی پی اے کی مشترکہ درخواست نیپرامیں دائر کر دی گئی ہیں، جبکہ درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ نےان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024، جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی، جبکہ سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گی.
واضح رہے کہ نیپرا میں اس سے پہلے2002 کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی پی پیز
پڑھیں:
بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا
اسلام آباد: بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی تاہم نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا، سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو بھی ریلیف سے مستفید ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
Post Views: 3