پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ 3 دفعہ انگیج رہیں: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سابق رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت---فائل فوٹو
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ تین دفعہ انگیج رہیں، پارٹی نے فائدہ نہیں اٹھایا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف میں تین پریشر گروپس ہیں، علی امین گنڈاپور کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی کے کان بھرے جا رہے ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کل تو ہم ملنگ بنے ہوئے ہیں، ہم آزاد منش بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر اور وزیرِ اعلیٰ کے درمیان اختلافات انتخابات سے پہلے کے ہیں، اختلافات کی ایک وجہ علی امین سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لینا ہے، علی امین گنڈاپور کو اعتماد میں لیے بغیر صوبائی صدارت سے ہٹایا گیا۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوں میں پارٹی تنظیم نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ہمیشہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پی ٹی آئی
پڑھیں:
بات چیت کیلئے دروازہ کھلا ہے، لڑائی ہو تو آخر تک ڈٹے رہیں گے،چین
بات چیت کیلئے دروازہ کھلا ہے، لڑائی ہو تو آخر تک ڈٹے رہیں گے،چین WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس سوال کہ آیا چین ٹیرف کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کرے گا یا نہیں کے جواب میں کہا کہ چین کا موقف واضح اور مستقل ہے کہ دباؤ، دھمکیاں اور بلیک میلنگ چین کے ساتھ درست سلوک نہیں ہے۔
بات چیت ہو تو ہمارا دروازہ کھلا ہے۔ اگر لڑائی ہو تو ہم آخر تک ڈٹے رہیں گے۔ امریکہ کی جانب سے غنڈہ گردی کے تناظر میں چین غیر متزلزل طور پر اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دیتے ہوئے اپنے راستے پر قائم رہےگا اور اپنی مستحکم ترقی کے ساتھ عالمی معیشت میں مزید یقین پیدا کرے گا۔
اسی روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور ذاتی فائدے حاصل کرنے کے لیے محصولات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو کہ پوری دنیا کے خلاف ہے۔ امریکہ دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر اپنے تسلط پسندانہ مفادات کی خدمت کرتا ہے، جسے یقیناً بین الاقوامی برادری کی طرف سےمزید سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔