فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ پی ایس ایل کھیلنے کا عندیہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ چیپمین کی نیوزی لینڈ میں گذشتہ 2،3 سال کی کارکردگی دیکھیں تو وہ بہت عمدہ رہی ، انھیں پاکستانی کنڈیشنز کا بھی اچھا اندازہ ہے کیونکہ وہ 3 سال سے مسلسل دورہ کر رہے ہیں۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میری رائے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملکی اور غیر ملکی تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے، امید ہے کہ ٹیم اس بار پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ اس بار ہماری فیلڈنگ بہترین ہوگی کیونکہ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر، سعود شکیل، خواجہ نافع اور حسن نواز بھی بہت اچھے فیلڈرز ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے محبت کبھی ختم نہیں ہوتی، جو شخص ساری زندگی کھیلتا رہا ہو اس کے لیے میدان سے باہر بیٹھنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے، اگرچہ اب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہا ہوں تاہم دل آج بھی کرکٹ کیلئے دھڑکتا ہے، اگر موقع ملا تو دوبارہ پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔
ابھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، جب محسوس کیا کردوں گا
سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے ابھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، جو ساری زندگی کرکٹ کھیلے جب وہ کھیل سے دور ہو تو اسے افسوس ضرور ہوتا ہے، ایک وقت آتا ہے جب ہر کھلاڑی کو کرکٹ چھوڑنی پڑتی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ جتنی بھی کرکٹ ملے اسے بھر پور طریقے سے کھیلیں۔
مجھے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، یقیناً ہر پلیئر کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے،میں چاہتا ہوں کہ جب تک کرکٹ کھیلوں بہترین کارکردگی دکھاؤں، جہاں تک کرکٹ چھوڑنے کی بات ہے، یہ فیصلہ تو ہر کسی کو ایک دن کرنا ہی ہوتا ہے، جب مجھے لگاکہ وقت آ گیا تو ضرور کہوں گا کہ ہاں میری کرکٹ بس اب ختم ہوگئی۔
بطور مینٹور کارکردگی پر تنقید کریں تنخواہ پر بات کرنا غلط ہے
بطور مینٹور پی سی بی سے بھاری تنخواہ وصول کرنے پر سرفراز احمد نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں تنقید آپ کے کھیل یا جو کام کرتے ہیں اس پر ہونی چاہیے، کسی بھی انسان کے بارے میں اندازہ آپ اس کے کام سے لگائیں، یہاں ہم دوسری جانب چلے جاتے ہیں جو کہ غلط ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کا کہنا
پڑھیں:
ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا ٹیم میں کیا چل رہا ہے صحافی کے سوال پر بابر ناراض
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں نے پلئیرز سے انکی کارکردگی اور مستقبل میں ٹیم کی قیادت سے متعلق سوالات کیے تھے۔
تاہم تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے بابراعظم قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں اور کھلاڑیوں کی ناقص ناقص کارکردگی پر سوال کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ کیوں آواز بلند نہیں کرتے؟۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم دستیاب ہوں گے؟
جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر و سابق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں آکر ڈھنڈورا نہیں پیٹیں گے، اگر کوئی بات ہوگی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداروں کو بتادیں گے۔
مزید پڑھیں: کیا ڈیوڈ وارنر پریکٹس پچ پر ناراض ہوئے؟ میدان چھوڑ کر چلے گئے
بابراعظم کے رپورٹر کے جواب کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ کارکردگی ٹیم کی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن انکے مزاج نہیں مل رہے۔