اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارتِ خزانہ میں عالمی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی فرم الویریز اینڈ مارسل کے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات پاکستان میں نجکاری کے عمل اور خودمختار ویلتھ فنڈ کے قیام کے سلسلے میں جاری مشاورت کا حصہ تھی۔ الویریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت مسٹر پیٹر بریگز، ڈویڑن ایگزیکٹو، نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ عبداللہ الاِبعاری، منیجنگ ڈائریکٹر، اور رضا باقر، گلوبل ہیڈ آف سوورین ایڈوائزری، بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پیٹر بریگز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے الویریز اینڈ مارسل کے مضبوط عزم کا اظہار کیا اور اس خطے کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں کمپنی کی طویل المدتی حکمتِ عملی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے پر غور کر رہی ہے تاکہ حکومت کو نجکاری کے عمل میں مدد فراہم کی جا سکے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جا سکے۔ ان کے مطابق پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ سرمایہ کاری اور طویل مدتی ترقی کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے الویریز اینڈ مارسل کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نجکاری اور سوورین ایڈوائزری میں کمپنی کی مہارت کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مؤثر انداز میں کھولنے کے لیے ان کے ممکنہ کردار کو سراہا، بالخصوص بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے ضمن میں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اب تک 24 سرکاری اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر اورنگزیب نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت میں ہونے والی بہتری کا ذکر کیا اور کہا کہ معیشت کے استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ انہوں نے عالمی شپنگ کمپنی اے پی مولر میرکس کی جانب سے میری ٹائم سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیا، اس کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کار اور کاروباری حضرات بھی نئے جوش و جذبے سے ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ سب معاشی بہتری کی واضح علامتیں ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے امید افزا اشارے ہیں۔ آخر میں، وزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا وڑن وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا اور خطے میں ابھرتے ہوئے اقتصادی کوریڈور سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ الویریز اینڈ مارسل کے ساتھ شراکت داری پاکستان اور اس کی معیشت کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان میں سرمایہ کاری نجکاری کے انہوں نے کے لیے ا کاری کے

پڑھیں:

چین اور اسپین کےدرمیان شعبہ فلم میں وسیع تعاون

چین اور اسپین کےدرمیان شعبہ فلم میں وسیع تعاون WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :   چین کے  صدر  شی جن پھنگ  نے دورے  پر آئے ہوئے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز  سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر  شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اسپین کے ساتھ مزید  جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو تقویت ملے اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔ سانچیز نے کہا کہ چین یورپی یونین کا ایک اہم شراکت دار ہے ،

اسپین نے ہمیشہ یورپی یونین – چین تعلقات کی مستحکم ترقی کی حمایت کی ہے ، اور چین کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور تجارت ، سرمایہ کاری ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی ، سبز توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ دورے کے دوران چین اور اسپین نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور اسپین کے فلم اینڈ آڈیو ویژول آرٹس بیورو کے درمیان فلم تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم مارکیٹ ہے، اور دنیا بھر کے سرمایہ کار اور پروڈیوسر چینی مارکیٹ کو مزید ترقی دینے کے خواہاں ہیں.

تاہم  حالیہ دنوں امریکا کی جانب سے عائد کیے جانے والے اندھا دھند محصولات کی وجہ سے چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ وہ ‘امریکی فلموں کی درآمدات کی تعداد میں معتدل کمی کرے گا ۔فلم ،خدمات  کی تجارت کی ایک شکل ہے. خدمات میں چین کے تجارتی خسارے کا سب سے بڑا ذریعہ امریکہ ہے۔ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے امریکی فلموں  کی درآمد میں کمی کا اشارہ جاری کیے جانے کے بعد روئٹرز نے ایک مضمون جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ‘ہالی ووڈ غیر معمولی طور پر گھبرایا ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ بڑی چینی فلم مارکیٹ کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ درحقیقت ، چین کے اعلی سطح کے کھلے پن کی ترقی کے ساتھ ، چینی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ مواقع موجود ہیں۔ چین اور اسپین کے درمیان فلمی تعاون سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اپنے دروازے کھولنا جاری رکھے گا، کثیر الجہتی کو برقرار رکھنے، آزاد تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کی حمایت کرنے کے لئے اسپین جیسے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہے گا، اور مساوی تعاون اور باہمی فائدے کے ذریعے دونوں اطراف کےلئے زیادہ سے زیادہ اور بہتر خدمات اور مصنوعات لائے گا، تاکہ حقیقی معنوں میں لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور اسپین کےدرمیان شعبہ فلم میں وسیع تعاون
  • ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں؛ محمد اورنگزیب
  • 24 قومی اداروں کی نجکاری، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے؛ وزیر خزانہ
  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • ٹیرف معطلی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال پاکستان سمیت عالمی مارکیٹس میں زبردست تیزی
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت