2025-03-21@09:15:55 GMT
تلاش کی گنتی: 22181

«ذرائع کے مطابق وزیر اعظم»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کل درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔جامشورو اور ٹھٹہ میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا۔ شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کے لیے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جب کہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔برطانیہ کے سخت قوانین کے باوجود بھی یہ ٹیکس چوری سے باز نہیں آئے۔ بیرسٹر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمت میں اضافے کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں شوگرملز مالکان کمرشل صارفین کے لئے قیمت مقررکرنے کے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہ ہوئے اور چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے صرف ایک ماہ کے لئے مقرر کرنے پر مشکل سے آمادہ ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں مگر حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کر سکتے۔ اس حوالے سے شوگر ملز مالکان نے کہا کہ گھریلو صارفین...
    غزہ: اسرائیل نے سحری کے وقت غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں تازہ حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور رفح میں کم از کم 10 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں مکمل خاندان شہید ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق حملوں کا ہدف زیادہ تر رہائشی علاقے تھے، جہاں متعدد گھروں پر بمباری کی گئی۔ حملوں میں ابو دیب، ابو دقہ، الامور اور جابر خاندانوں کے افراد شہید ہو گئے، جن میں خواتین، بچے اور ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 49...
    مسلسل شکستوں سے ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘کرکٹ حکام نے اتفاق کرلیا، تنقید سے کسی دباؤ میں آئے بغیر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ قیادت سلمان علی آغا نے سنبھالی ہوئی ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 91 رنز پر ڈھیر ہونے والے گرین شرٹس کو9 وکٹ سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں 5 وکٹ سے ناکامی ہاتھ آئی۔ اس دوران نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، حسن نواز...
    بھارت کو 2008 میں انڈر-19 ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر تنمے سریواستوا اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تنمے سریواستوا نے 2008 کے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں جگہ ملی لیکن ان کا کیریئر اتنا کامیاب نہیں رہا جتنا امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے دو سیزن میں صرف تین اننگز کھیلیں اور 8 رنز ہی بنا سکے۔ اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بدھ کے روز بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے رحم کی اپیلوں کے باوجود، چین نے حالیہ ہفتوں میں کینیڈا کے چار شہریوں کو موت کی سزا دے دی۔ وزیر خارجہ جولی نے اوٹاوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم چین میں کینیڈا کے شہریوں کے خلاف ہونے والی پھانسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔" جوابی کارروائی میں چین نے بھی کینیڈا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جولی نے کہا کہ وہ اور سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی چین سے ملزمان کو معاف کر دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا، "میں...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بالی ووڈ کے بعد سیاست میں انٹری دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو بہتر بنانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی اہم میچز میں فتح دلانے والے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے...
    ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری نے ملاقات کی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے سرکاری دورے میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا، شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سعودی کاروباری اداروں کو...
    ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 1300 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ شنہوا کے مطابق ٹیکساس اے اینڈ ایم فاریسٹ سروس نے کہاکہ ٹیکساس میں سان جیکنٹو کاؤنٹی میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 1,300 ایکڑ رقبہ کو جل کر راکھ ہو گیا اور آگ پر 10 فیصد قابو پالیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے سے 15 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔(جاری ہے) ٹیکساس کے جنگلات کے مفادات کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے کہا کہ فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کے ذریعے سام ہیوسٹن نیشنل فارسٹ پر پانی گرا رہے ہیں جو کہ ٹیکساس کے سب سے بڑے...
    استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ چند دن بعد ترک صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے امیدوار نامزد ہونے والے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرم امام اعولو کو بدھ کی صبح ترک پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ان پر کرپشن اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، تحقیقات کے دوران 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سیاستدان، صحافی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ اکرم امام اعولو نے اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا...
    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملٹری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولا بارود مارنے سے ملک میں امن نہیں آسکتا، بات چیت سے مسائل حل ہوں گے لڑائی کرنے سے نہیں۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے، ہمارے دور میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، ہم سمجھتے ہیں ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے، گولا بارود میں نہیں۔ ’بلوچستان میں ہمیں ان لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ہے جن کے پیارے لاپتا ہیں، بات کرنے سے مسائل حل ہوں گے، لڑائی کرنے سے نہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ بات طے ہوچکی،...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مصری طفیلی جڑواں بچے "محمد عبدالرحمن جمعہ" اور اس کا بھائی اہل خانہ کے ہمراہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔(جاری ہے) مصر سے آتے ہی ان جڑواں بچوں کو شاہ عبداللہ کے خصوصی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کے حالات کا مطالعہ کرنے کے بعد ان کو الگ کرنے کے امکان پر غور کیا جائے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار221پوائنٹس پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیااو ر کے ایس سی 100 انڈیکس 1247پوائنٹ کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار221پوائنٹس پر پہنچ گیا،مارکیٹ میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
    معروف اداکار عدنان صدیقی میزبان فہد مصطفیٰ کے ٹی وی پروگرام ’جیتو پاکستان لیگ‘ میں فلورل شال اوڑھے آ گئے جس پر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دلچسپ تبصرہ کیا گیا۔ عدنان صدیقی نے فلورل شال پہن کر رقص کرتے ہوئے جیتو پاکستان میں انٹری دی تو میزبان فہد مصفطیٰ نے انہیں دیکھتے ہی ’سپر مین‘ کہا اور پھر بولے کہ ’آپ کو بالکل میری طرح ہو گئے ہیں آپ کو کپڑوں کی سینس ہو گئی ہے‘۔ جس پر عدنان صدیقی بولے ’میں نے آپ کے کمرے سے خاص طور پر چادر اتروائی ہے‘۔ بعد ازاں فہد مصطفی نے عدنان صدیقی کی یہ فلورل شال اتارتے ہوئے مذاق میں کہا کہ ’ عدنان صدیقی یہ چادر چوکیدار سے اتروا کر...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنے منفرد لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔ عدنان صدیقی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے گیم شو میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے سرمئی رنگ کے شلوار سوٹ اور واسکٹ کے ساتھ ہلکے ہرے رنگ کی پھولوں والی چادر اوڑھ کر گیم شو میں انٹری دی تو میزبان فہد مصطفیٰ اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ فہد مصطفیٰ نے عدنان صدیقی کو دیکھ کر کہا کہ آپ آج بہت اچھے لگ رہے ہیں کیونکہ آپ بالکل میری طرح...
    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی اس نئی ویڈیو میں اداکار و میزبان دانش تیمور کو 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق دیے گئے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ مشی خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا صرف 4 شادیوں کا موضوع ہی رہ گیا ہے بات کرنے کے لیے، باقی سب موضوع ختم ہو گئے ہیں؟ View this post on Instagram A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2) مشی خان نے سماج کی اصلاح کے لیے متعدد موضوعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دین میں...
    غزہ: صیہونی فورسز کی آج بھی سحری کے وقت بمباری، بچوں سمیت مزید 71 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز غزہ کے شمالی اور جنوب میں سحری کے وقت اسرائیل کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا تھا کہ حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے 183 بچوں سمیت 436 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف شدید جنگ کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے اور مضبوط محاذ کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ غزہ کی وزارت...
    دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی رجسٹرار کیخلاف ازخودتوہین عدالت کیس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میں اس وجہ سے توہین عدالت چلا رہا ہوں تاکہ ہم سیکھیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار کیخلاف ازخودتوہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیس کی سماعت کررہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کونمبر لگ گیا ہے؟ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کل عدالت نے دل کی باتیں کیں اور ہم نے سنیں،عدالت نے کہاکہ جب دوسری طرف سے آتا ہے کہ وکیل نہیں تو پھر عدالت ملزم سے پوچھے گی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ آپ مجھے بتائیں بطور جج میں کیا کرتا؟عدالت نے کہاکہ میں اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بینک دولت پاکستان عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بینکوں کے وسیع ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دیرینہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بھیجے گئے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دے دی۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ خط میں امریکا اور ایران کے درمیان نئے سرے سے جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ امریکا کی جانب سے تہران کو دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی قیادت کو خط بھیجا تھا۔ ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خط کے مندرجات سے اسرائیل، یو اے ای اور سعودی عرب کو بھی آگاہ کیا تھا۔ Post Views: 1
    ذرائع کے مطابق پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج...
    محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم خریداری میں مبینہ کرپشن پر نیب سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سابق سیکریٹری سندھ محکمہ خوراک خرم شہزاد عمر، سابق ڈائریکٹر محکمہ خوراک امداد شاہ اور مختلف اضلاع میں تعینات ڈی ایف سیز کوطلب کیا گیا ہے۔ تمام افسران کو 21 مارچ کے روز سکھر نیب آفس طلب کیا گیا، طلب کیےگئے افسران پر گندم خریداری کی مد میں مبینہ کرپشن کرنے اور گندم غائب کرنے کا الزام ہے۔ میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد ڈویژن سے خریدی گئی گندم کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک سے سال 23-22-2021...
    لاہور: قصور گنڈا سنگھ منڈی عثمان والا کے گردونواح سرحدی دیہات بارڈر ایریا میں منشیات کی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، ڈرون کے ذریعے بارڈر پار ہیروئن اسمگل کی جا رہی ہے۔ پولیس کارکردگی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئی، فرضی پریس ریلیز جاری کر کے ڈنگ ٹپاؤ پر کام چلایا جا رہا ہے، بااثر افراد سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر منشیات اسمگل کر رہے ہیں۔ پولیس صرف روز مرہ کی پریس ریلیز جاری کرنے پر اپنا وقت صرف کرتی ہے جبکہ عملی طور پر ان سرحدی علاقوں میں منشیات آئس، چرس، افیون وغیرہ دھڑلے سے فروخت اور اسمگل کی جا رہی ہے۔ ان منشیات فروشوں نے کئی گھرانے تباہ...
    کراچی: شہر قائد کے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں قیمت میں کمی کے لیے کے الیکٹرک کی جنوری 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 84 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے، جس کی  منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    ویب ڈیسک: عیدالفطر کی آمد پر شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ہو چکی ہے جس کو بآسانی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔  نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔  تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کیساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔...
    کراچی کے ساحل سمندر کے ساتھ پورٹ ٹرسٹ نے 7 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا، قبضہ سے چھڑائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 60 ارب روپے ہے۔ کے پی ٹی اعلامیے کے مطابق آپریشن یونس آباد کے علاقے میں کیا گیا ہے جسکے بعد 7 ایکڑ زمین پر قائم غیر قانونی مکانات مسمار کر دیے گئے. کے پی ٹی کے مطابق محض 15 دن میں 60 ارب روپے کی 80 ایکڑ زمین واگزار کروائی گئی ہے. دوسری طرف قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین قادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کی پرانی بستیوں پر آپریشن ٹھیک نہیں ہے. قادر پٹیل نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کیے جانے کے سخت مخالف ہیں۔ Post...
    پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈبلز ایونٹ کا فائنل آج ہوگا، پاکستانی پیئر فن لینڈ کی جوڑی سے مقابلہ کرے گا۔ Post Views: 1
    جدہ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھے. ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاتی امرا سے روانہ ہوئیں، اس موقع پر ان کے والد مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے انہیں گلے لگا کر اور ڈھیروں دعائیں دے کر روانہ کیا۔ نوازشریف نے بیٹی مریم نواز سمیت پورے وفد کی خیریت کے لیے اور ان کے عمرہ قبول ہونے کی دعا کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 4 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
    جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی گئی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی، ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔ حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنما کے بیٹے نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے سربراہی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر ہوا۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر آل پارٹیز کانفرنس کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی اور اس کے نیچے ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔اپوزیشن اتحاد نے 3 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر، سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کی کمیٹی حامد رضا، تیسری کمیٹی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے لطیف...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
    پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کے مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی اور 25 روز سے بند طورخم تجارتی گزرگاہ کارگو کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے سے کھول دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ باقاعدہ طور پر بحال ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمد روفت شروع ہوگئی، پاکستان کی طرف سے گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی ختم ختم ہوگئی اور طورخم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات کردیا گیا، طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی،  تجارتی سامان لیکر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی،...
    ریاض احمدچودھری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم ڈھانے کا سلسلہ تو گزشتہ پون صدی سے جاری ہے۔ اب کشمیریوں کے مذہبی، سیاسی اور انسانی حقوق کو دبانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ مودی سرکار بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی طرف سے طے کردہ حدود و قیود کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی۔ حال ہی میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے دو تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کے دعویداروں نے دیواریں اونچی کی تھیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ امریکی وزارت خارجہ پر ماتھا ٹیکنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اللہ سے معافی مانگے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم اور مالاکنڈمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان...
    بھارت(اوصاف نیوز) تیلگو سنیما (ٹولی وڈ) کے کیمرامین نے بیوی کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیمرامین محمد نواز اور اہلیہ سویتا ریڈی تھاڈا نے 2020 میں شادی کی تھی لیکن نواز شادی کے بعد اپنے بیوی کے رویے سے تنگ تھا۔ نواز کی والدہ نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز نے حیدر آباد میں اپنے گھر پر خودکشی کرلی ہے، جس کی ذمہ دار اس کی اہلیہ ہے۔والدہ کے مطابق سویتا اسے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور بیٹے کو کئی کئی دن بھوکا رکھتی تھی، والدہ نے الزام عائدہ کیا کہ سویتا خاندانی جائیداد میں حصہ اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی۔ خاتون نے پولیس کو مزید...
    یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس سے 30 روزہ عارضی اور محدود جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جبکہ امریکا کے صدر ٹرمپ نے یوکرین کے معدنی ذخائرکے بعد توانائی تنصیبات پر ملکیت کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان فون پر شاندار گفتگو ہوئی۔ ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر ایک گھنٹے بات ہوئی ہے جس میں صدر زیلنسکی نے امریکی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اتفاق کیا ہےکہ روس کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے نہیں کیے جائیں گے۔ زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ جوہری پلانٹس کے حوالے سے تجویز پر...
    — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج جدہ میں ملاقات ہوئی۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری گفتگو ہوئی۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان سے مسلسل تعاون پر ولی عہد کے مشکور ہیں، دوستانہ تعلقات اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کی بدولت باہمی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔ جدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقاتملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک سعودی سرمایہ کاری...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ بادلوں کا سلسلہ بن برسے پاکستان اورپنجاب سے گزر گیا۔ خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج  اضافہ ہوگا۔ مزید پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے کے مختلف علاقوں میں دن میں گرمی بڑھ گئی ہے اور اب راتیں بھی گرم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ خشک موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
    فیصل آباد(نیوزڈیسک)نیشنل سیونگز سینٹر نے پیر کے روز 200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔ یہ قرعہ اندازی 17 مارچ 2025 کو فیصل آباد میں منعقد ہوئی تھی۔ انعامات اور خوش نصیب فاتحین پہلا انعام: 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا انعام بانڈ نمبر 612132 کے خوش نصیب مالک کے حصے میں آیا۔ دوسرا انعام: 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے چار انعامات درج ذیل بانڈ نمبرز کے حامل افراد کو ملے: 007796، 018511، 272618، 312188 تیسرا انعام: 1,696 خوش نصیب افراد کو 1,250 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ تیسری کیٹیگری کے مکمل فاتحین کی فہرست جلد نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے جاری کی جائے گی۔ اٹلی: بحیرہ روم میں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں نو روز منانے والوں کو جشن نو روز کی مبارکباد۔ نو روز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے۔ یہ ان بے شمار نعمتوں، جس سے انسان کو نوازا گیا ہے، کی شکر گزاری اور نئے سال کے لیے اپنی امیدوں اور خواہشات کے اظہار کا موقع ہے۔ جشن نو روز ایرانی نئے سال کا آغاز، نئے سال کو نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کا وقت ہے۔ Wishing a joyous #Nowruz to all those celebrating this festival in Pakistan and around the world! As millions of people come together to enjoy Nowruz festivities, they cherish their loved ones, reflect...
    پشاور(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کے مطابق حافظ حسین احمد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے بتایاکہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی۔حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیئر سیاستدان حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہان تھاکہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، حافظ حسین...
    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے وزیراعظم نے اہم شعبوں میں...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔  وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے ان کا استقبال کیا تھا۔  سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم  دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے...
    وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ کے مہمان مہر شہریار the volunteer society کے نام سے ایک فلاحی ادارہ چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے 4 سال پہلے ہم نے دوستوں کے ساتھ مل کر یتیم بچوں کی کفالت کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔ مہر شہریار نے بتایا کہ ان کا ادارہ مدارس اور یتیم خانوں کے لیے 23  آئی ٹی لیب بنا چکا ہے۔ اس سے بچے آن لائن قرآن پڑھانے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر آپریٹر کرنا بھی سیکھ سکیں گے۔ اس طرح ڈیجیٹل دور میں یتیم بچے دنیا کے شانہ بشانہ چل سکیں گے۔ مہر شہریار کے مطابق آئی ٹی لیب کے علاوہ ہم اب تک 50 قرآن لائبریریاں بھی بنا چکے ہیں۔...
    دانش تیمور پاکستان کے ایک بڑے اسٹار ہیں اور وہ آج کل گرین ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ تاہم اسی کے وہ انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سپر اسٹار اہلیہ عائزہ خان کے سامنے ایک ایسا بیان دیا تھا جو سامعین کو نہیں بھایا۔ یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت کیسے گزارتے ہیں؟ دانش تیمور نے کہا کہ بطور مرد انہیں 4 شادیاں کرنےکا حق ہے لیکن وہ فی الحال ایسا نہیں کر رہے۔ اس بیان کے بعد دانش تیمور کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا ہے، یہ سب اس کے باوجود ہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت 2 بار کر چکے...
    اسلام آباد (خبر نگار) اپوزیشن اتحاد کا عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اے پی سی میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دی جائے گی۔ اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کیلئے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر منعقد ہوا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، حامد رضا، ساجد ترین اور سائیں زین شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں...
    کراچی (خبر نگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان مشق ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ مشق عریبین، مون سون کا بحیرہ عرب میں انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے مختلف اثاثے، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شرکت کی۔ مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ تھا۔ بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف عزم کا مظاہرہ کرنا تھا۔ دو طرفہ جہازوں کے دورے ہاربر ڈرلز اورنٹیئل ٹاپ ڈسکشنز بھی کی گئیں۔ روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مشقوں کا انعقاد خطے میں بحریہ سلامتی کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔ 
    اسلام آباد (خبرنگار) جمیعت علما ئے اسلام کے رہنما ، سابق رکن قومی اسمبلی ، سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کا انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریباً 74 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ،حافظ حسین احمد 1951ء میں کوئٹہ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قرآن، حدیث، فقہ اور عربی ادب میں حاصل کی۔ سیاسی کیریئر کا آغاز انہوں نے 1973ء میں بلوچستان کی سیاست سے کیا۔ وہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، مارچ 1991ء سے مارچ 1994ء تک سینٹ کے رکن بھی رہے۔ حافظ حسین احمد پاکستان نیشنل الائنس کے اہم رہنماؤں میں بھی شمار ہوتے تھے۔ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مذہبی و سیاسی...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگیزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ صائمہ جوگیزئی نے مبینہ طور پر عملے کے ساتھ غیرشائستہ زبان استعمال کی۔ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔ کپتان نے مسافروں کے تحفظ کی خاطر باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا جس پر صائمہ جوگیزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔ اس دوران صائمہ جوگیزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکا مارا جس سے خاتون فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا جس کے بعد اے ایس...
    پشاور‘ خیبر (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی۔  تجارتی سامان لیکر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ افغانستان سے بھی کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لئے دو روز بعد کھولی جائے گی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ جواد حسین کاظمی نے کہا طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جے سی سی اجلاس تک فائر بندی رہے گی‘ پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ واضح رہے...
    اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ بہت عجیب تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑی بنائے جانے پر بات کی، جن میں اجے دیوگن کا نام بھی شامل تھا۔ لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول سے جب پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں پھیلنے والی سب سے عجیب افواہ کون سی تھی، تو انہوں نے جواب دیا، "اس وقت میرا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ کچھ سچ ہو سکتی تھیں لیکن زیادہ تر بے بنیاد تھیں۔ یہاں تک کہ میرا نام اجے دیوگن کے...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو روسی صدر سے ہونے والی حالیہ گفتگو کے اہم نکات سے آگاہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور صدر زیلنسکی کے درمیان ایک فون کال ہوئی، جس میں زیلنسکی نے یوکرائنی اور امریکی ٹیموں کے مشترکہ کام کے نتیجہ خیز آغاز پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی ملاقات نے جنگ کے خاتمے کی سمت میں اہم قدم اٹھایا ہے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ صدر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے...
    صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر امریکا نے ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کی جائے گی۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے، امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے...
    لیلۃ القدر کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کا کہنا تھا کہ ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہیٰ سے نورانی کریں، تاکہ لیلۃ القدر کی مقدس ساعتوں میں داخل ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں شب قدر کی آمد کے سلسلے پر ایرانی میڈیا نے رہبر معظم انقلاب کی کہی گئی نصیحتوں کو جاری کیا۔ اس حوالے سے مختلف ادوار میں رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ * شب قدر میں مسلمانوں، اپنے ملک، دوستوں اور اپنی مشکلات کو خدا کے سامنے رکھیں۔ اس کے بعد پروردگار عالم سے اپنے لئے حاجت روائی کریں، مغفرت اور اللہ تعالیٰ کی توجہ طلب کریں۔ 27 مارچ 1992ء * شب قدر کی قدر کو جانیں۔...
    اسلام آباد: حکومت نے بیرونی مسابقت کیلیے معیشت کو مکمل طور پر کھولنے کا آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا، اس کے تحت آئندہ 5 برس میں اوسط درآمدی ٹیرف ایک تہائی کم کرکے محض 7.1 فیصد تک لایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق معیشت کی لبرلائزیشن کے شعبوں میں معدنیات اور آٹو سیکٹر سرفہرست ہوں گے، ان میں آٹو سیکٹر کو سب سے زیادہ تحفظ حاصل ہے،  جبکہ شورش زدہ بلوچستان معدنیات سے مالامال ہے۔ اس نئی مفاہمت کیساتھ پاکستان اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ  کے قریب پہنچ گئے، جوکہ ایک ارب ڈالر کی قسط کی ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کی لازمی شرط ہے۔ تاہم اوسط ٹیرف میں ایک تہائی کمی  سے...
    اسلام ٹائمز: پاکستانی دستاویزی فلم ساز سبین آغا نے اخبار جے این ایس کو بتایا کہ میں ہمیشہ اسرائیل آنا چاہتی تھی تاکہ میرے ذہن میں موجود تمام سوالات کے جوابات تلاش کروں اور اس الجھن کو دور کروں جو میرا ملک اور مسلم دنیا مجھے یہودیوں کے بارے میں بتاتے رہی ہیں۔ صیہونی لابی کی اہم پاکستانی رکن سبین آغا کے الفاظ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیویارک، لندن، سڈنی، پیرس، برلن سمیت پورے امریکہ یورپ اور دبیا بھر میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جا رہی ہے، لیکن یہ زرخرید موساد ایجنٹس مادی اور مالی مفادات کے لئے پاکستانی رائے کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل ایسی ظالم اور جارح ریاست نہیں...
    اسلام ٹائمز: پاکستانی دستاویزی فلم ساز سبین آغا نے اخبار جے این ایس کو بتایا کہ میں ہمیشہ اسرائیل آنا چاہتی تھی تاکہ میرے ذہن میں موجود تمام سوالات کے جوابات تلاش کروں اور اس الجھن کو دور کروں جو میرا ملک اور مسلم دنیا مجھے یہودیوں کے بارے میں بتاتے رہی ہیں۔ صیہونی لابی کی اہم پاکستانی رکن سبین آغا کے الفاظ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیویارک، لندن، سڈنی، پیرس، برلن سمیت پورے امریکہ یورپ اور دبیا بھر میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جا رہی ہے، لیکن یہ زرخرید موساد ایجنٹس مادی اور مالی مفادات کے لئے پاکستانی رائے کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل ایسی ظالم اور جارح ریاست نہیں...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن اس کے بیک گراؤنڈ میں میں جاؤں گا کہ دیکھیں کہ یہ صوبہ ایک گلدستہ ہے، اس میں بلوچ، پشتون، سرائیکی، سندھی، ہزارے، کیھتران، بروہی،بہت ساری قومیںآباد ہیں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ جو سوکالڈ سرمچاری کی بات کر رہے ہیں یا صوبے کی آزادی کی بات کر رہے ہیں یا وسائل کی بات کر رہے ہیں یہ ایک ڈھونگ ہے، یہ پیشے کمانے کا ایک ڈھونگ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بنیادی سوال ان پہاڑوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں اور...
    لیلۃ القدر کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کا کہنا تھا کہ ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہی سے نورانی کریں تا کہ لیلۃ القدر کی مقدس ساحتوں میں داخل ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں شب قدر کی آمد کے سلسلے پر ایرانی میڈیا نے رہبر معظم انقلاب کی کہی گئی نصیحتوں کو جاری کیا۔ اس حوالے سے مختلف ادوار میں رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ شب قدر میں مسلمانوں، اپنے ملک، دوستوں اور اپنی مشکلات کو خدا کے سامنے رکھیں۔ اس کے بعد پروردگار عالم سے اپنے لئے حاجت روائی کریں، مغفرت کریں اور اللہ تعالیٰ کی توجہ طلب کریں۔ 27 مارچ 1992ء شب قدر کی قدر...
    لاہور: تجزیہ کار نوید حسین کا کہنا ہے کہ اگر طاقت کے استعمال سے دہشت گردی ختم ہو چکی ہوتی تو ہم پختونخوا اور سابق قبائلی علاقوں درجنوں آپریشن کر چکے ہوئے ہیں، وہاں آپریشن راہ نجات، راہ راست، ضرب عضب سمیت نہ جانے کتنے آپریشن ہو چکے ہیں۔ اور اسی طرح اگر صرف طاقت کے استعمال سے، کائنیٹک رسپانس سے اگرانسرجینسی کو ختم کیا جا سکتا بلو چستان میں تو وہ نواب اکبر بگٹی کی وفات کے بعد سے تقریباً بیس سال ہونے کو ہیں وہاں پرہمارا کائنیٹک رسپانس ہی چل رہا ہے، وہاں دہشتگردی میں بڑھوتی ہی ہوئی ہے کم نہیں ہوئی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ طالبان کو آباد کرنےکی بات جنرل باجوہ نے کی تھی، پہلے طالبان جہادی اور اب فسادی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ طالبان کو آباد کرنے کی بات جنرل باجوہ نے کی تھی، پہلے طالبان جہادی اور اب فسادی ہوگئے، جو بات محمود اچکزئی، ڈاکٹر عبدالمالک، اختر مینگل نے کہی وہی بانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےجو معاشی حالات ہے جنگ نہیں...
    GAZA: اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ تازہ کارروائیوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا جو شمال اور جنوبی علاقوں کے درمیان جزوی بفرزون ہے۔ حماس نے بیان میں کہا کہ نیتزارم راہداری میں مداخلت دو مہینوں کی جنگ بندی کے دوران نئی اور بدترین خلاف ورزی ہے تاہم حماس نے معاہدے پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور مصالحت کاروں کو اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر اقوام متحدہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں...
    لیلۃ القدر کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کا کہنا تھا کہ ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہی سے نورانی کریں تا کہ لیلۃ القدر کی مقدس ساحتوں میں داخل ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں شب قدر کی آمد کے سلسلے پر ایرانی میڈیا نے رہبر معظم انقلاب کی کہی گئی نصیحتوں کو جاری کیا۔ اس حوالے سے مختلف ادوار میں رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ شب قدر میں مسلمانوں، اپنے ملک، دوستوں اور اپنی مشکلات کو خدا کے سامنے رکھیں۔ اس کے بعد پروردگار عالم سے اپنے لئے حاجت روائی کریں، مغفرت کریں اور اللہ تعالیٰ کی توجہ طلب کریں۔ شب قدر کی قدر کو جانیں۔ یہ...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد عوامی چورک گلی نمبر 3 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 36 سالہ حنا زوجہ زاہد زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی طارق ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ اختر حسین جبکہ بن قاسم کے...
    بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے...
    جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔حافظ حسین احمد...
    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو فالو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان...
    جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔ " جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے، روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔  دونوں رہنما تجارت اور کلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کریں گے، دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے پچھلی حکومت کو بھی چھوڑ دیا تھا، نظام ہمیں قبول نہیں کر پا رہا کیونکہ اس جیسے نہیں بن پا رہے، دھمکی اور چیلنج دینے کا الٹی میٹم استعمال نہیں کیا اور اب حتمی فیصلے کا وقت آرہا ہے۔ وہ بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب  سے خطاب کررہے تھے،  تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت  کی۔ خالد مقبول نے کہا میں یہاں پر اپنی اس روایات کو نبھانے کیلیے کھڑا ہوں...
    جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔ جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد نے اختلافات کے بعد جے یو آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم دسمبر 2022 میں...
    مشیر اطلاعات کے پی نے ایک بیان مین کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان مین کہا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ مشیر اطلاعات کے پی حکومت کا کہنا تھا پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم...
    وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے، روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔ دونوں رہنما تجارت اور کلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔دورے سے تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی، دورہ...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جے یو آئی رہنما کے بیٹے نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں اختلافات ختم کرکے حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہو گئے تھے۔
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیئررہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے ہیں۔ بدھ کی شام بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمیعت علما اسلام ف کے سنیر رہنما اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کی طبیعت گھر میں ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے،حافظ حسین احمد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ حافظ حسین احمد کون تھے؟ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد کی پیدائش 1951 میں وادی کوئٹہ میں ہوئی، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی...
    افطار ڈنر سے خطاب کرتے سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مخاطب کر کے کہتا ہوں پاک فوج کو تنہا نہ سمجھیں، ہماری پوری جماعت اور پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب کے صدر راو جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی جو لہر آئی ہے ہم اپنی جماعت کی طرف سے اس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل ملتان کی طرف سے سنی علما کونسل...
    تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں اظہر خان مغل نے کہا ہے کہ معاشرے میں پسے مظلوم طبقات کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے تجارت سے وابستہ کاروباری طبقہ، تاجر برادری کا کردار لائق تحسین ہے، جو وکلا برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ...
    سٹی42:  جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔  حافظ حسین احمد  تحریک بحالیِ جمہوریت ایم آر ڈی MRD کے دوران جمعیت علما اسلام کی صفوں  سے ابھر کر آگے آئے تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 64 سال تھی۔ وہ جمعیت علما اسلام کے پالیسی ساز اور نظریہ ساز  عمائدین مین سر فہرست تھے۔ جمعیت کی سیاست میں انہیں ایک ستون کی حیثیت حاصل تھی۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم حافظ حسین احمد مرحوم  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رکن رہے اور اپنی پارٹی کی ہدایت پر دیگر پارلیمانی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے۔ حافظ حسین احمد کو جمعیت علما اسلام...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں نامعلوم افراد نے شناخت کر کے 16 سالہ لڑکے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود شکریال میں 16 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جس پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ زخمی ہونے والے لڑکے کا نام شاہان ہے جسے 4 افراد نے روکا اور نام پوچھ کر شناخت کے بعد ڈنڈوں سے تشدد کیا پھر ٹانگ پر گولیاں ماریں۔ پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کے بجائے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تاہم اس واقعے کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری...
    بھارت میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے آشنا کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خونی واردات نے رشتوں پر اعتبار کو ختم کردیا۔ خاتون مسکان رستوگی نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اس گھناؤنی وادات کو انجام دیا تھا اور پھر دونوں سیاحت کے لیے شملہ چلے گئے تھے۔ خاتون نے رات کو  اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی جس سے وہ بے ہوش گیا تھا۔ جس کے بعد اس کا پڑوسی اور آشنا بھی گھر آگیا اور دونوں نے مل کر سوربھ کو قتل کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کیے۔ بعد ازاں لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک میں ڈال کر سیمنٹ سے...
     مرکزی سیکرٹری جنرل نے چئیرمین مجلس وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے مرحوم کے لواحقین اور خاندان کے افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں جائے مدفن پر اجتماعی دعا کی گئی، مرحوم کی آخری آرام گاہ پر بھی فاتحہ خوانی کی اور سید العلماء علامہ سیدگلاب علی شاہ کے مرقد پر بھی دعا کی۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے بھائی معروف عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے انتقال پر اُن کے بھائی علامہ ڈاکٹر کاظم نقوی سے اظہار...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزما رہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال کو جمعیت علماء اسلام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی و سیاسی خدمات میں گزاری اور ملک میں جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان...
    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر جدہ نے ان کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو...
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغانستان میں پرائی جنگ ہماری غلط پالیسی تھی، افغانستان سے ہماری بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہوگی تو 2200 کلومیٹر کا بارڈر صوبے کے ساتھ ہے، جہاں باڑ لگائی جو اس طریقے سے اب موجود نہیں ہے، ہم اس کو اس طرح سے محفوظ نہیں کر سکتے. اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اب بھی گڈ طالبان موجود ہیں، یہ طالبان بھتہ لیتے ہیں، ناکہ لگاتے ہیں، تھوڑی وصولی کرکے بھاگ جاتے ہیں، ان طالبان کو تحفظ مل رہا ہے، بنوں حملہ گڈ سے بیڈ ہونے...
    وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز جدہ(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں دونوں رہنما تجارت اورکلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے...
    یوکرین کے صدر نے کہا کہ روس نے ان قیدیوں کے علاوہ 22 شدید زخمی یوکرینی فوجی قیدی بھی رہا کر دیے ہیں جن کا علاج ابھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان قیدیوں کو ضروری طبی اور نفسیاتی مدد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کر لیا ہے۔ روس نے یوکرین کے 175 جنگی قیدی رہا کر دیے ہیں۔ اس پیشرفت کی تصدیق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس نے ان قیدیوں کے علاوہ 22 شدید زخمی یوکرینی فوجی قیدی بھی رہا کر دیے ہیں جن کا علاج ابھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان قیدیوں کو ضروری طبی...
    اسرائیلی فوجیوں نے نیٹزارم کوریڈور پر دوبارہ قبضہ کر لیا، جس کے نتیجے میں غزہ نصف میں تقسیم اور فلسطینیوں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری کشیدگی میں پہلے ہی کم از کم 436 افراد شہید ہو چکے ہیں، اس کا مقصد علاقے میں ’جزوی بفر‘ پیدا کرنا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں صیہونی فوج نے لکھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے وسط اور جنوب میں ایک مرکوز زمینی حملے شروع کیے ہیں، جس کا مقصد پٹی کے شمال اور جنوب کے درمیان جزوی بفر بنانا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے نیٹزارم...