ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے ان کا استقبال کیا تھا۔

 سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

 دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔

 جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، جبکہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔

نامعلوم مسلح افراد نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین لی

وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول ﷺ پربھی حاضری دیں گے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

تجارتی تعلقات بڑھانے پر پاک سعودی تاجروں، پرفیشنلز میں ایوارڈ کی تقسیم

پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی و باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں پاک سعودی تاجروں، سی ایف اوز، انجینئرز و دیگر کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی پروفیشنلز اور ایگزیکٹوز کی تنظیم پیپلز کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب کے شرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے اور مستقبل میں اسے مزید فروغ دیا جائے گا۔

شرکا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تقریب میں شہزادی نورا الفیصل اور دیگر اہم سعودی شخصیات کے علاوہ پاکستانی پیشہ ور افراد اور ایگزیکٹوز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں اہم کردار پر ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر  پیپلز  کے چیئرمین محمود خان اور صدر کاشف خان نے سعودی معیشت کی تیز رفتار ترقی اور تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں پاکستانی پیشہ ور افراد کو فراہم کیے جانے والے وسیع مواقع کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستانی پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیے: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر

انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جو پاکستانی پیشہ ور افراد اور سعودی اداروں کو دو طرفہ کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اکٹھا کرے۔

شہزادی نورا الفیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کی تعریف کی۔

انہوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی تیز رفتار ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تجربات کے تبادلے سے دونوں ممالک کے لیے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک سعودی تعلقات میں مزید بہتری اور اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر طلحہ

ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور مشترکہ مفادات کو واضح کیا جس سے نہ صرف اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک سعودی پروفیشنلز پاک سعودی پروفیشنلز میں ایوارڈ کی تقسیم پاک سعودی تاجر پیپلز

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنےپر اتفاق
  • سعودی ولی عہد سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی: وزیرِاعظم
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
  • جدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
  • تجارتی تعلقات بڑھانے پر پاک سعودی تاجروں، پرفیشنلز میں ایوارڈ کی تقسیم
  • وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔
  • وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ کریں گے