گزشتہ سالوں میں شب قدر کے حوالے سے رہبر معظم کی کئیں نصیحتیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لیلۃ القدر کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کا کہنا تھا کہ ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہی سے نورانی کریں تا کہ لیلۃ القدر کی مقدس ساحتوں میں داخل ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں شب قدر کی آمد کے سلسلے پر ایرانی میڈیا نے رہبر معظم انقلاب کی کہی گئی نصیحتوں کو جاری کیا۔ اس حوالے سے مختلف ادوار میں رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ
شب قدر میں مسلمانوں، اپنے ملک، دوستوں اور اپنی مشکلات کو خدا کے سامنے رکھیں۔ اس کے بعد پروردگار عالم سے اپنے لئے حاجت روائی کریں، مغفرت کریں اور اللہ تعالیٰ کی توجہ طلب کریں۔
شب قدر کی قدر کو جانیں۔ یہ بہت اہم شب ہے، بہت پیاری شب ہے۔ اس شب میں امام زمان عج کی جانب توجہ کریں۔ خدا کے گھر یعنی مسجد کا رُخ کریں اور امام زمان عج کے وسیلے سے خدائے متعال سے اپنی حاجات طلب کریں۔
یہ عجیب و غریب شب ہے جو ہزار ماہ کے برابر نہیں بلکہ اس سے افضل ہے۔ خیر من الف شهر۔ انسانی زندگی کے ہزار مہینے، کتنی برکتیں لا سکتے ہیں! اور رحمت و بھلائی کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں!۔ اس ایک رات کا ہزار مہینوں سے بہتر ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
شب قدر کی اہمیت کو سمجھیں۔ اس شب کو دعا، انسان کی تخلیق و تقدیر والی آیات میں غور و فکر کریں اور سمجھیں کہ اللہ تعالی انسان سے کیا چاہتا ہے۔ اس شب کو اس مقدمے کے ساتھ گزاریں کہ یہ مادی زندگی اور اس دنیا میں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں سب یہیں رہ جانے والا ہے۔
ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہی سے نورانی کریں تا کہ لیلۃ القدر کی مقدس ساحتوں میں داخل ہو سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قدر کی
پڑھیں:
سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
کوئٹہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 19مارچ 2025ء ) سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے، جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئر ترین رہنماوں میں شمار ہونے والے حافظ حسین احمد بدھ کی شب کو انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام سے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔