سعودی ولی عہد سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی: وزیرِاعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج جدہ میں ملاقات ہوئی۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری گفتگو ہوئی۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان سے مسلسل تعاون پر ولی عہد کے مشکور ہیں، دوستانہ تعلقات اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کی بدولت باہمی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ مضبوط دو طرفہ تعلقات باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں امن کے لیے سعودی عرب کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہباز شریف نے نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودیہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے، روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔
دونوں رہنما تجارت اور کلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔
دورے سے تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی، دورہ دو طرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی بھی راہ ہموار کرے گا۔