بھارت میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے آشنا کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خونی واردات نے رشتوں پر اعتبار کو ختم کردیا۔

خاتون مسکان رستوگی نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اس گھناؤنی وادات کو انجام دیا تھا اور پھر دونوں سیاحت کے لیے شملہ چلے گئے تھے۔

خاتون نے رات کو  اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی جس سے وہ بے ہوش گیا تھا۔

جس کے بعد اس کا پڑوسی اور آشنا بھی گھر آگیا اور دونوں نے مل کر سوربھ کو قتل کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کیے۔

بعد ازاں لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک میں ڈال کر سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا تاکہ بو نہ پھیلے اور گھر میں تالا لگا کر تفریحی دورے پر نکل گئے۔

جب سوربھ سے کوئی رابطہ نہ ہو پایا تو اس کے بھائی اور والدہ گھر پہنچے لیکن وہاں تالا دیکھ کر مسکان کو فون کی جس نے ٹال مٹول سے کام لیا۔

شک ہونے پر سوربھ کے بھائی اور والدہ نے پولیس کو بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ جس پر تحقیقات کا آٓغاز کیا گیا۔

مسکان اور اس کا آشنا جب شملہ سے واپس آئے تو پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا اور سختی سے پوچھ گچھ کی۔

جس پر مسکان اور اس کے آشنا نے اعتراف جرم کرلیا اور لاش کے ٹکڑے بھی برآمد کرا دیئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محبت کیلئے پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان سے محبت کی خاطر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سیما نے منگل کی صبح 4 بجے کرشنا ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔

سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں، اور تمام میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ سیما اور سچن کے چاہنے والوں کے لیے ایک خوشی کا موقع ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام رکھنے کے لیے عوام کی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کریں۔

یاد رہے کہ سیما اور سچن کی پہلی ملاقات 2019 میں آن لائن گیم پب جی پر ہوئی تھی۔ اس کے بعد مارچ 2023 میں نیپال میں پہلی بار آمنے سامنے ملاقات ہوئی، جس کے بعد سیما نے ہندو مذہب اختیار کر کے ہندو رسم و رواج کے مطابق سچن سے شادی کر لی۔


 

متعلقہ مضامین

  • امن کیلئےکی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • شوہر کو قتل کرکے خاتون آشنا کیساتھ پہاڑی علاقوں کی سیر کو چلی گئی
  • محبت کیلئے پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
  • نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
  • نوشہرہ میں  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
  • کراچی؛ خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا
  • دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا
  • بھکر: باپ نے چار سالہ بیٹے پر تشدد کرکے اسکی ٹانگ توڑ دی