گذشتہ سالوں میں شب قدر کے حوالے سے رہبر معظم کی نصیحتیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لیلۃ القدر کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کا کہنا تھا کہ ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہیٰ سے نورانی کریں، تاکہ لیلۃ القدر کی مقدس ساعتوں میں داخل ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں شب قدر کی آمد کے سلسلے پر ایرانی میڈیا نے رہبر معظم انقلاب کی کہی گئی نصیحتوں کو جاری کیا۔ اس حوالے سے مختلف ادوار میں رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ
* شب قدر میں مسلمانوں، اپنے ملک، دوستوں اور اپنی مشکلات کو خدا کے سامنے رکھیں۔ اس کے بعد پروردگار عالم سے اپنے لئے حاجت روائی کریں، مغفرت اور اللہ تعالیٰ کی توجہ طلب کریں۔ 27 مارچ 1992ء
* شب قدر کی قدر کو جانیں۔ یہ بہت اہم شب ہے، بہت پیاری شب ہے۔ اس شب میں امام زمان عج کی جانب توجہ کریں۔ خدا کے گھر یعنی مسجد کا رُخ کریں اور امام زمان عج کے وسیلے سے خدائے متعال سے اپنی حاجات طلب کریں۔ 27 مارچ 1992ء
* یہ عجیب و غریب شب ہے، جو ہزار ماہ کے برابر نہیں بلکہ اس سے افضل ہے۔ خیر من الف شهر۔ انسانی زندگی کے ہزار مہینے، کتنی برکتیں لاسکتے ہیں! اور رحمت و بھلائی کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں!۔ اس ایک رات کا ہزار مہینوں سے بہتر ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ 31 جنوری 1997ء
* شب قدر کی اہمیت کو سمجھیں۔ اس شب کو دعا، انسان کی تخلیق و تقدیر والی آیات میں غور و فکر کریں اور سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ انسان سے کیا چاہتا ہے۔ اس شب کو اس مقدمے کے ساتھ گزاریں کہ یہ مادی زندگی اور اس دنیا میں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں، سب یہیں رہ جانے والا ہے۔ 31 جنوری 1997ء
* ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہیٰ سے نورانی کریں، تاکہ لیلۃ القدر کی مقدس ساعتوں میں داخل ہوسکیں۔ 26 نومبر 1997ء
* یہ ایک ایسی شب ہے، جو زمین کو آسمان سے متصل کرتی ہے۔ پس آپ اس گھڑی اپنے دِلوں اور زندگی کی فضاء کو فضل و لطف الہیٰ سے منور کریں۔ 26 نومبر 1997ء
* شب قدر کو اللہ تعالیٰ نے سلام کا عنوان قرار دیا ہے۔ سلام کا معنیٰ انسانوں پر اللہ کے درود و تحیت کا ہے اور امن و سلامتی کا بھی۔ اس کے علاوہ سلام، لوگوں کے درمیان دِلوں، روحوں اور جسموں کی پاکیزگی کا مفہوم رکھتا ہے۔ 16 جنوری 1998ء
* شب قدر اپنے گناہوں سے توبہ کا موقع ہے۔ سو اس موقع پر خداوند متعال سے استغفار کریں۔ اب جبکہ پروردگار نے ہمیں میدان دیا ہے تو اس کی جانب پلٹیں، مغفرت طلب کریں اور اس سے معافی مانگیں۔ 16 جنوری 1998ء
* اسلامی ممالک کو کتنی مشکلات درپیش ہیں! خدا سے ان مشکلات کا حل طلب کریں۔ تمام انسانوں کے لئے دعا کریں۔ انسانوں کی ہدایت، اپنی و اپنی زندگی، ملک، اپنی ارواح جو چیز خدا سے چاہیئے، اُن سب کے لئے دعا کرو۔ ان گھڑیوں اور ساعتوں کو غنیمت شمار کرو۔ 16 جنوری 1998ء
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قدر کی
پڑھیں:
جاوید اختر لیاقت علی خان کے پڑپوتے معظم علی خان کی آواز کے گرویدہ
بھارتی معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی آواز کے گرویدہ ہو گئے۔
جاوید اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے معظم علی خان سے رابطے کی خواہش کا اظہار اور درخواست کی ہے تاکہ وہ ان کے ساتھ کام کر سکیں۔
جاوید اختر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ابھی ابھی میں نے ایک جینٹل مین معظم صاحب کو یوٹیوب پر ’یہ نین ڈرے ڈرے‘ گاتے ہوئے سنا ہے، براہِ کرم وہ مجھ سے رابطہ کریں، اگر وہ ہمارے لیے کچھ گانے گا سکیں تو میں بے حد مشکور رہوں گا۔
جاوید اختر کی یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کی مدد کرتے ہوئے گلوکار معظم علی خان کی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دیں۔
یاد رہے کہ معظم علی خان پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں، وہ گلوکار، وائس اوور آرٹسٹ اور اداکار ہیں۔
معظم علی خان نے 2020ء میں نشر ہونے والے سُپر ہٹ ڈرامے ’ثبات‘ میں جاندار اداکارہ کے ذریعے خوب شہرت حاصل کی، انہیں شوبز انڈسٹری سے وابستگی اختیار کیے چند برس ہی ہوئے ہیں۔
انہیں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عشقِ لاء‘ میں بھی دیکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Moazzam Ali khan (Official) (@moazzamali258)
معظم علی خان سے متعلق یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم قائدِ ملّت لیاقت علی خان کے پڑ پوتے ہیں۔
معظم علی خان کے والد مشرف علی خان اور والدہ ممتاز پروین بھی پی ٹی وی کے ڈرامے’سُنہرے دِن‘میں کام کر چکے ہیں۔
معظم علی خان کے چھوٹے بھائی عباس علی خان معروف موسیقار ہیں، عباس علی خان نے استاد فتح علی خان سے فنِ گائیکی کی تربیت حاصل کی تھی۔
Post Views: 1