ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 1300 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ شنہوا کے مطابق ٹیکساس اے اینڈ ایم فاریسٹ سروس نے کہاکہ ٹیکساس میں سان جیکنٹو کاؤنٹی میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 1,300 ایکڑ رقبہ کو جل کر راکھ ہو گیا اور آگ پر 10 فیصد قابو پالیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے سے 15 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکساس کے جنگلات کے مفادات کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے کہا کہ فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کے ذریعے سام ہیوسٹن نیشنل فارسٹ پر پانی گرا رہے ہیں جو کہ ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن سے تقریباً ایک گھنٹے کی دوری پر واقع ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

امریکا کی ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بھیجے گئے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دے دی۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ خط میں امریکا اور ایران کے درمیان نئے سرے سے جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

امریکا کی جانب سے تہران کو دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی قیادت کو خط بھیجا تھا۔

ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خط کے مندرجات سے اسرائیل، یو اے ای اور سعودی عرب کو بھی آگاہ کیا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شہبازشریف کا اہم دورہ سعودی عرب، امریکا نے پی ٹی آئی کو جھنڈی دکھادی
  • امریکا کی ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت
  • امریکا: خاتون کا قاتل 46برس بعد ڈی این اے کی مدد سے گرفتار
  • کراچی کے ساحل پر پورٹ ٹرسٹ نے7 ایکڑ سے قبضہ چھڑا لیا
  • یمن، امریکا اور اسرائیل کا قبرستان
  • امریکا میں مقامی پرندوں کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی 
  • یوکرین نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کی حمایت کردی
  • اسرائیل نے غزہ حملوں سے پہلے امریکا کو آگاہ کیا، وائٹ ہاؤس
  • لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 6 بڑے نادہندہ رہائشی پروجیکٹس کے ڈیولپمنٹ پرمٹ منسوخ کردیے