معروف اداکار عدنان صدیقی میزبان فہد مصطفیٰ کے ٹی وی پروگرام ’جیتو پاکستان لیگ‘ میں فلورل شال اوڑھے آ گئے جس پر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دلچسپ تبصرہ کیا گیا۔

عدنان صدیقی نے فلورل شال پہن کر رقص کرتے ہوئے جیتو پاکستان میں انٹری دی تو میزبان فہد مصفطیٰ نے انہیں دیکھتے ہی ’سپر مین‘ کہا اور پھر بولے کہ ’آپ کو بالکل میری طرح ہو گئے ہیں آپ کو کپڑوں کی سینس ہو گئی ہے‘۔ جس پر عدنان صدیقی بولے ’میں نے آپ کے کمرے سے خاص طور پر چادر اتروائی ہے‘۔

بعد ازاں فہد مصطفی نے عدنان صدیقی کی یہ فلورل شال اتارتے ہوئے مذاق میں کہا کہ ’ عدنان صدیقی یہ چادر چوکیدار سے اتروا کر لائے ہیں، وہ چارپائی پر سو رہا تھا اور عدنان صدیقی نے مجھے چڑانے کے لیے ان سے شال چھین لی،  لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہر فارغ چیز بھی ان پر اچھا لگ جاتی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.

tv)


عدنان صدیقی کی اس فلورل شال کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے اسے اپنے گھر کی بیڈ شیٹ قرار دیا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ عدنان صدیقی پردے پہن کر شو میں آ گئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسی بیڈ شیٹ ہمارے پاس بھی ہے، فاران نامی صارف نے لکھا کہ عدنان نے ہماری بیڈ شیٹ پہنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

اریبہ عباسی لکھتی ہیں کہ عدنان صدیقی اپنے گھر کا پردہ پہن کر آ گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ عدنان صدیقی بیڈ شیٹ پہنیں تو اسٹائل اور میں پہنوں تو غریب۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جیتو پاکستان رمضان شو عدنان صدیقی فہد مصطفی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیتو پاکستان فہد مصطفی فہد مصطفی فلورل شال کہ عدنان بیڈ شیٹ

پڑھیں:

وفاقی شرعی عدالت نے چادر اور پرچی کی رسم کو غیر اسلامی، غیر قانونی قرار دیدیا

وفاقی شرعی عدالت نے چادر اور پرچی کی رسم کو غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی سربراہی میں فل کورٹ نے چادر اور پرچی کی رسوم سے متعلق فیصلہ دیتے ہوئے ان رسوم کو غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دیا۔یہ فیصلہ جسٹس خادم ایم شیخ، جسٹس ڈاکٹر محمد محمو انور، جسٹس امیر محمد پر مشتمل بینچ نے دیا ہے، بنچ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چادر اور پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو ان کے وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا، ایسی روایات اسلامی احکامات کے خلاف ہیں۔

وفاقی شرعی عدالت نے کہا چادر اور پرچی جیسی روایات قران و سنت میں خواتین کو دیے گئے حقوق کے بر خلاف ہیں، خواتین کو سماجی دباؤ کے تحت وراثتی جائیداد سے محروم کرنا اسلامی احکامات اور قوانین کے خلاف ہے۔وفاقی شرعی عدالت نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 498 کے تحت کاروائی کرنے کا حکم بھی دیا، فیصلے میں خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کی فراہمی کے قوانین سے متعلق آگاہی اور مؤثر نفاذ پر بھی زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی باضابطہ طلاق ہوگئی، وکیل کی تصدیق
  • زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
  • دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل
  • عدنان صدیقی کے منفرد لباس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • وفاقی شرعی عدالت نے چادر اور پرچی کی رسم کو غیر اسلامی، غیر قانونی قرار دیدیا
  • وفاقی شرعی عدالت نے چادر اور پرچی کی رسم کو غیر اسلامی، غیر قانونی قرار دے دیا 
  • عدنان سمیع سے طلاق کے بعد زیبا بختیار نے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارہ نے بتادیا
  • ’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
  • ملائکہ اروڑہ نامناسب ڈانس کرنے پر 16 سالہ نوجوان پر بھڑک اُٹھیں