بھارت(اوصاف نیوز) تیلگو سنیما (ٹولی وڈ) کے کیمرامین نے بیوی کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیمرامین محمد نواز اور اہلیہ سویتا ریڈی تھاڈا نے 2020 میں شادی کی تھی لیکن نواز شادی کے بعد اپنے بیوی کے رویے سے تنگ تھا۔

نواز کی والدہ نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز نے حیدر آباد میں اپنے گھر پر خودکشی کرلی ہے، جس کی ذمہ دار اس کی اہلیہ ہے۔والدہ کے مطابق سویتا اسے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور بیٹے کو کئی کئی دن بھوکا رکھتی تھی، والدہ نے الزام عائدہ کیا کہ سویتا خاندانی جائیداد میں حصہ اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی۔

خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ خودکشی سے قبل بیٹے سے بات ہوئی تھی جس دوران اس نے بتایا کہ وہ اب اس طرح مزید زندہ نہیں رہ سکتا اس کی بیوی اسے مار دے گی جس کے بعد اس نے پیر کو خودکشی کرلی۔
چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں تصادم، 7 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خودکشی کرلی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ریاض:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

مکہ مکرمہ میں متعدد سعودی حکام نے مسجد حرام میں ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، عون چوہدری، عبدالعلیم خان، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن و دیگر نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی

وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر انکی عمرہ ادا کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں احرام باندھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وفد کو سکیورٹی اہلکاروں نے حفاظتی حصار میں لے رکھا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عالیہ میری پہلی بیوی نہیں ہے، رنبیر کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
  • حسن نواز کی والدہ نے بیٹے کا میچ کس ڈر سے نہیں دیکھا؟
  • ’اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری ہی نظر نہ لگ جائے‘: والدہ حسن نواز
  • حسن نواز کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی لیکن والدہ نے میچ کیوں نہ دیکھا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
  • بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی کے مطالبے نے شدت اختیار کرلی
  • بیوی بہانے سے شوہر کو میکے لے گئی، رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد، ویڈیو
  • پورن دیکھنا، بیوی کو طلاق دینے کی وجہ نہیں بن سکتا، بھارتی عدالت
  • بھارت؛ بیوی کے تشدد سے تنگ آکر فلم کے کیمرامین نے خودکشی کرلی