دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ضمانت میں توسیع دفعات کے تحت بی بی کی
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز؛ فیصلے کے 2 ماہ بعد عمران خان اور بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواستیں
ویب ڈیسک : 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے اور مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت میں موجود ہوں گے۔
غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں۔
Ansa Awais Content Writer