Islam Times:
2025-03-20@01:51:41 GMT

میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر جدہ نے ان کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہو گی، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور معاشی تعاون کو بڑھانا ہے۔ وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے، شہباز شریف 22 مارچ تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملاقات میں شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب کیلیے روانہ ہوں گے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے اس کے علاوہ وفد میں اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی شامل ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہوگا ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • وزیراعظم  شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے استقبال کیا 
  • وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ
  • وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب کیلیے روانہ ہوں گے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی