2025-04-15@07:29:26 GMT
تلاش کی گنتی: 562
«کی خاتون»:
(نئی خبر)
بھارت میں ایک باڈی بلڈر خاتون نے شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سب دنگ رہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی یہ خاتون چترا پروشوتم ہیں جنھیں باڈی بلڈنگ کا جنون ہے اور اس جنون کی تکمیل کے لیے انھوں نے غیروں کے طعنے اور اپنوں کی ناراضگی بھی مول لی تھی۔ گھر والے پریشان تھے کہ چترا کی شادی کیسے ہوگی اور کون ان کی باڈی بلڈر بیٹی کو بیاہ کر لے جائے گا تاہم والدین کے یہ خدشات بھی غط ثابت ہوئے۔ View this post on Instagram A post shared by CHITRA PURUSHOTHAM ???????? (@chitra_purushotham) چترا...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص ہے، منگل کو اہلخانہ اور وکلاء جبکہ جمعرات کو دوستوں سے ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے۔ فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدیداران کو ملنے نہیں دیا جاتا، اس پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔ بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 18 پارٹیوں نے بانئ پی ٹی آئی کی آواز میں آواز ملائی، 18 جماعتوں...
شیخ وقاص اکرم--فائل فوٹو رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے عمران خان سے ملاقاتوں کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمیں کئی کئی ہفتے بانئ پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت احکامات دے دیتی ہے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جاتی، قانون قیدیوں سے ملنے کی اجازت دیتا ہے، عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان سے مل سکتے ہیں۔ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بےہودہ عمل ہے، شیخ وقاص اکرمتحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں...
لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے ایک گھر میں 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئیں۔ خاتون بیوہ تھیں اور گھر پراکیلی تھیں۔ خاتون کرایے پر رہتی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارت (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سمپلا میں سوٹ کیس سے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خاتون رہنما ہمانی نروال کی لاش برآمد ہوئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہمانی نروال بھارت جوڑو یاترا کے دوران رہنما راہل گاندھی کے ساتھ دیکھی گئی تھیں، کانگریس ایم ایل اے بھارت بھوشن بترا نے سپیشل تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے کر معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا،بھارت بھوشن بترا نے پولیس پر زور دیا کہ وہ اس قتل کی تحقیقات کیلیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے اور مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرے،ہمانی نروال کانگریس کی سرگرم رہنما تھیں جنہوں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا اور...
پشاور کی باہمت خاتون جو کم جگہ لیکن کمال مہارت سے ٹنل فارمنگ کی بدولت لاکھوں کما لیتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک این جی او کے تعاون سے ٹنل فارمنگ شروع کی ہے جو گھر کی ساتھ ہی اور دور جدید کے عین تقاضوں کے مطابق فارمنگ ہے۔ 2 مرلہ زمین پر انہوں نے ٹماٹر کاشت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے تقریباً 600 کلو سے زیادہ ٹماٹر مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتیں کے لیے یہ ایک زبردست کاروبار ہے جس سے وہ گھر ہی پر لاکھوں کما سکتی ہیں۔ ۔۔۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
سکھر: روہڑی شہر کے نواحی گاؤں میں ’’ جھمکے لے لو، ہار لے لو، میک اپ کا سامان لے لو، سب کچھ سستا لے لو‘‘ کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ یہ میوا بائی تھی جو پھٹے پرانے کپڑوں اور دھول سے بھری چپل پہنے ایک ٹرنکیٹ اٹھائے روزی روٹی کی تلاش میں گاؤں گاؤں کا سفر کر رہی تھی۔ مصنوعی زیورات بیچ کر رات کو وہ جب گھر آتی ہے تو اس کے پاس اتنی کمائی نہیں ہوتی کہ وہ اس سے اپنے سات افراد کے خاندان کا پیٹ بھر سکے۔ میوا بائی کا شوہر پریم داس مختلف دیہاتوں اور قصبوں کی گلیوں میں سستے کھلونے اور غبارے بیچتے ہیں۔ یہ خاندان روہڑی شہر کے مضافات میں رہتا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے درخشاں میں پولیس کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایس ایچ او شاہد تاج پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خاتون حوریہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 بجے کے قریب کلفٹن سے اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی گاڑی کو اس کے سامنے لگا دیا۔ حوریہ کے مطابق ایک شخص جو بلیک شلوار قمیض میں ملبوس تھا، گاڑی کے اندر گھس آیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ خاتون نے بتایا کہ اسی دوران ایس ایچ او شاہد تاج موجود تھے، اور ان کی موجودگی میں اُسے...
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سمپلا میں سوٹ کیس سے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خاتون رہنما ہمانی نروال کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ہمانی نروال بھارت جوڑو یاترا کے دوران رہنما راہل گاندھی کے ساتھ دیکھی گئی تھیں۔ کانگریس ایم ایل اے بھارت بھوشن بترا نے اسپیشل تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے کر معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت بھوشن بترا نے پولیس پر زور دیا کہ وہ اس قتل کی تحقیقات کیلیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے اور مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرے،ہمانی نروال کانگریس کی سرگرم رہنما تھیں جنہوں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ سابق وزیر...
لندن (نیوزڈیسک)برطانوی ایوارڈ شو کی تقریب میں ایک گھوڑے کی شرکت نے وہاں موجود شرکاء کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹی وی کے ناظرین اس وقت الجھن میں پڑ گئے جب انہوں نے گھوڑے کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو ٹیبل پر بیٹھا دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق لندن کے او ٹو ایرینا میں ایوارڈ شو مشہور شخصیات سے بھرا ہوا تھا۔ لیکن جس چیز نے لوگوں کی توجہ حاصل کی وہ گھوڑے کا ماسک پہنی خاتون مہمان تھیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تبصرے کرنے پر مجبور کیا۔ یہ دیکھ کر لوگ الجھن میں پڑ گئے اور پوچھنے لگے کہ کیا یہ ڈینی ڈائر کے ساتھ گھوڑا بیٹھا ہے؟ یا کوئی گھوڑے...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں جلبئی میں گھر کے اندر ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ گھر میں فائرنگ سے ابراہیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق ملزم شخص ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے لیے فراہم کی گئی گاڑی پر جھنڈا لگانے سے انکار کرنے والی خاتون افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔ ایکسپریس کے مطابق شہبازرانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔ پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا...
بعض صورتوں میں شہد کی مکھی کے ڈنک مہلک ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے راجستھان میں حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ ایک فیملی پر اچانک شہد کی مکھیوں کے غول نے حملہ کر دیا جس میں تین افراد شدید زخمی اور ایک معمر خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔ زخمیوں کا اس وقت علاج جاری ہے اور یہ حملہ علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چتورگڑھ ضلع کے نمبہیرا علاقے میں پیش آیا۔ امری بائی جو کہ ایک 90 سالہ خاتون تھیں، دن کے وقت کھیتوں میں کام کرتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ اور دیگر مزدور بھی وہاں موجود تھے جب شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے...
پاکستان کی ایک خاتون کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو نہ صرف تین بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ طلاق یافتہ بھی ہیں۔ پاکستانی خاتون عظیمہ احسان نے طلاق، سماجی بدنامی، اور خوداعتمادی کے بارے میں ایک طاقتور پیغام کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کیا ہے۔ عظیمہ احسان، جو تین بچوں کی طلاق یافتہ ماں ہیں، کو ایک تقریب میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گانے ’مغروں لا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ روایتی لباس میں ملبوس، انہوں نے نہایت خوبصورتی سے ڈانس کیا جبکہ حاضرین نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں، عظیمہ نے طلاق کے بارے میں سماجی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے ایک...
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کبریٰ یلدرم دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس A380 کی کپتان پائلٹ بننے والی ترکی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ کبریٰ جو A380 پر فرسٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، اب کپتان کی نشست سنبھال چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایوی ایشن کیریئر کا آغاز ترکش ایئر لائنز کی ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ٹی ایچ آئی ٹیکنیک میں انٹرنشپ کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹریننگ کے بعد انہوں نے ترکش ایئر لائنز کے ایئربس فلیٹ میں فرسٹ آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ دبئی میں ایک ایئر لائن میں اپنے کیریئر کو جاری رکھتے ہوئے، کبریٰ نے کپتان کے عہدے کو حاصل کرنے سے پہلے کئی سالوں تک...
بھارت کی سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن ایوارڈ یافتہ اور سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر اور کبڈی کھلاڑی دیپک ہڈا کے خلاف جہیز کیلئے اہلخانہ پر حملے کے الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ خواتین پولیس اسٹیشن حصار کی ایس ایچ او سیما نے بتایا کہ 25 فروری کو سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شوہر نے جہیز کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتا ہے اور اہلخانہ پر حملہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی...

عبایا ہٹانے، دوستی کرنے کی پیشکش کرنیوالے نشے میں دھت ایس ایچ او کیخلاف برطانوی نژاد خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ملازمت سے معطل
مظفرآباد (ویب ڈیسک) میرپور میں برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا، اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق خاتون کو میرپور کے ڈویژنل کمشنر کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ جائیداد کے قبضے کے معاملے میں ازالے کے لیے تھوتھل پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔جب خاتون نے ایس ایچ او چوہدری عمران احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود انہیں لینے گھر آئیں گے۔ مصطفٰی قتل کے ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں کا خط، تہلکہ خیز...
راولپنڈی: ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی، اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لاہور میں گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش اور دوست کے ساتھ دوست کی بدفعلی کے واقعات پیش آئے ہیں، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کوٹ لکھپت میں اوباش شخص نے خاتون سے جنسی درندگی کی کوشش کی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ مقدمہ کے متن کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی اس دوران ملزم عامر گھر میں داخل ہو گیا، ملزم نے خاتون کو اکیلا پاکر جنسی درندگی کی کوشش کی، خاتون کے شور کرنے پر ملزم عامر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا ہوا فرار ہوگیا۔ اسی طرح لاہور میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں داتا دربار کے علاقے...
پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں ایک 18 سالہ امریکی طالبہ نے ہوٹل کے کمرے میں بچے کو جنم دینے کے بعد کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نوزائیدہ بچہ جانبر نہ ہوسکا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق، ہوٹل کے سامنے کپڑے میں لپٹا ایک نوزائیدہ بچہ ملا جس کی ناف ابھی جڑی ہوئی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی، مگر بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ امریکی طالبہ ایک مطالعاتی دورے پر پیرس آئی تھی اور یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ زچگی کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکرٹری داخلہ اور سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی اس موقع پر فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اختیارات عدالت کے پاس ہوتی ہے،...
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)پیرس میں ہوٹل کی دوسری منزل سے نومولود بچے کو پھینکنے والی امریکی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان امریکی خاتون نے ہوٹل کی کھڑکی سے بچے کو نیچے پھینکا، جسے طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ زیرِ حراست خاتون مبینہ طور پر یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے اس کیس کی تفتیش جاری ہے۔اس کیس کو حمل سے انکار، لاعلم یا بچے کو قبول کرنے سے انکار بھی تصور کیا جا رہا ہے۔
پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو حراساں کرنے پر لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہورپولیس نے بتایا کہ افسر کے خلاف مقدمہ گلبرگ میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ میرے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، اے ایس آئی نے کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کے بدلے میسجز پر بات کرنے کا کہا۔ متاثرہ ڈاکٹر نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی نور خان نے گلبرگ میں ٹی شاپ پر بلوا کر جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مزید قانونی...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے عوامی تحریک اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہوں سے ملاقات کی، دونوں ملاقاتوں میں دونوں سربراہوں کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن راہنماؤں کی سندھ میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی۔ دوسری جانب اسد قیصر کی سربراہی میں اپوزیشن وفد نے عوامی تحریک کےسربراہ ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی، دونوں ملاقاتوں میں ڈاکٹر قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی۔ واضح رہے تحریک انصاف...
کراچی: شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی شناخت 51 سالہ پروین سلطانہ زوجہ سلطان احمد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کے مطابق متوفیہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کہاں کی رہائشی تھی اور حادثے میں کون سی گاڑی ملوث...
پشاور: پشاور میں خاتون نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایک خاتون نے بہادری کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور بالآخر چور کو قابو کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون موبائل چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کے پیچھے دوڑ رہی ہے اور اس نے ہمت نہیں ہاری بلکہ آگے جاکر بھاگتے چور کر قابو کرلیا۔ واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے موبائل چوری کرکے بھاگنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے...
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اسکے بدلے متبادل جگہ اور مناسب معاوضہ چاہتے تھے، مگر انکی مانگ پوری کئے بغیر ہی مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 168 سال پرانی ایک تاریخی مسجد کو انتظامیہ نے نصف شب کے وقت بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ مسجد دہلی روڈ پر سروس لین میں واقع تھی اور میٹرو و ریپڈ ریل کاریڈور کے درمیان آ رہی تھی، جس کے باعث حکام نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق دو دن قبل اس مسجد کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کی رات انتظامیہ نے بلڈوزر لگا کر پوری مسجد کو مسمار کر دیا...
ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے قانونی جنگ چھیڑ دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ خاتون نے ایلون مسک کے خلاف اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی واحد قانونی سرپرستی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست کے ساتھ ایشلے کیئر نے ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی ضم کیے ہیں۔ ایشلے کیئر نے دعوی کیا کہ ایلون مسک نے مختلف تحریری پیغامات میں بچے کے والد ہونے کا اعتراف کیا اور بچے کی پیدائش پر مبارک باد کا ٹیکسٹ میسیج بھی کیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس میسج کے جواب میں ایلون مسک کو بچے اور اپنی تصویر اسپتال سے...
مشہور برطانوی شیف گورڈن رامسے نے پاکستانی خاتون مریم اشتیاق کی بنائی گئی ’تندوری چکن‘ کی دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کھانے بنانے کے مقابلے ’نیکسٹ لیول شیف‘ کے چوتھے سیزن میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے پکوان کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریم اشتیاق کی بنائی گئی تندوری چکن کا ذائقہ چکتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین کھانے موجود ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Maryam Ishtiaq (@maryamishtiaq) مریم اشتیاق کی تندوری چکن کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لذیذ ہے، پاکستانی ہونے کے ثبوت اس میں موجود ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
مشتاق بھٹہ: لودھراں میں پسندکی شادی کرنے والی 53 سالہ خاتون کے بھتیجوں نے حملہ کرکے اپنی نوبیاہتا پھپھو کو اغواء کرلیا۔مزاحمت پر بزرگ دلہن پر بہیمانہ تشدد کرے شدید زخمی کردیا، لہولہان خاتوں کو حملہ آور بھتیجےمبینہ اغوا کرکےلے گئے۔ اطلاع پر قریشی والا پولیس نے ملزمان کے گھرپر چھاپہ مارا، تشدد سے چُور خاتون انتہائی ابتر حالت میں بازیاب کی گئی جنہیں ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام شوہررمضان کے مطابق نذیر خاتون نے تین ماہ قبل اپنی پسند سے رمضان سے نکاح کیا ، نکاح کے بعد ہم عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلےگئے۔ تین روز قبل آئے تو تونذیرخاتون کے بھتیجوں...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تھا نہ ملیر کینٹ کی حدود حاجی زکریا گوٹھ میں اندھے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھانہ ملیر کینٹ کی حدود حاجی زکریا گوٹھ کی حدود میں محمد افضل ولد محمد اقبال کو نا معلوم شخص/ اشخاص نے تیز دھار آ لے سے قتل کیا تھا۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 45/25 بجرم دفعہ 302/324/34 ت پ تھا نہ ملیر کینٹ میں مقتول کے بھائی محمد صفدر کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے ایس آ ئی او کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ۔تفتیشی ٹیم کو تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے جلد...
اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے 4 لاشوں میں ایک شیری بیباس کی لاش کی جگہ کسی اور خاتون کی لاش بھیج دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اس الزام پر حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس غلطی کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے۔ ترجمان حماس نے بتایا کہ خاتون کی لاش جہاں محفوظ طریقے سے رکھی گئی تھی وہاں بھی اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی تھی۔ بیان میں بتایا گیا اس بمباری کے نتیجے میں وہاں لاشوں کی باقیات آپس میں مل گئی تھیں۔ لاشوں کے ٹکڑوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھا گیا تھا۔ حماس نے کہا کہ اسی وجہ سے لاش کی باقیات اِدھر اُدھر ہوگئیں اور یہ واقعہ رونما ہوا۔ اس...
مانگامنڈی(نیوز ڈیسک) مانگا منڈی کے علاقہ میں 8 سالہ بچہ جنسی استحصال کا شکار, ہمسائی عثمان نامہ بچہ کے ساتھ غیر فطری عمل کرتی رہی، ہمسائی نے غیر فطری عمل کی ویڈیوز بھی بنائی۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ہمسائی عثمان کو جان سے مارنے اور ویڈیوز وائرل کرنے کہ دھمکی دیتی رہی، عثمان کو ڈر سہما اور روتا دیکھا تو پوچھنے پر تمام واقعہ بتایا۔ بچے کے والد کی درخواست پر مانگا منڈی تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ میں فاخرہ نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں والد نے الزام عائد کیا کہ فاخرہ نامی خاتون نے عثمان کو آئس کا نشہ دے کر غیر فطری عمل کیا،پولیس نے مقدمہ میں...
تل ابیب: اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی مغوی خاتون کی لاش کی جگہ کسی اور کی لاش دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز چار لاشیں واپس کی تھیں، ان میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاشوں کا میڈیکل تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان میں شہری شری بیباس کی لاش شامل نہیں تھی، تاہم ان کے دو بچوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزحماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے حواس کھونے کا ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت ناصرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ توہینِ عدالت بھی کر رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاناما کینال پر قبضہ کرنے یا کینیڈا کو فتح کرنے کی کوئی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں ہے، ہمارے جوہری ہتھیار صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مغرب کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون سے اصول ہیں جو کسی کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا حقدار بناتے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق مباحثہ کرنے والی باوقار سوسائٹی آکسفورڈ یونین، جو عالمی رہنماؤں کو طلبہ اور ماہرین تعلیم کے سامنے کلیدی مسائل پر بات کرنے کی دعوت دیتی ہے،...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد بانئ پی ٹی آئی کو ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے حواس کھونے کا ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خبر پر وضاحتی بیان جاری کر...
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے حواس کھونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان کو ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، بانئ پی ٹی آئی نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا کر ناصرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ...
ماتلی (نمائندہ جسارت )ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور انچارج ڈی آئی سی کی بروقت کارروائی ۔ جنسی تعلقات نہ رکھنے پر 35 سالہ خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 17 فروری 2025ء کو کڑیو گھنور کے قریب 35 سالہ خاتون زخمی حالت میں پائی گئی تھی ایسی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور زخمی خاتون کو علاج کیلیے لیٹر جاری کرکے اسپتال روانہ کردیا تھا۔ زخمی خاتون کی شناخت چمپا گواریو سکنہ کڑیو گھنور کے طور پر ہوئی تھی۔ ایس ایس پی بدین ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)اکثر ایسی خبریں سامنے آتی ہیں کہ ہوٹلوں کے کمرے میں چھپے کیمروں سے فوٹیج بنا کر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ مگر کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس طرح کا خوف ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے کے اندر خیمہ بنا کر رہنے پر مجبور کر دے گا۔ جی ہاں واقعی ایسا حیرت انگیز واقعہ چین میں سامنے آیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہینان کے شہر لوویانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ہوٹل کے کمرے کے اندر اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیا۔ خاتون (ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھا کر چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے حالیہ الیکشن میں نئی دہلی سے عام آدمی پارٹی کے طویل دورِ اقتدار کا سورج غروب کردیا تھا۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ بی جے پی نئی دہلی میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی اور پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والی ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنادیا۔ 50 سالہ ریکھا گپتا نئی دہلی کی نویں اور چوتھی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کے ساتھ 6 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔ وزرا میں پرویش سنگھ ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر انڈرراج، کیپِل مشرا اور پنکج کمار سنگھ شامل ہیں۔ ریکھا گپتا نے آج دوپہر...
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریکھا گپتا دہلی کیلئے وزیرِ اعلی نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کے لیے خاتون وزیرِ اعلی کے نام کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے 2 ہفتوں بعد 50 سالہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزارتِ اعلی کے لیے نامزد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیرِ اعلی ہوں گی، ریکھا گپتا پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور وہ دہلی یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس سے خواتین اس عہدے...
ویب ڈیسک — بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ بی جے پی نے دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد دہلی پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔ نریندر مودی کی وزارتِ عظمیٰ میں بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ 11 سال سے مرکز میں حکومت میں ہے۔ البتہ پانچ فروری کو ہونے والے انتخابات میں دارالحکومت کی قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کو 1998 کے بعد پہلی بار اکثریت ملی ہے۔ ریکھا گپتا لگ بھگ تین کروڑ آبادی والے وسیع شہر کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ بی جے پی نے بدھ کی شب رات گئے 50...
کراچی کے علاقے محمود آباد کے ایک گھر سے پراسرار حالات میں ہلاک ہونے والی نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہوئی۔ آج صبح محمود آباد تھانے کےعلاقےکشمیرکالونی بابا چوک گلی نمبرایک میں گھرسے نوبیا ہتا دلہن کی لاش ملی جوکہ پرسرارطورپرہلاک ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورخاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ خاتون کی شناخت 32 سالہ رخسانہ زوجہ حنیف کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اومحمود آباد اعجاز پٹھان کے مطابق خاتون کی 2روزقبل شادی ہوئی تھی اوربدھ کی شب خاتون کا ولیمہ تھا۔ خاتون اوراس کے شوہردونوں کی دوسری شادی تھی۔ خاتون کے پہلے شوہرکا 5 سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او...
بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کے لیے خاتون وزیرِ اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2 ہفتوں بعد 50 سالہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیرِ اعلیٰ ہوں گی، ریکھا گپتا پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور وہ دہلی یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ ان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس سے خواتین اس عہدے پر فائز رہ چکی ہیں، دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں۔...
دہلی(نیوز ڈیسک)5 فروری کو دہلی انتخابات کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندر اقتدار کے لیے 2 ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو نامزد کر دیا گیا، یہ اقدام علامتی طور پر اس سال بھارت کی نو فاشسٹ تنظیم کے 100 سال پورے ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سارے معاملے میں ستم ظریفی یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی بنیاد بھی 1925 میں کانپور میں رکھی گئی تھی۔دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں، جن کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں بائیک رائیڈر پر تشدد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شکیل احمد نامی شہری نے اسلام آباد جی سیون تھانے میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ 2 سال سے اسلام آباد میں بائیکیا چلا رہے ہیں، 17 جنوری کو اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال کے باہر ایک خاتون نے اپنی گاڑی سے ان کی بائیک کو پیچھے سے ہٹ کیا۔ شکیل احمد نے درخواست میں کہا ’خاتون کی جانب سے بائیک کو ہٹ کرنے پر میں نے موٹرسائیکل روکی تو خاتون نے 2بار مجھے تیزرفتاری سے ہٹ کرنے کی کوشش کی، میں نے اس کی گاڑی کے بانٹ پرہاتھ رکھا گاڑی رک گئی اور میرا...
اسلام آباد میں بائیک رائیڈر پر تشدد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شکیل احمد نامی شہری نے اسلام آباد جی سیون تھانے میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ 2 سال سے اسلام آباد میں بائیکیا چلا رہے ہیں، 17 جنوری کو اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال کے باہر ایک خاتون نے اپنی گاڑی سے ان کی بائیک کو پیچھے سے ہٹ کیا۔ شکیل احمد نے درخواست میں کہا ’خاتون کی جانب سے بائیک کو ہٹ کرنے پر میں نے موٹرسائیکل روکی تو خاتون نے 2بار مجھے تیزرفتاری سے ہٹ کرنے کی کوشش کی، میں نے اس کی گاڑی کے بانٹ پرہاتھ رکھا گاڑی رک گئی اور میرا موٹر سائیکل...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، اور مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو سر پر گولیاں ماری گئی ہیں، قاتل مبینہ طور پر مقتولہ خاتون کا بھائی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون بیوہ اور 7 بچوں کی ماں تھی، جس کی عمر تقریباً 39 سال تھی، جبکہ قتل ہونے والے مرد کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص سے بھی پستول برآمد ہوا ہے، خاتون کو کمرے میں...
چین کے شہر بیجنگ میں ایک خاتون کی آنکھ کے پیچھے چھپے 5 کانٹیکٹ لینس کے انکشاف نے ڈاکٹروں کو حیران کردیا ہے۔ یہ غیر معمولی کیس طبی دنیا میں تہلکہ مچا گیا، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی مریض کی آنکھ کے اندر ایک سے زائد کانٹیکٹ لینس چھپے ہوئے پائے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق چین کی ایک خاتون کئی سال سے کانٹیکٹ لینس استعمال کر رہی تھیں۔ وہ اپنے چہرے کے ایک طرف پتلا پن اور آنکھ کے دھنسے ہونے کی شکایت لے کر اسپتال پہنچیں۔ ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور چہرے کو ہموار بنانے کےلیے سرجری کا فیصلہ کیا۔ تاہم، سرجری کے دوران ڈاکٹروں کو ایک انتہائی حیران کن منظر دیکھنے کو ملا۔...
لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں کمسن بچے کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مانگا منڈی کے رہائشی کاشف کے 8 سالہ بیٹے عثمان کو ہمسائی خاتون ورغلا کر اپنے گھر لے گئی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ملزمہ نے کمسن بچے عثمان کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کیں، خاتون بچے عثمان کے ساتھ متعدد بار فحش حرکات کر چکی ہے۔ عثمان نے تمام واقعہ اپنے والد کو بتایا جس پر بچے کے والد نے تھانہ مانگا منڈی اندراج مقدمہ کی درخواست دی، تھانہ مانگا منڈی پولیس...
ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
راہ گیر خاتون کو ایک موٹر سائیکل سوار ملزم لوٹنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم خاتون نے اپنے حواس سنبھالتے ہوئے بھاگ کر خود کو ملزم کے ارادوں سے بچا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک جانب ڈمپرز اور ٹرک کی زدمیں آکر شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں، تو دوسری جانب پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ٹریفک حادثات اور ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران شہریوں کی جان چلے جانا شہر قائد کے باسیوں کیلئے معمول بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ اب سرعام راہ چلتی خواتین سے پرس، زیورات یا موبائل...
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری نےاپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کوبانی پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آنے کامشورہ دے دیا۔ طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کہاکہ بانیپی ٹی آئی عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی،محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آج معاشی اشاریے...
اسلام آباد: حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی...
معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی جس میں ٹک ٹاکر کی موت بتائی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں...
کراچی: شہر قائد میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک جانب ڈمپرز اور ٹرک کی زدمیں آکر شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری جانب پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ ٹریفک حادثات اور ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران شہریوں کی جان چلے جانا شہر قائد کے باسیوں کے لیے معمول بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ اب سرعام راہ چلتی خواتین سے پرس، زیورات یا موبائل چھیننے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ تازہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں...
نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ یہ پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرار طور پر جاں بحق تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی...
عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ عیسیٰ نگری قبرستان پیڈسٹرین برج کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ خاتون کی شناخت 65 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں سمیت دیگر شواہد اکٹھی...
امریکی جنرل قونصلیٹ نے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی اچھی دیکھ بھال پر 16 افسران کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل کی جانب سے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور اس سے حسن سلوک روا رکھنے پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کل دوپہر کیا جائے گا جہاں امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ امریکی قونصلیٹ جن افسران کو تعریفی اسناد دے گا ان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن...
’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع میں شامل رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں۔ ایک عورت اگر وہی مسئلہ...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔(جاری ہے) اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور امارات...
اتر پردیش: بھارت میں جہیز کی لعنت نے ایک اور ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں سسرال والوں نے مبینہ طور پر 30 سالہ بہو کو ایچ آئی وی سے متاثرہ انجکشن لگا دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مئی 2024 میں ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے علاقے ہریدوار میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے والد کے مطابق، ان کی بیٹی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی تھی، جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے، جبکہ ایک سب کمپیکٹ SUV اور 1.5 ملین روپے نقد بھی دیے گئے تھے۔ مگر سسرال والے مزید 1 ملین روپے اور بڑی SUV کا مطالبہ کرتے رہے۔ والد کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بیٹی کو ذہنی و جسمانی تشدد...
سندھ رینجرزاوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرکے مغوی خاتون کی لاش برآمد کر لی۔ سندھ رینجرز اوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان وسیم رضااور نکس کو گرفتار کر کے مغوی خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے ملزمان نے تاوان کی غرض سے اغواء کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزکو اطلاع موصول ہوئی کہ چند اغواء کاروں نے ایک سحر فاطمہ نامی خاتون کو گلبرگ ٹاؤن سے اغواء کرکے ایک...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن—فائل فوٹو امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو کل امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمان کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر ہوگی۔ —فائل فوٹو ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار، امیگریشن افسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مقتولہ سحر فاطمہ کے اغوا اور قتل میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانا یوسف پلازہ میں شوہر کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق 16 فروری کو تھانا یوسف پلازہ میں خاتون کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور خاتون کے اغوا اور قتل میں نیکسن اور وسیم رضا نامی ملزمان کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ رات گئے اے وی سی سی، رینجرز اور...
یواے ای (ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز...
دبئی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ انہیں امریکا واپس بھیجنا ایک نیا مسئلہ بن چکا ہے۔ اونیجا رابنسن 7 فروری کو کراچی سے پرواز ای کے 603 کے ذریعے دبئی پہنچیں، جہاں سے انہیں نیویارک روانہ ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنی پرواز چھوڑ دی اور دبئی میں قیام کر لیا۔ امریکی فیملی نے نیویارک میں ان کا انتظار کیا لیکن وہ نہ پہنچیں تو امریکی حکام نے تلاش شروع کی۔ دبئی کی سڑکوں پر ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اماراتی حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ اونیجا کسی قانونی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوئیں، کیونکہ...
جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو شہر میں بے امنی نقطہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔جامشورو میں عام لوگوں)جن میں چرسی،موالی بھی شامل ہیں (نے اسلحہ کے زور پر لوٹنے اور شہریوں کی جانب سے اسلحہ کے خو ف کے پیشِ نظر اپنے آپ کو لْٹیروں کے سْپرد کردینے سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بے اِنتہا بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ شب جامشورو میں پولیس وردی میں ملبوس 125موٹر سائیکل پر سوار مسلح شخص نے لوگوں کی سامان کی چیکنگ، کاغذات چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو دھر لیا، اْس کی جانب سے غلط قسم سی حرکات اور کھلے عام پیسوں کی طلبی پرشہریوں کی جانب سے اْس کے مشکوک ہونے پر اْس سے شناخت اور معلومات لیں تو وہ منت...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو رابنسن پر فٹ بیٹھ رہی ہے جسے دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئیامریکی خاتون...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ جیو نیوز کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ وطن واپس لوٹنے کے بجائے دبئی میں ہی رک گئیں، اس دوران ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھیں، اب انہیں دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھیں۔...
خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعوی، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے واہ کہا۔پوسٹ میں کہا گیاکہ 26سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر وں کو گرفتارکرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا، متاثرہ خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی۔ اس میں کہا گیا کہ متاثرہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوا جا رہا تھا۔ ایف...
اِسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف۔سیون/ون میں واقع مکان نمبر 5 کی ملکیت کا 1993/94 سے شروع ہونے والا تنازع اِسلام آباد کی ماتحت عدلیہ سے ہوتا ہوا گزشتہ کئی برس سے اِسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء اور فیصلے کا منتظر ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم درخواست گزار کے مطابق اگست 1991 میں مذکورہ گھر باقاعدہ وصیت اور ایگریمنٹ کے بعد اُن کے والد نے اُن کو گِفٹ کیا گیا لیکن چونکہ وہ اپنے والد کی حقیقی اولاد نہیں اور اُن کے والد نے اُن کو پیدائش کے چند روز کے بعد گود لیا تھا، اِس لیے اُن کے والد کے رشتے داروں نے وراثت کے قانون کے تحت مکان پر دعوٰی کر دیا اور 1993/94 سے شروع...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ مہران پل سے نامعلوم عورت کی لاش برآمد اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لے کر سول اسپتال منتقل کیا لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔
برازیل(نیوز ڈیسک)برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔ سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں بری طرح...
برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں...
پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔پاکستانی خاتونِ اوّل نے ویڈیو سوشل...
پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Aseefa Bhutto Zardari (@aseefabz) ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر...
خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری نے ترک صدررجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان پر ان کی گاڑی چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رجب طیب ایردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدررجب طیب ایردوان کے دورے کے دوران ان کی گاڑی چلانا یاد گارلمحہ تھا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب گاڑی چلا رہی تھی تو میرے ساتھ گاڑی میں 2 صدورتھے، یہ یادگارلمحہ کبھی نہیں بھولوں گی۔ An unforgettable moment driving President @RTErdogan during his visit to Pakistan. Very mindful while in the...
اسلام آباد: خاتون اول آصفہ زرداری سے ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان ملاقات کر رہی ہیں
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان سے مصافحہ کر رہی ہیں
سائٹ ایریا میٹروول مالا کنڈ خیبر محلہ میں نوبیاہتا دلہن کی پراسرار طور پر گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ و سائٹ اے چوہدری جاوید نے بتایا کہ متوفیہ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 21 سالہ عائشہ زوجہ خبیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائیگا جس رپورٹ کے بعد ہی وجہ...