دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کو اڑانے والی ترکی کی پہلی خاتون
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کبریٰ یلدرم دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس A380 کی کپتان پائلٹ بننے والی ترکی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
کبریٰ جو A380 پر فرسٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، اب کپتان کی نشست سنبھال چکی ہیں۔
انہوں نے اپنے ایوی ایشن کیریئر کا آغاز ترکش ایئر لائنز کی ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ٹی ایچ آئی ٹیکنیک میں انٹرنشپ کے ساتھ کیا۔
اپنی ٹریننگ کے بعد انہوں نے ترکش ایئر لائنز کے ایئربس فلیٹ میں فرسٹ آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔
دبئی میں ایک ایئر لائن میں اپنے کیریئر کو جاری رکھتے ہوئے، کبریٰ نے کپتان کے عہدے کو حاصل کرنے سے پہلے کئی سالوں تک ایک فرسٹ آفیسر کے طور پر A380 کو اڑایا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کبریٰ نے اپنے فخر اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر جو میں نے تقریباً 12 سال قبل شروع کیا تھا، آج اس نے مجھے کپتان کی مسند پر پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر قدم، ہر چیلنج اور ہر کامیابی نے مجھے نئے سرے سے تشکیل دیا ہے۔ یہ پیشہ صرف نوکری نہیں بلکہ میری زندگی کا حصہ ہے۔ میں ہر اس شخص کی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ میں اب باضابطہ طور پر ایئربس A380 کی کپتان ہوں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ترسیلات زر میں اضافہ، خواجہ آصف کی بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترسیلات زر میں اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اور بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، سعودی عرب سرفہرست
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ کی مہربانی سے شہباز شریف حکومت نئی تاریخ رقم کررہی ہے، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر اپنے پیاروں کو بھیجے۔
اللہ مہربان ھے شہباز شریف کی حکومت نئی تاریخ رقم کر رہی ھے۔ ترسیلات زر نے مارچ کے مہینے میں کوئک مارچ quick march کیا بیرون ملک پاکستانیوں نے ا4.1 ارب ڈالر اپنے پیاروں کو گھر بھیجے۔ پرانے سار ےریکارڈ ٹوٹ گئے۔
یہ رقوم بھیجنے والے وطن کے محسن ھین۔ نہ تو انکی کثیر تعداد کے پاس…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 14, 2025
وزیر دفاع نے کہاکہ 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آنے سے پرانے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ رقوم بھیجنے والے وطن کے محسن ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کا سب کچھ پاکستان میں ہے، اور غیرملکی پاسپورٹ سمیت بیرون ملک جائیدادیں بھی نہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ وہ کون لوگ تھے جو کہتے تھے بیرون ملک پاکستانی ان کی فرمائش پر اپنے پیاروں کو رقوم نہ بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچیں جو ایک ریکارڈ ہے، وزیراعظم کا دبئی میں کاروباری شخصیات سے خطاب
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے جانے پر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بائیکاٹ پی ٹی آئی ترسیلات زر خواجہ آصف وزیر دفاع وی نیوز