سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل پھٹ پڑا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔
خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں بری طرح جھلس گئیں اور ان کے ہاتھ، بازو اور کمر میں زخم آئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جیب میں رکھا موبائل
پڑھیں:
راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، خریدا ہوا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون سے زبردستی 15 تولے کے زیورات اور ہیرے کی انگوٹھی بھی اتروالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مدعی احسن لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رقم اور زیورات جلد برآمد کرائے جائیں۔