امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن—فائل فوٹو
امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو کل امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمان کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار، امیگریشن افسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی، نوشین اختر، ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول افسر، سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد، ڈائریکٹر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس احسان اللّٰہ ایئر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو ایک خصوصی تقریب میں تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون
پڑھیں:
ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
---فائل فوٹودبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
شارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کیا۔
ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔