کراچی:

شہر قائد میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک جانب ڈمپرز اور ٹرک کی زدمیں آکر شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری جانب پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔

ٹریفک حادثات اور ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران شہریوں کی جان چلے جانا شہر قائد کے باسیوں کے لیے معمول بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ اب سرعام  راہ چلتی خواتین سے پرس، زیورات یا موبائل چھیننے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

تازہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں ماڈل کالونی شیٹ نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، تاہم ملزم واردات میں ناکام رہا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ گیر خاتون کو ایک موٹر سائیکل سوار ملزم لوٹنے کی کوشش  کرتا ہے، تاہم خاتون نے اپنے حواس سنبھالتے ہوئے بھاگ کر خود کو ملزم کے ارادوں سے بچا لیا۔

پینٹ شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار شخص کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ چالاک ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی کوشش

پڑھیں:

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا گیا۔

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔

دوسری جانب ہفتے کو بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: 104 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 85 افراد جاں بحق
  • گلوکار کو کانسرٹ میں کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، پٹخنی نے جوڑ ہلا دئے
  • بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
  • بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • چوری شدہ موٹرسائیکل مالک کے سامنے آگئی، چور پھر فرار، ویڈیو سامنے آ گئی