ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے: پاکستانی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔پاکستانی خاتونِ اوّل نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی گاڑی چلانا ایک یادگار لمحہ ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر 2 صدور کے ساتھ یہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو ترکیہ کے صدر رجب طبیب اردوان کے حالیہ دورے کی ہے، جب انہوں نے الیکٹرک گاڑی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو تحفے میں دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو زرداری
پڑھیں:
صدر زرداری کچھ عرصہ سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صدر زرداری بلاوجہ بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں، اب شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں ۔ بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صدر زرداری کچھ عرصہ سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں، صدر زرداری بلاوجہ بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں، اس لئے اب شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے، فارم 47 کے تحت قائم جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیل رہی ہیں، مینڈیٹ کا اصل حقدار قیدی نمبر 804 ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں، عوام اپنا مینڈیٹ واپس چھیننا جانتے ہیں، جلد یہ جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور بانی وزیراعظم ہوں گے۔