اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان سے مصافحہ کر رہی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی

ISTABUL:

وزیراعلیٰ مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت ترکیہ میں منعقدہ کانفرنس میں حکومت پنجاب کے تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر مبنی خطاب کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم2025کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اناطالیہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر پروفیسر ڈاکٹر سعد سید اوغلو نے استقبال کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز شریف نے اناطالیہ پہنچنے کے فوری بعد ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی جہاں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کاخیر مقدم کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ترکیہ کے سابق نائب صدر اور اے کے پارٹی کے نائب چیئرمین فواد اقطائے اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے بھی ملاقات کی اور وزیراعلیٰ نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اورترکیہ تعلقات محض سفارتی ہی نہیں بلکہ عقیدت، محبت اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نے بعدازاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشائیے میں بھی شرکت کی اور بتایا کہ ترک خاتون اول ایمنہ اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں۔

قبل ازیں اناطالیہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعدسید اوغلو اور دیگر حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا اور اناطالیہ آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مریم نواز ڈپلومیسی کانفرنس سے آج خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے۔

کانفرنس میں وزیر اعلی مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔

وزیراعلی پنجاب نے استقبال کے لیے آمد اور مہمان نوازی پر ترکیے کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا، ان کے ہمراہ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی ترکیے میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی