ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر وں کو گرفتارکرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا، متاثرہ خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم،  لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی۔

اس میں کہا گیا کہ متاثرہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض  سے سعودی عرب بھیجوا جا رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ خواتین کو اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھی، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ خواتین کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے، آسیہ نامی ملزمہ پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازم ہے، آسیہ نامی خاتون نے ہی متاثرہ خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے۔

بیان کے مطابق   سعودی عرب میں قیام اور دیگر اخراجات کے لیے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچنے والے 2 مسافر گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار مسافروں کی شناخت ایلس اور ریان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے کراچی پہنچے ، ملزمان کے پاس موجود ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی پائے گئے۔

بیان کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹ پر لگی ایمرجنسی اسٹیمپ جعلی تھی، گرفتار ملزمان کی شہریت کو بھی مشکوک پایا گیا، گرفتار 2  ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متاثرہ خواتین خواتین کی خواتین کو کے مطابق ایف ا ئی

پڑھیں:

پختونخوا: ریٹائرڈ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار اور باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے واقعے میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے کوٹلی امام حسین کے قریب فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب صوابی میں گولی لگنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت گل حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے نے دو ماہ میں کتنے انسانی اسمگلر اور ایجنٹ گرفتار کیے؟ رپورٹ جاری
  • حجاب پہننے پر آسٹریلیا میں دو مسلم خواتین پر حملہ، ملزمہ گرفتار
  • میرپورخاص پولیس کی کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • ویزہ فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد گرفتار
  • راولپنڈی؛ غیر ملکیوں کے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتار، تین مغوی بحفاظت بازیاب
  • ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون، درجنوں ملزمان گرفتار 
  • ایف آئی اے کے 51افسران کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • 3 سال میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 51 ایف آئی اے اہلکار برطرف
  • انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے51 افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • پختونخوا: ریٹائرڈ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق