پشاور میں خاتون کی بہادری؛ دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا؛ ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پشاور:
پشاور میں خاتون نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایک خاتون نے بہادری کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور بالآخر چور کو قابو کرلیا۔
واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون موبائل چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کے پیچھے دوڑ رہی ہے اور اس نے ہمت نہیں ہاری بلکہ آگے جاکر بھاگتے چور کر قابو کرلیا۔
واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے موبائل چوری کرکے بھاگنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے خاتون کا چورہ شدہ موبائل بھی مل گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شوکت خانم اسپتال میں علاج کیلئے پشاور سے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا
لاہور:پشاور سے علاج کے لیے بیٹے کے ساتھ شوکت خانم اسپتال ے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں اور پولیس نے گم شدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔
لاہور کی ستوکتلہ پولیس نے شوکت خاتم اسپتال سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی خاتون کے بیٹے کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 57 سالہ نجمہ بی بی گزشتہ روز بیٹے محمد رضا کے ساتھ شوکت خانم اسپتال آئی جہاں رضا دوا لینے کے لیے گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس لوٹا تو اپنی والدہ کو غائب پایا۔
اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو سڑک کنارے اکیلی چلتی ہوئی دیکھا جاسکتا ہے۔