بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سمپلا میں سوٹ کیس سے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خاتون رہنما ہمانی نروال کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ہمانی نروال بھارت جوڑو یاترا کے دوران رہنما راہل گاندھی کے ساتھ دیکھی گئی تھیں۔

کانگریس ایم ایل اے بھارت بھوشن بترا نے اسپیشل تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے کر معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت بھوشن بترا نے پولیس پر زور دیا کہ وہ اس قتل کی تحقیقات کیلیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے اور مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرے،ہمانی نروال کانگریس کی سرگرم رہنما تھیں جنہوں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا اور دیپیندر سنگھ ہڈا کی انتخابی مہموں میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

جمعے کی صبح سمپلا میں ایک پُل کے قریب سے سوٹ کیس سے خاتون کی لاش ملی جس کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجا گیا جس میں پتا چلا کہ یہ ہمانی نروال ہے۔

بھارت بھوشن بترا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قتل کی تحقیقات فوری طور پر ایس آئی ٹی سے کرائی جائے۔

انہوں نے ہریانہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے گھناؤنے جرائم کو روکنے کیلیے مجرموں میں خوف پیدا کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہمانی نروال

پڑھیں:

اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں: عرفان صدیقی

—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا۔

آرمی چیف نےکہا خط ملا تو وزیراعظم کو بھیجیں گے، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پھر آرمی چیف سے سوال ہوا کہ اگر آپ کو کوئی خط ملے تو کیا کریں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں، لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ خاتون کی پاؤں پر بجلی کے تار لگی لاش برآمد
  • انتخابات کب ہوں گے؟وفاقی وزیرنےبتادیا
  • بھارت میں اپوزیشن جماعت کی خاتون رہنما کی سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • اپوزیشن میں بھی فارم47 والے لوگ بیٹھے ہیں ،مروت کادعویٰ
  • اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں: عرفان صدیقی
  • بھارت؛ معمولی تلخ کلامی پر 11 ویں جماعت کے مسلمان طالب علم کو قتل کردیا گیا
  • وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے، اسد قیصر
  • طلبہ کے جو بھی مسائل ہیں ہم ان کیساتھ کھڑے ہیں: ایڈووکیٹ سیف الدین
  • کرد جنگجوؤں کے سربراہ کی جماعت کا 40 سال بعد ترکی سے جنگ بندی کا اعلان