کوئٹہ: نیو سریاب تھانے کی حدود میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، اور مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو سر پر گولیاں ماری گئی ہیں، قاتل مبینہ طور پر مقتولہ خاتون کا بھائی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون بیوہ اور 7 بچوں کی ماں تھی، جس کی عمر تقریباً 39 سال تھی، جبکہ قتل ہونے والے مرد کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔
پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص سے بھی پستول برآمد ہوا ہے، خاتون کو کمرے میں اور مرد کو چھت پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان خاتون سیاہ کاری قتل کوئٹہ نیو سریاب تھانہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان خاتون سیاہ کاری قتل کوئٹہ نیو سریاب تھانہ وی نیوز
پڑھیں:
لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔
خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔