2025-02-11@13:43:21 GMT
تلاش کی گنتی: 475

«کورٹ کے باہر»:

(نئی خبر)
    کراچی:سندھ میں2025 تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ قومی حفاظتی ٹیکہ مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور دیگر سرکاری افسران کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن...
    آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی، پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے نے مجوزہ شیڈول پر فی الحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ جائزے کے کامیاب اختتام کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے، 3سالہ قرض پروگرام 2024 سے ستمبر 2027 تک محیط ہے، 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام...
    اسلام آباد:پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں، جس میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت پراپرٹی کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسز میں کمی پر غور کر رہی ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی اعلان سامنے آ سکتا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ حکومت فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں کمی کا ارادہ رکھتی ہے، جو کہ 4 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ، پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فروری میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کا انتظام سندھ حکومت کو منتقل کرنے کیلئےرسمی کارروائیاں مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن بس سروس کے آپریشنز بھی سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو منصوبے کے معاہدے میں اصلاحات کیلئے قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن منصوبہ جنوری...
    سندھ حکومت نے صوبے کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 1لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے؟ ایس آئی ایف سی کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کو سرکاری اور نجی شراکت داری ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا، کراچی کی بند رگاہوں کے قریب واقع خصوصی اقتصادی زون عالمی تجارتی راستوں کے لیے بہترین رابطے کا ذریعہ ہوگا۔ ایس آئی ایف سی...
    بلغراد(انٹرنیشنل ڈیسک ) سربیا میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے،جن میں طلبہ اور کسان بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے پیر کے روز دارالحکومت بلغراد میں ایک اہم چوراہے کی 24 گھنٹے تک ناکا بندی کیے رکھی۔ اس موقع پر ٹریکٹروںمیں سوار کسان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ٹرین اسٹیشن کی چھت گرنے کے باعث 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ بدعنوانی تھی ۔ حکومتی عہدے داروں نے تعمیر میں ناقص سامان استعمال کیا تھا،جو 15ہلاکتوں کو سبب بنا۔
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی جنگ بندی، خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو کی، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ شام کو دہشت گردی کا مرکز بننے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے اور نہ ہی اسے اپنے پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بننا چاہیے۔ مارکو روبیو نے اردن کے ساتھ 75 برس سے جاری دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام نہیں چل سکتا اس لیے تمام آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری، بجلی کی قیمت میں کمی اور گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے پاور سیکٹر میں سروس لیول ایگریمنٹس تیار کر لیے ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹس اور اکنامک زونز اپنا ڈسٹری بیوشن نظام چلا سکیں گے۔ انہوں نے...
    فلسطینی اسلامی مزاحمت کے مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی وزیراعظم معاہدے کے دوسرے مرحلے کی شروعات پر مجبور ہے جبکہ جنگ دوبارہ شروع کرنیکے بارے اسکے بیانات بے معنی و کھوکھلے ہیں جنکا صرف "اندرونی استعمال" ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما سامی ابو زہری نے اعلان کیا ہے کہ ثالثوں نے حماس و غاصب اسرائیلی رژیم کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں سامی ابو زہری کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے پاس اس معاہدے کو آخر تک جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں جبکہ جنگ دوبارہ...
    حکومت نےجسٹس منصور علی شاہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو فیصلہ چیلنج کرنے سے آگاہ کردیا ،اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز توہین عدالت فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔جسٹس منصور علی شاہ کا13اور16جنوری کےآرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا،جسٹس محمد علی مظہر نے ریماکس دیئے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی کا کیس اپنے بینچ میں لگانے کا حکم دیا ہے،کیا اس آرڈر کی موجودگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں؟۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بینچز اختیارات سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سےاٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان  نے آئینی بینچ کو حکومت کے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ    حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کریں گے، جس پر سماعت کرنے والے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ججز آئینی کمیٹی کو بھی یہ اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں انتظامی آرڈر کے ذریعے کیس واپس لیتی،  نذر عباس نے جان بوجھ کر کیس فکس کرنے میں غفلت برتی، نذر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق موقف سے آگاہ کر دیا۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، وہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتے تھے، غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے،...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسرنے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے حماس کی جانب سے جن 26 افراد کو رہا کیا جانا ہے ان میں8 اب زندہ نہیں ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مینسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کو حماس کی جانب سے ایک فہرست موصول ہوئی ہے پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے تمام 33 یرغمالیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں. انہوں نے کہا کہ حماس کی یہ فہرست اسرائیل کی انٹیلی جنس معلومات سے مطابقت رکھتی ہے لہذا میں یہاں یہ کہ سکتا ہوں کہ ہمارے 25 یرغمالی زندہ ہیں اور آٹھ حماس کے...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کر دیا۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، وہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتے تھے، غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور علی...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو دارالحکومت دہلی کو بنگالیوں سے پاک کر دیا جائے گا. بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ہر غیر قانونی تارکین وطن کو دو سال کے اندر نئی دہلی سے نکال دیا جائے گا.(جاری ہے) امیت شاہ نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت غیر قانونی بنگلہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈر واپس لے لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے بنچ کے آرٹیکل 191 اے کی تشریح کے نوٹس اور کیس دوبارہ اسی بنچ کے سامنے منتقل کرنے کے آرڈرز ختم کر دیئے، اس کے علاوہ آئینی بینچ کی جانب سے نذر عباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ قبل ازیں دوران سماعت اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللّٰہ کو ٹیلی فون کرکے غزہ جنگ بندی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور استحکام پر بات چیت کی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو دہشتگردی کا اڈہ یا پڑوسیوں کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔ مارکو روبیو نےاردن سے 75 برس سے جاری دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور کانگو کے صدور سے رابطہ کیا، برطانوی، جرمن اور فرانسیسی ہم منصب سے بھی بات چیت کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے مراکش اور ڈومینیکن ری پبلکن کے وزرائے خارجہ سے بھی باہمی دلچسپی کے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) حکومت نے جسٹس منصورعلی شاہ کے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ فیصلے میں منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، منصور علی شاہ یہ اختیار استعمال نہیں کرسکتے تھے، فیصلہ غیرآئینی ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، توہین عدالت فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈر پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ بتایا...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو میں قائم ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ میں علاج کی جدید ترین سہولیات کے ساتھ مریضوں کی مالی حالت کے پیش نظر رعایتی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جس کے تحت ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، الٹرا سائونڈ اور ایکسرے کی 24 گھنٹے سہولت موجود ہے تاکہ ہر فرد کو صحت کی بہتر سہولتیں میسر آ سکے۔ یہ بات چیئرمین ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو ڈاکٹر عدنان احمد قریشی نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈپارٹمنٹ میں جدید قسم کی سہولیات موجود ہیں، جن میں ایم آر آئی اور اعلیٰ قسم کی سی ٹی اسکین مشینیں ہیں جو پورے سندھ میں کہیں موجود...
    اسلام آباد: حکومتی نااہلی کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ماہ رمضان میں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، منافع خوروں نے چینی کا اسٹاک کرنا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے،گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عام بازار میں چینی 170روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، رمضان میں چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، ساتھ میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں لگی ہوئی ہے، حکومت کو...
    مدینہ منورہ میں ایک شاندار تقریب کے دوران، سعودی عرب نے تاریخی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو نبی کریم ﷺ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے سفرِ ہجرت کو فزیکلی تجربے کے طور پر پیش کرے گا۔ اس تقریب کی قیادت مدینہ کے امیر، شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے کی اور اس موقع پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ، دیگر وزرا اور اہم شخصیات موجود تھیں۔ یہ منصوبہ نبی کریم ﷺ کے اس تاریخی سفر کی داستان کو جدید انداز میں پیش کرتا ہے، جہاں شرکا 470 کلومیٹر طویل ہجرت کے راستے کو خود محسوس کر سکیں گے۔ اس تجربے کے دوران...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کل کی حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ اہم ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے 7 ورکنگ دنوں میں مطالبات پورا کیے تھے اور ہم نے مکمل طور پر ان کے تمام مطالبات کے جواب تحریری طور پر بنا رکھے ہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کے جواب کل...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون و انصاف نے صدر کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز کو ایک سالہ مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کے تقرر کی مدت حلف لینے کے دن سے شروع ہوگی۔نئے ایڈیشنل ججز میں میران محمد شاہ، تسنیم سلطانہ، ریاضت علی سحر شامل محمد حسن، خالد حسین شاہانی، عبدالحمید بھرگڑی، سید فیض الحسن شاہ شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ جان علی جونیجو، نثار احمد، علی حیدر، محمد عثمان علی، جعفر رضا بھی تعینات ہونے والے نئے ایڈیشنل...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں واپسی کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کے پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے مقامی خبر رساں ایجنسی ایسنا کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے چند ہی دن ہوئے ہیں اور اب تک پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے...
    سندھ کے وزیر توانائی نے کہا کہ سندھ ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی نجی شعبے کے ذریعے صاف بجلی کی تیز تر ترسیل کو مکمل طور پر سہولت فراہم کرے گی تاکہ شہری علاقوں کے قریب صنعتوں کو توانائی فراہم کی جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ بین الاقوامی دن برائے صاف توانائی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ صوبے میں دستیاب قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھا کر بجلی کی پیداوار کے لیے تیل اور گیس کے استعمال کو کم سے کم کرے گی۔ بین الاقوامی دن برائے صاف توانائی کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سندھ کے وزیر توانائی و...
    مذاکرات کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی جوکچھ باہرکرے گی اسکا رسپانس حکومت دے گی: عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جوکچھ باہرکریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی والے بڑی غیرمنطقی بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنی ڈیمانڈز ہم تک لانے کیلئے 6 ہفتے لیے اور ہم نے ان سے 7 ورکنگ ڈے مانگے تھے، مشترکہ اعلامیے میں سیون ورکنگ ڈے لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے الیگزینڈر لوکاشینکو کو بیلاروس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے صدر لوکاشینکو کے ساتھ قریبی تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو تاریخ کی اعلیٰ ترین سطح پر لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ہوا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اور کثیر الجہتی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین بیلاروس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور باہمی فائدہ مند...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا سے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا مجھے اپنے لیڈر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں مجھے عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا؟ کیا یہ خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے حوالے سے سچ بتایا جائے گا جس سے تمام کرداروں کو پتا لگ جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سال سے زیادہ عرصہ سے جیل میں...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ اسد قیصر و میڈیا نمائندگان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ حکومت جب سے آئی ہے، جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں۔ اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ میڈیا کے ذریعے ہمیں مسائل کے بارے میں پتا چلتا ہے اور آج اسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ نجی ٹی و ی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد قیصر و میڈیا نمائندگان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ حکومت جب سے آئی ہے، جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں۔ اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ میڈیا کے ذریعے...
    وفاقی حکومت نے ملک میں کالے دھن کا راستہ روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کالا دھن کمانے والوں کے لیے بُری خبر، اسٹیٹ بینک کا تمام نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ سینیٹر محسن عزیر کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190؍ ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟ اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت...
    مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خود دلانے کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کے موقع پر کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرے میں جس کے لیے کشمیر کونسل یورپ کو دیگر تنظیموں کا تعاون بھی حاصل تھا، بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن اور ان کے ہمدرد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواستگزار وں نے فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی، جسٹس محمد علی مظہر نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فل کورٹ معاملےپر آپ خودکنفیوژ ہیں،آپ اس بنچ کو ہی فل کورٹ سمجھیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے،درخواستگزاروں نے آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی،26ویں ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دیاجائے۔ آپ پہلے اپنا مائنڈڈسکلوز کر چکے  ہیں، کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کردیا جائے،عدت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت کے تعاون پر...
    اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر میاں محمد نوازشریف کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں انہوں نے نواز شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آپ صدر منتخب ہوئے ہیں اس کے بعد پارٹی کا کوئیاجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔ تمام تر سیاسی جماعتیں اجلاس بلاتی رہتی ہے۔ ایسے کوئی بھی جماعت نہیں چلتی۔اگر اسی طرح پارٹی چلائی جاتی رہی تو کارکنان میں مایوسی پیدا ہوگی،سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی،اختر مینگل جیسے لوگ آپ سے ناراض ہیں اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ سندھ میں نہریں نکالنے پر سندھ کی...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اْردن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید فلسطینیوں کو پناہ دیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اْردن کے شاہ عبداللہ سے رابطہ کیا اور اْن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اْردن اور مصر کی حکومتوں کو اب مزید غزہ کے پناہ گزینوں کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دینی چاہیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ پورا غزہ تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، میں چاہوں گا عرب ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں جو دوسری جگہوں پر فلسطینیوں کے لیے گھر تعمیر کریں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔ادھر اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کردیا۔غیر...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز قبل...
    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا نوازشریف کو خط، شکایات کے انبار لگادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما نے طویل عرص سے پارٹی کا اجلاس طلب نہ کرنے پر سابق وزیراعظم اور پارٹی کے صدر نواز شریف کو خط میں لکھا کہ آپ کے صدر بننے کے بعد اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر نوازشریف کو خط لکھ دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدر منتخب ہوئے، اس کے بعد پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ ملک...
    کراچی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے طویل عرص سے پارٹی کا اجلاس طلب نہ کرنے پر سابق وزیراعظم اور پارٹی کے صدر نواز شریف کو خط میں لکھا کہ آپ کے صدر بننے کے بعد اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ مرکزی سینئر نائب صدر  مسلم لیگ (ن)  سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر نوازشریف کو خط لکھ دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدر منتخب ہوئے، اس کے بعد پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ ان کاکہناہے کہ میری تجویز ہے کہ ملک کی سیاسی صورت حال، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت کی ضرورت ہے جبکہ ہم...
    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 فروی  پر فوکس ہے اور اس  کےلیے تیاری کرلیں اور نئے صوبائی صدرجنیداکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کے بعد پارٹی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 فروی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے،وزیراعلیٰ نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔  معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کے بعد پارٹی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی اورصوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کاامکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 فروی  پر فوکس ہے اور اس  کےلیے تیاری کرلیں اور نئے صوبائی صدرجنیداکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والے اہم رہنماؤں کو ذمہ داری سونپنے...
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، میں چاہوں گا کہ عرب ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں، جو دوسری جگہوں پر فلسطینیوں کیلئے گھر تعمیر کریں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اُردن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اُردن کے شاہ عبداللّٰہ سے رابطہ کیا اور اُن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اُردن اور مصر کی حکومتوں کو اب مزید غزہ کے پناہ گزینوں کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دینی چاہیئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ...
    سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)  کے نئے سربراہ نے کورونا کے چین کی لیب سے پھیلنے کا دعویٰ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے بارے میں اپنا سرکاری مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے  کے چینی لیبارٹری سے لیک ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ یہ نیا دعویٰ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوران وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے تحت سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے طور پر جان ریٹکلف کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران 2020-2021 تک قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے طور پر...
    شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا رینجرز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن جاری،  7 روز کے دوران لیسکو نے شہر بھر میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے۔ لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، آپریشن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ رینجرز کی معاونت کے بغیر بااثر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنا...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار  پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی جب کہ ان کی جانب سے اس اقدام کی پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انہیں جاری کردیا، ہم نے انہیں آج  جاری کیا،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک کے اہم شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور قانون کے شعبے میں...
    کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    لاہور: ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا نئے تنظیمی سیشن کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت دفتر مجلسِ وحدت المسلمین ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 13 دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ہے، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مولانا جاوید قصوری، علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا شبیر قادری، مولانا مختار سواتی، حسن رضا کاظمی، میاں عبدالحمید، فاروق چوہان، پروفیسر ادریس یزدانی،...
    دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔ 3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جان سے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ کراچی پولیس کے مطابق دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔ 3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جان سے گیا، جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن میں مظفر نامی شخص 15 جنوری کو جاں بحق ہوا، جبکہ 22 جنوری کو سکھن میں چھریوں کے وار سے قائم الدین نامی شخص جاں بحق ہوا۔...
    ویب ڈیسک : حکومت نے مقامی و گھریلو استعمال کیلئے آنے والے سامان کی تمام بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے آف ڈاک ٹرمینل تک نقل و حمل کیلئے ٹریکنگ و مانیٹرنگ ڈیوائس کی تنصیب کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001ء میں مزید ترامیم کا مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور عام عوام کی آراء کیلئے جاری کردیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اسٹیک ہولڈر سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے پر اپنی آراء و تجاویز تین دن کے اندر اندر ایف بی آر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 25 جنوری 1990 کو ہندواڑا میں بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کشمیر میں سال 1990 کا آغاز ہی کشمیریوں کے قتل عام سے ہوا، کشمیر میڈیا کے مطابق انتہا پسند بھارتی فوجیوں نے ہندواڑا کے مقام پر 21 سے زائد کشمیریوں کو بے دردی سے قتل جبکہ 200 کو شدید زخمی کر دیا، بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے مظلوم کشمیری پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ہندواڑا کے افسوسناک واقعے سے محض چار روز قبل گاوکدل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا، کشمیری ابھی گاو کدل کا سانحہ نہیں بھولے تھے کہ ہندواڑا میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کر...
     ترک صدر رجب طیب اردوان کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں سٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کا اجلاس اگلے ماہ اسلام آباد میں ہوگا، اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا پاکستان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے جس کی سربراہی پاکستان کے وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر مشترکہ طور پر کرتے ہیں، رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا، سٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس...
    سپریم کورٹ کے سینئر جج منصور علی شاہ—فائل فوٹو ایڈیشنل رجسڑار کے خلاف توہین عدالت کیس کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض کر دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی شمولیت پر اعتراض کیا ہے۔ خط میں منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ 23 نومبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں تجویز دی کہ سنیارٹی کے اعتبار سے 5 رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیل پر بنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے جسٹس منصور علی شاہ کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ کر انٹراکورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو ارسال کردہ خط میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا ہے.(جاری ہے) جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں موقف اپنایا ہے کہ 23 جنوری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا اجلاس کے بعد چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس بلایا اجلاس میں تجویز دی کہ سنیارٹی کے اعتبار...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کو برطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا گیا ان میں دفاع، ریاست، نقل و حمل، سابق فوجیوں کے امور، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، داخلہ اور توانائی کے محکمے شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ برطرفی کے احکامات نے 17 ایجنسیوں کو متاثر کیا لیکن محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز برطرفی سے محفوٖظ رہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ برطرفی کے احکامات بظاہر ان وفاقی قانون کی خلاف ورزی لگتے...
    سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسڑار کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہرآئینی کمیٹی کا حصہ ہیں، آئینی کمیٹی نے ہی ہم سے منتقل ہونے والا کیس اپنے پاس لگایا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ انٹرا کورٹ اپیل کیلئے بطور کمیٹی رکن پانچ رکنی بینچ کی تجویز دی تھی، چیف جسٹس نے کہا...
    شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہمارا آج محفوظ اور مستقبل روشن ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کی شہادت کو اپنی طاقت، حوصلہ اور جینے کا مقصد بنالیا ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے جنہوں نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شہادت پرسر فخر سے بلند ہوگیا، والد شہید سب انسپیکٹر عدنان قریشی سیاچین جانے سے قبل وہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کاحصہ بھی رہ چکے تھے، ان آپریشنز میں انہوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ ان کی اہلیہ، ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے...
    حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے قرضوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے لیے ایپکس ہاؤسنگ فنانس انسٹی ٹیوشن کے قیام سمیت سمیت 14 سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کنوینیئر حافظ میاں نعمان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہاؤسنگ سیکٹر میں ٹیکسز کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اس اجلاس میں ہاؤسنگ پراجیکٹس اور تعمیرات کی صنعت کے فروغ کے لیے سنگل ڈیجٹ پالیسی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنک اپنے پرائیوٹ...
    کراچی(کامرس رپورٹر) خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کو 3 ماہ کے دوران 13.7ملین روپے خسارہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کا خسارہ 13.7 ملین روپے رہا ہے جبکہ دوسری جانب 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے 3 ماہ کے دوران کمپنی کو 329 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔اس طرح 2023 کی دوسری سہ ماہی میں منافع کی بجائے 2024 کے اسی عرصہ کے دوران خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کو خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
    مہاراشٹر حکومت بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے 9 کروڑ روپے کی واپسی کے مطالبے پر غور کر رہی ہے۔ یہ رقم ممبئی کے بینڈ اسٹینڈ، باندرہ ویسٹ میں واقع ان کے مشہور گھر 'منت' کی زمین پر اضافی طور پر ادا کی گئی تھی۔ شاہ رخ اور گوری خان نے 2019 میں حکومت کی پالیسی کے تحت اس زمین کی مکمل ملکیت حاصل کرنے کے لیے 27.50 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ حکومتی افسران نے زمین کی مالیت کے بجائے بنگلے کی کل قیمت کو بنیاد بنا کر اضافی رقم وصول کی تھی، جو ایک غیر ارادی غلطی قرار دی گئی۔ ستمبر 2022...
    کراچی (اوصاف نیوز) ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) کے چیئرمین زبیر موتی والا کے استعفے نے کاروباری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ تاجر و صنعتکار برادری نے ان کے استعفیٰ کو ملکی برآمدات کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے، وزیرِ اعظم اور وزیرِ تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زبیر موتی والا کا استعفیٰ مسترد کر دیں اور انہیں اپنے عہدے پر برقرار رکھیں۔ زبیر موتی والا نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹڈاپ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ تجارت جام کمال اور ٹڈاپ کی ٹیم کے ساتھ ان کا تعاون جاری رہے گا۔ زبیر موتی والا کی...
    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے افغان طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز لوزان (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم اور انسانیت کے خلاف جرم کے الزام پر افغان طالبان کے سربراہ سمیت 2 طالبان رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی افغان شہریوں کے خلاف صنفی بنیاد پر جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ کرم خان نے کہا کہ افغان خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو طالبان...
    کراچی:مہران یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک انقلابی روبوٹک ویپن سسٹم تیار کیا ہے جو لیزر گن سے لیس ہے اور دشمن کو روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی کسی گولہ بارود کے بغیر۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید روبوٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے زمین اور فضا سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتا ہے اور جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے استعمال کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی خصوصیات یہ روبوٹ اپنے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ لیزر گن کے ذریعے ہدف کو چند لمحوں میں جلا کر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد...
        چین اور بھارت دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عمل کیا جا رہا ہے، تر جمان بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور چین۔بھارت تعلقات کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ۔ حالیہ دنوں میں چین اور بھارت دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک پاکستانی شخص کو سن 2020 میں شارلی ایبدو کے سابق دفاتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 29 سالہ ظہیر محمود کو ستمبر 2020 ء میں مذہبی انتہا پسندی کے تحت حملے میں قتل اور دہشت گردی کی کوشش کا مجرم پا یا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے فرانسیسی ٹیچر کا قتل: مقدمہ شروع ظہیر محمود کا خیال تھا کہ وہ پیرس میں طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہی...
    بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے فلم ساز رام گوپال ورما کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ‘ستیہ’ اور ‘رنگیلا’ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ “شری” نامی کمپنی جو ( ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ شری کمپنی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ...
    نواب شاہ ،سنی علما کونسل کے تحت کاتب وحی حضرت امیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
    امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے  پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے "اہم مشورہ" دیدیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ  پی ٹی آئی والے مذاکرات کا عمل نہ چھوڑیں، فیصلے پر نظر ثانی کریں۔پی ٹی آئی والوں کو آنے کی بھی بے تابی تھی اور  جانے کی بھی بہت جلدی ہے، اگر آپ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ کر وجوہات دے دیں۔ ہماری کمیٹی قائم ہے اور ہمارا کام جاری ہے، مذاکرات کے دروازے سے نکل کر پلٹنا مشکل ہوتا ہے، ہم نے یہ کب کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، وہ ہمارا جواب تو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ججز تو سارے آپ کے ہیں،ججز کمیٹی کو توہین عدالت کا نوٹس دے سکتے ہیں لیکن نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈیشل رجسٹرار توہین عدالت کیس میں عدالتی معاون احسن بھون نے کہاکہ جناب نے خود کئی کیسز آئینی بنچ کو ریفر کئے،کورم نان جیورس پر آپ کے خود کے فیصلے موجود ہیں،26ویں ترمیم کے بعد تمام کیسز فوری آئینی بنچ کو منتقل ہوئے تھے،آئین کا آرٹیکل 191سیکشن 5بڑاواضح ہے،ایک مقدمہ آپ کے سامنے غلطی سے لگ گیا،وکیل نے اختیار سماعت پر اعتراض اٹھایا، وکیل نے کہا کیس آئینی بنچ کو بھجوایا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )عمر کوٹ قلعہ کا مناسب تحفظ اور فروغ اس کے آثار قدیمہ کی سیاحت کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت ضروری ہے سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید فیاض علی شاہ نے کہاکہ صحرا تھر سے گھرا، اور منفرد مغلیہ اور مقامی طرز تعمیر کے ساتھ گھل مل گیا، یہ قلعہ بہت زیادہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے صدیوں کے گزرنے کے باوجود، مضبوط گڑھوں، اونچی دیواروں اور مرکزی ڈھانچے کے ساتھ قلعہ کا فن تعمیر بڑی حد تک برقرار ہے ایک قدیم مسجد بھی موجود ہے جسے اب بھی مقامی لوگ استعمال کرتے ہیں. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قلعہ دیکھنے والے ماحولیاتی...
    شام کی نئی حکومت نے بحیرہ روم میں روس کو طویل المدتی فوجی موجودگی کی اجازت دینے والے معاہدے کو ختم کر دیا ہے، جو معزول رہنما بشار الاسد کے دور میں طے پایا تھا۔ شامی میڈیا کے مطابق 2017 میں دستخط کیے گئے اس معاہدے کے تحت روسی بحریہ کو طرطوس کی بندرگاہ کے استعمال کا حق 49 سال کے لیے دیا گیا تھا۔ تاہم، گزشتہ ماہ اسلام پسند باغیوں کے ہاتھوں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اس معاہدے کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق طرطوس کے حکام نے اس معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا اور روسی افواج سے فوری طور پر انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ...
    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گوگل نے حماس کی زیر قیادت حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کو اپنی تازہ ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی کوشش کی، حالانکہ اسٹاف کے احتجاج جاری تھے، جنہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل اس ٹیکنالوجی کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام میں استعمال کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق، داخلی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گوگل نے اسرائیلی وزارت دفاع اور اسرائیلی فوج کے ساتھ براہ راست کام کیا، جبکہ اسٹاف کے احتجاج کے دوران عوامی طور پر ملک کے قومی سلامتی کے نظام سے فاصلہ رکھنے کا تاثر دیا۔ دستاویزات کے مطابق، اسرائیلی وزارت دفاع نے 7 اکتوبر کے بعد کے ہفتوں میں گوگل کی...
    المیادین نے خبر دی کہ قابض فوج نے کچھ گھنٹے پہلے الطیبه کے علاقے میں ایک محلے کو بمباری کرکے تباہ کیا اور اس علاقے میں لبنانی شہریوں کے گھروں کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے نمائندے نے لبنان کے پارلیمنٹ میں کہا کہ اسرائیل کا جنوبی علاقوں میں مزاحمت کی بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنان کی وفاداری کے مزاحمت کے گروپ کے رکن علی فیاض نے کہا کہ جو کچھ سرحدی علاقے میں ہو رہا ہے، وہ قابض افواج کا اس علاقے کو زمین سوختہ بنانے پر اصرار ہے۔ فیاض نے المیادین کو بتایا کہ اسرائیل کا دعویٰ کہ وہ مزاحمت کی بنیادی...
    اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کے دوران حکومت نے آگاہ کیاہے کہ جسٹس (ر)جاویداقبال کوہٹادیاگیاہے کہ اورلاپتاافراد کمیشن کاجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو سربراہ مقرر کردیاگیاہے ،یہ نئی پیش رفت سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوآگاہ کیاہے اور بتایاہے کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ لگا دیاہے۔حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتا افراد ٹریبونل بنانے چاہتی ہے۔جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ قانون تو پہلے سے موجود ہے۔کسی کو لاپتا کرنا جرم ہے۔کسی نے جرم کیا ہے تو ٹرائل کرے۔جرم نہیں کیا تو چھوڑیں اسکو۔جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ لاپتاافراد ٹریبونل کیلیے تو قانون سازی کرنا پڑے گی۔ ایڈیشنل اٹارنی...
    جے یو پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں، تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے سرو سامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر رب کی رضا حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنماء خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا، جس میں 15 ماہ تک پچاس ہزار کے...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھول دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ محمد یعقوب اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے...
    جے یو پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ سے اپیل ہے وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں، تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے سرو سامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر رب کی رضا حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا، جس میں 15 ماہ تک پچاس ہزار کے قریب...
    جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر—’جیو نیوز‘ گریب  حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ لگا دیا ہے، حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتہ افراد ٹربیونل بنانا چاہتی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاپتہ افراد ٹربیونل کے لیے تو قانون سازی کرنا پڑے گی۔ایڈیںشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کتنے عرصے میں قانون سازی کا عمل مکمل ہو گا؟ بینچوں کے اختیارات کے...
    بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرنے والے گراہم سٹینز کے بہیمانہ قتل کو26 سال بیت گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 22 جنوری 1999 کو اڑیسہ کے گاؤں منوہر پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے اپنے ہی محسن کو زندہ جلا ڈالاتھا۔ گراہم سٹینز 1965 سے 1999 تک بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرتے رہے، قتل کرنے والے گروہ کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم    ”بجرنگ دل“  سے تھا۔ بجرنگ دل کے 100 سے زائد غنڈوں نے گراہم سٹینز کو دو بیٹوں سمیت زندہ جلادیا تھا۔ گراہم سٹینز کے بیٹوں کی عمریں 10 اور6 سال تھی، ہندوستانی حکومت کے خود کے بنائے کمیشن نے دارا سنگھ کو مورد الزام ٹھہرایا۔ بھارتی سپریم...
    سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے لاپتا افراد کیس کی سماعت کی۔ ایڈیںشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتا افراد ٹریبونل بنانا چاہتی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاپتا افراد ٹریبونل کے لیے تو قانون سازی کرنا پڑے گی۔ ایڈیںشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کتنے عرصہ میں قانون سازی کا عمل مکمل ہوگا؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قانون تو پہلے سے موجود...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بینچز کے اختیارات کے کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کے کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو تحریری جواب آج ہی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کر رہا ہے۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے وہ 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست گزاروں کے وکلاء ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس ریگولر بینچ سن رہا تھا،...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر 1 بلین ڈالر کے قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر 1 بلین ڈالر کے قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 1...
    ماہرین نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تدریس کے دوران ہی ڈیجیٹل دور کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں۔ خود اعتمادی، سماجی روابط، تنقیدی اور تخلیقی سوچ کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں اور اپنے علم کو ہنر میں بدل کر اداروں کی ضرورت بنیں۔ یونی لیور پاکستان نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے حبیب یونیورسٹی میں ’نئے دور کی اہم صلاحیتیں‘ کے موضوع پر آگہی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں شریک بائے پاس کے بانی اور سی ای او عمار حسن، یونی لیور کے میڈیا ڈیجیٹل اینڈ ڈیٹا لیڈ جاوید جعفری اور جیک آف ڈیجیٹل کے شریک بانی و سی سی او فیصل شیخ نے طلبا کے ساتھ اپنے خیالات...
    اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ایس یو سی رہنما کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی دلچسپی نے اس اہم اور نازک معاملے کے حل کو ممکن بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت افروز ہدایت پر انتھک اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں کراچی احتجاجی دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی رہائی کا وعدہ پورا کر دیا گیا، یہ ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے جس پر ہم بارگاہِ الہیٰ میں شکر بجا لاتے ہیں۔ اپنے...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ، صحت عامہ کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی صحت کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے...