جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اے آئی ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک واٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دیکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔
ذرائع کے مطابق عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے معلومات لیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گرد حملے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہے، واقعے کے بعد سبی اور کوئٹہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (آئی پی ایس)بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مچھ کے قریب دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے باعث کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سبی اسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔