شادی خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ موٹا بناتی ہے، تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
یورپ میں کی جانے والی ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ حیران کن طور پر شادی خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ موٹا بنا دیتی ہے، شادی کے بعد مردوں کے وزن میں اوسطا تین گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق یورپی ملک پولینڈ کے ماہرین کی جانب سے 2400 سے زائد 50 سال کی عمر کے افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر شادی دونوں جنسوں کے افراد کو موٹا بنا دیتی ہے۔
ماہرین نے تحقیق کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا واقعی شادی مرد حضرات کو صحت مند بنا دیتی ہے اور ان میں شادی کے بعد بیماریاں کم ہوتی ہیں؟
ماہرین نے پایا کہ حیران کن طور پر شادی کے بعد مردوں کا وزن خواتین کے مقابلے زیادہ بڑھتا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ شادی کے بعد ان کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔
ماہرین نے پایا کہ شادی کے بعد مجموعی طور پر مرد اور خواتین کا وزن بڑھنا شروع ہوتا ہے، تاہم مردوں کا وزن زیادہ بڑھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق غیر شادی شدہ مردوں کے مقابلے شادی شدہ مردوں کا وزن تین گنا بڑھ جاتا ہے جب کہ خواتین میں یہ شرح کم ہوتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ شادی کے بعد مردوں کے وزن میں 62 فیصد جب کہ خواتین کے وزن میں 39 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے اور ہر سال اس میں ترتیب وار اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
اس سے قبل کی جانے والی متعدد تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ شادی سے مردوں کی مجموعی صحت اور زندگی بہتر ہوتی ہے، ان میں نہ صرف بیماریاں کم ہونے لگتی ہیں بلکہ وہ دماغی اور دلی طور پر بھی پرسکون ہوجاتے ہیں۔
ماضی میں کی جانے والی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ شادی کے بعد مردوں میں امراض قلب کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ طبی فوائد نہیں ملتے لیکن نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ عورتوں کے مقابلے مردوں کا وزن زیادہ بڑھتا ہے۔
تحقیق میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شادی کے بعد کن وجوہات کی بنا پر خواتین کے مقابلے مردوں کا وزن زیادہ بڑھتا ہے؟
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شادی کے بعد مردوں خواتین کے مقابلے کہ شادی کے بعد کی جانے والی مردوں کا وزن ماہرین نے
پڑھیں:
مایا علی کب شادی کریں گی؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔
مایا علی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلمی دنیا میں بھی انہوں نے طیفا ان ٹربل اور پرے ہٹ لو جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے سنگل اسٹیٹس سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ میں اس معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں۔
مایا علی نے کہا کہ مجھ پر خاندان کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے، میں شادی کے لیے بالکل تیار ہوں، لیکن میں نے اس پر کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، میں چاہتی ہوں کہ جب مجھے صحیح شخص ملے، تب ہی زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کروں۔
مایا علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میری والدہ بعض اوقات شادی کو لے کر فکر مند ہو جاتی ہیں، تاہم میرے بھائی اور کزنز ہمیشہ میری حمایت کرتے ہیں اور والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بھائی اور کزنز کا کہنا ہے کہ مایا کی شادی اس وقت ہو گی جب اسے ایک اچھا ہمسفر ملے گا اور وہ چاہتے ہیں کہ والدہ اس پر زیادہ پریشان نہ ہوں۔
مایا علی نے اپنی پسند کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بناؤں گی جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کو سمجھے اور اس کی قدر کرے، میری زندگی اور کیریئر کو سپورٹ کرے۔
مایا علی کے اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی سوچ کو سراہا، بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مایا کو اپنی زندگی کے فیصلے خود لینے کا مکمل حق ہے اور انہیں صرف اس وقت شادی کرنی چاہیے جب وہ خود اس کے لیے تیار ہوں۔
Post Views: 1