1971 کے بعد پہلی بار پاکستان سے حکومتی سطح پر آٹا چاول کی کھیپ بنگلادیش پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلا دیش پہنچ گئی۔ بنگلا دیش نے پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 1971 میں بنگلا دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار حکومتی معاہدے کے تحت چاول کی خریداری ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹا اور چاول وصول کر لیے ہیں۔بنگلا دیش کو آخری کھیپ جمعہ کو موصول ہوئی، ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق چاول کی قیمت 499 امریکی ڈالر فی ٹن ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جرمنی سے منگوائے گئے نئے جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے
اسلام آباد:پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے پرنٹرز پہنچا دیے گئے۔
جرمنی سے درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور غیر ملکی ماہرین کی جانب سے پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ پرنٹرز کی تنصیب کے لیے ایک غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچی ہے جو جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی گی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔