ایف ایف سی اور نمایاں بینکوں کے مابین کسانوں کے لیے 1 ارب روپے کے مالی معاونت کے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے پاکستان کے چار نمایاں بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے تحت سونا سینٹرز میں رجسٹرڈ کسانوں کو 5 لاکھ روپے تک کا آسان قرض فراہم کیا جائے گا جس کا مقصد زرعی ترقی کو فروغ دینا اور مالی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
اس تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں ایف ایف سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، ایم ڈی اور سی ای او ایف ایف سی جہانگیر پراچہ، بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود، بینک الفلاح کے صدر عاطف اسلم باجوہ، عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او ضیا اعجاز اور فیصل بینک کے ہیڈ آف کمرشل بینکنگ الطاف حسین ثاقب نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے زرعی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسانوں کے لیے مالیاتی سہولتوں کو مزید قابل رسائی بنایا جائے گا۔ شراکت دار بینکوں نے اس اقدام کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس معاہدے کے تحت، کسانوں کو بغیر کسی پیچیدہ طریقہ کار کے باآسانی قرض ملیں گے، جس سے وہ اعلی معیار کے زرعی وسائل میں سرمایہ کاری کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے۔ ایف ایف سی کی جانب سے یہ شراکت زرعی مالیات کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو کمپنی کے کسانوں کی فلاح و بہبود، مالی شمولیت اور زرعی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف ایف سی کے لیے

پڑھیں:

سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نئے نوٹ جاری کرنا شروع کر دیئے

سٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کرنا شروع کر دیئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کو عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک اس وقت بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں سال ماہ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے گا۔ تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی اور مؤثر فراہمی ہو۔ اس کے لیے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کی شاخیں عوام کو عید کے لیے نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • IMF کو راضی کرنے کی کوشش، سہ ماہی جی ڈی پی رپورٹ کا اجرا آئندہ ہفتے
  • زرعی انقلاب، ملکی خوشحالی کی منزل
  • ایس آئی ایف سی کی ادویہ سازی صنعت کی ترقی کیلئے معاونت کی فراہمی
  • سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نئے نوٹ جاری کرنا شروع کر دیئے
  • کراچی:نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت
  • عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی اہم وضاحت
  • عید پر نئے نوٹ ملیں گے یا نہیں ؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا 
  • امیریکی آئی ٹی کمپنی وفدکی ملاقات مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقد م : وزیراعظم 
  • حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے، وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاقومی اسمبلی میں جواب