ببرک شاہ اور راشد محمود دو ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے کامیاب ٹی وی اور فلمی پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے کافی نام کمایا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت ڈراموں یا فلموں میں کم کام کررہے ہیں لیکن ماضی میں اپنے کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے انہیں لازوال شہرت حاصل ہے۔

حال ہی میں وہ دونوں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کی میزبانی ندا یاسر نے کی تھی۔ شو میں انہوں نے پی ٹی وی کے لیجنڈ اداکار جمیل فخری کے بیٹے کی امریکا میں المناک موت کے بارے میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر شدید تنقید

سانحہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہاکہ جمیل فخری نے اپنی زندگی میں ایک ناقابل برداشت سانحہ کا سامنا کیا، ان کے بیٹے کو امریکا میں افریقی امریکیوں نے آگ لگا دی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ جمیل فخری کا بیٹا بہتر مستقبل کے لیے وہاں گیا تھا، لیکن بدقسمتی سے اس کا المناک انجام ہوا جسے جمیل فخری نے بہت سنجیدگی سے لیا اور وہ ہمیشہ اداس رہتے تھے۔

واضح رہے کہ جمیل فخری کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ 9 جون 2011 کو انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ‘ہانیہ عامر اور یشمہ گل کی وائرل ویڈیو:’فلسطین میں قتل عام، نسل کشی ہو رہی ہے جبکہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چپ۔۔۔

یہ بھی یاد رہے کہ جمیل فخری کے بیٹے علی ایاز فخری کو 2010 میں امریکا میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا ببرک شاہ بیٹے کی ہلاکت تفصیلات جمیل فخری راشد محمود وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ببرک شاہ بیٹے کی ہلاکت تفصیلات جمیل فخری وی نیوز امریکا میں جمیل فخری ببرک شاہ کے بیٹے

پڑھیں:

نیویارک کی عدالت نے محمود خلیل سے وکلا کو بات کرانے کا حکم دیدیا

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کو اپنے وکلا سے بھی علیحدہ بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

اس بات کا انکشاف محمود خلیل کیخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ہوا جس پر مین ہیٹن کورٹ کے جج جیسی فرمین نے حکم دیا ہے کہ محمود خلیل سے اس کے وکلا کی بات کرائی جائے۔

خلیل پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم اس کے وکیل رمزی قسیم کا کہنا تھا کہ خلیل کو نیویارک کی سڑک سے جس روز سے گرفتار کیا گیا ہے وہ ایک بار بھی اس سے بات نہیں کرسکے۔

صدر ٹرمپ نے محمود خلیل کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے اور اس کا گرین کارڈ منسوخ کردیا ہے۔

محمکمہ انصاف کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ خلیل کا مقدمہ نیویارک سے نیوجرسی یا لیوزی اینا منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

خلیل کی آٹھ ماہ کی حاملہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ انکے شوہر کو افطار سے لوٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاری جسم سے روح چھیننے جیسی ہے اور انہیں ایسی حالت میں بھی اپنے شوہر سے بات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نیویارک کی عدالت نے محمود خلیل سے وکلا کو بات کرانے کا حکم دیدیا
  • بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
  • امریکا؛ فلسطینی ایکٹیوسٹ محمود خلیل کی رہائی کیلئے نیویارک کی عدالت کے باہر مظاہرہ
  • حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ دنیا بھر کی خواتین کیلیے مشعلِ راہ ہیں، نادیہ جمیل
  • پی ٹی آئی والے جو بات ہے ہمیں بتادیں تاکہ ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں: کامران مرتضیٰ
  • امریکا: حماس کی حمایت کرنے والوں کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کرنے کا عمل شروع
  • کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا، طبی ماہرین نے ابتدائی علامات بتادیں
  • ڈاکٹر راشد عباس نقوی کے ساتھ ایران-امریکہ تعلقات اور نیوکلیئر ڈیل پر اہم گفتگو
  • راشد لطیف کا میچ فکسنگ پر بڑے انکشافات کا اعلان، کتاب لکھنے کا آغاز