صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کا چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے شوگر ملوں کے اندر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
پیر کو وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صارفین کو ریلیز فراہم کرنے کے لیے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شکر کی درآمد سے مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیوں؟
حکومت کا مؤقف ہے کہ شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد مقامی منڈی میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور صارفین کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چینی درآمد شوگر وفاقی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چینی شوگر وفاقی حکومت کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت میں چینی کی صارفین کو کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا 15مارچ کو یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ، مراسلہ جاری
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کو یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے 15 مارچ کو یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلے میں صوبوں کو توہینِ مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے مراسلے میں صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ خیبر پختونخواہ، صوبہ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز مذہبی امور کو سفارشات جاری کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ملک کے نامور علماء کرام بشمول مولانا حنیف جالندھری، علامہ محمد افضل حیدری، مفتی منیب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر اور مولانا عبدالمالک سے بھی لائحہ عمل بنا کر عوام میں آگاہی مہم چلانے کی اپیل کی گئی ہے۔