حکومت نے اربوں ڈالر مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد : حکومت نے اربوں ڈالر مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ، جس سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ، حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے پر غور جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز، کلاوٴڈ انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر ڈیزائننگ، اور اسمارٹ ڈیوائسز کی تیاری کے منصوبے بھی سرمایہ کاری کے لیے پیش کئے گئے ہیں۔ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ان ممالک کے شہریوں کو ترجیحی ویزے جاری کیے جائیں گے اور ان منصوبوں کا دائرہ کار ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں یعنی خوراک، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی پر محیط ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے ایکویٹی سرمایہ فراہم کرنے کے لیے”پاکستان سوورن ویلتھ فنڈ” متعارف کروانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے موٴثر پالیسی سازی کے باعث ان منصوبوں کی تکمیل ملک کی معاشی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اہم منصوبوں کی منظوری ایس آئی ایف سی کے سرمایہ کاری کے لیے
پڑھیں:
چین اب بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مقبول ملک ہے،وزارت خارجہ
چین اب بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مقبول ملک ہے،وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اب بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مقبول علاقہ ہے اور بہت سی غیر ملکی کمپنیاں چینی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں ۔
جمعرات کے روزایک اور سوال کے جواب میں ماؤ ننگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین میں بغیر ویزے کے ٹرپس کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے جس میں سال بہ سال 112 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات متعارف کروائے گا۔
واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعدد بڑے منصوبے یکے بعد دیگرے چین میں آئے جو 33 ارب امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہیں۔ دیکھا جا رہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں چینی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں۔