منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد منگل کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کل دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان کو طلب کیا ہے، جب کہ میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے۔

اسی طرح محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر کے نام بھی پیش ہونے والوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جے آئی ٹی نے شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسی ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔ واضح رہے جے آئی ٹی نے 7 مارچ 2025 کو بھی پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا، بیرسٹر گوہر، رف حسن اور شاہ فرمان کے علاوہ باقی افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی کو طلب

پڑھیں:

لاہور: ہنی ٹریپ میں ملوث خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار


لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے ہنی ٹریپ میں ملوث ایک پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں جو لڑکوں سے دوستی کر کے ملنے کیلئے بلاتی تھیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان لڑکوں پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا
  • کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیٹی میں ملوث ملزمان گرفتار
  • منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے درجنوں افرادجے آئی ٹی طلب
  • ڈی آئی خان: بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، بچی کے باپ کی خودکشی
  • شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث گروپ گرفتار
  • پاکستان ٹیم سے متعلق منفی بیان، انضمام کا گواسکر کو زبان پر قابو رکھنے کا مشورہ
  • پاکستان ، روس اور چین کی بحری افواج ایران کے ساحل پر پہنچ گئیں ،فوجی مشقیں منگل سے شروع
  • لاہور: ہنی ٹریپ میں ملوث خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار
  • پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے