اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج ملاقات طے ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں پر مشتمل وفد بھی ملاقات کے دوران موجود ہو گا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہو گئی تھی۔گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔

 چینی 10 روپے فی کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

چیئرمین بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔  

ملاقات میں بلاول بھٹو اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ 

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز

 پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کرلیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کر لیا
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا 
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • وزیراعظم سے معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیں
  • بلاول سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات
  • وزیر اعظم سے چینی سفیر سے ملاقات،پاک چین دوطرفہ تعاون کی یقین دہانی 
  • چیئرمین بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات