پاکستانی سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے کوہ پیمائی کے ماہرین، انسٹرکٹرز، سیاحت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے جامعہ بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پاکستانی سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ و بیرونی روابط، شمشاد حسین نے ویانا میں پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر ملک کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ اس ملاقات میں ہیڈ آف چانسری حسن عباس اور سیکنڈ سکریٹری شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان (UOBS) اور آسٹریا کے تعلیمی و سیاحتی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستانی سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے کوہ پیمائی کے ماہرین، انسٹرکٹرز، سیاحت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے پاکستانی سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ پاکستان اور آسٹریا کے اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا اور زیادہ سے زیادہ یورپی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرے گا۔ کامران ملک نے پاکستان اور آسٹریا کے مابین مضبوط صنعتی اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔ شمشاد حسین نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان اور آسٹریا کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی یونیورسٹیاں طلبہ کے تبادلے کے پروگرامز (اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز) کے علاوہ سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور طلبہ کے لیے شارٹ کورسز کا اجراء بھی کر سکتی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستانی سفارت اور آسٹریا کے اداروں کے کے لیے

پڑھیں:

یوم شہادت حضرت امام علیؑ، سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم شہادت امام علی علیہ السلام پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ ​

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں ! طلبا کے لیے بڑی خوشخبری
  • وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ریلوے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پریکس کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا گیا
  • وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
  • یوم شہادت حضرت امام علیؑ، سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
  • سعودی ولی عہد سےملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے تعمیری گفتگوہوئی ،مشرق و سطیٰ اور یوکرین میں امن کے لئے سعودی عرب کاکردار قابل ستائش ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • فارمیسی شعبے میں خطرناک حد تک بڑھتی بیروزگاری، نئے اداروں کو این او سی دینے پر پابندی
  • پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاسز اہم سنگ میل
  • سندھ حکومت کا 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان