ثقافتی سفارت کاری ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے: سفیر ثقلین سیدہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ پاروں کے کھوج کا احاطہ کرتی ہے۔
اس کے علاوہ دنیا کو ہماری علاقائی ثقافت، کھانوں، موسیقی اور لباس کے بارے میں بھی جاننے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
سفیر کی تقریر کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر گرین ٹورازم پاکستان جناب حسن اظہر حیات نے ایک جامع پریزنٹیشن دی جس میں انھوں پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیےمنتخب کیے گئے شعبوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (STDC) سیدفیاض علی شاہ، اور سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان (جی بی)، جناب ضمیر عباس نے بھی بالترتیب سندھ اور جی بی کے سیاحتی مقامات کے بارے میں بات کی۔
مقررین نے سامعین پر زور دیا کہ وہ پاکستان آمد سے قبل ویزوں کی سہولت سمیت حکومت کی فراہم کردہ سہولت کاری کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کا دورہ کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں سفارتخانے کے تعاون کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں آئی ٹی بی کی نمائش میں پاکستان کی شرکت مزید بہتر انداز میں ہو گی۔ مہمانوں کو پاکستانی علاقائی ملبوسات سےروشناس کرانے کے لیے کمیونٹی کے رضاکاروں کی جانب سے ثقافتی واک بھی کی گئی۔ مہمانوں نے خوبصورت ملبوسات کو خوب سراہا۔ اس موقع پر پاکستان کے مشہور کلاسیکی اور نیم کلاسیکل گانوں پر رقص بھی پیش کیا گیا۔ اختتامی پرفارمنس کے طور پر استاد اشرف شریف خان اور گروپ کی طرف سے پیش کی گئ علاقای/لوک دھنوں نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ تقریب کو مکمل بنانے کے لیے مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی کھانوں اور مٹھائیوں سے کی گئ۔ لوگوں نے ان کے ذائقے کو بھی خوب سراہا۔ تقریب میں بین الاقوامی مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات پر اظہار اطمینان
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں، اس سال چینی صدر کے 2015ء میں پاکستان کے تاریخی دورے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد بھی دی، وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے تمام بنیادی مسائل پر پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے چین کے قومی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی تعاون پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں، اس سال صدر شی جن پنگ کے 2015ء میں پاکستان کے تاریخی دورے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے اس یادگار موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کیں، وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئے دعوت کی بھی تجدید کی۔
وزیراعظم نے سی پیک کے تحت مختلف اقدامات، منصوبوں کے بروقت نفاذ اور تکمیل کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چینی سفیر نے چینی قیادت کے لیے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے ملک میں میکرو اکنامک صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔