2025-02-06@11:41:47 GMT
تلاش کی گنتی: 700
«افغان عوام»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے شہزاد اکبر، ملک ریاض، علی ریاض اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر چار ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ اشتہاری ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے28 جنوری کو وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ملزمان...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں قیام امن کے لیے افغان قبائل سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری سے وفد افغانستان بھیجا جائےگا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہِ راست اثر خیبر پختونخوا خصوصاً قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ کیا؟ اندر کی خبر جانیے نصرت جاوید سے انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جس کے دونوں جانب پختون قبائل آباد ہیں۔ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات...
اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک میں موبائل ڈیوائسز لانے والے بین الاقوامی مسافروں کو ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن ، رجسٹریشن، اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے اپنی ڈیوائسز کا اندراج کرنے اور ایف بی آر کا مقررہ ٹیکس ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ٹی اے کے بین الاقوامی مسافروں کے لیے رجسٹریشن کے اصولوں میں بتایا گیا ہے کہ مختصر مدت کے قیام کے لیے پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو پی ٹی اے کی جانب سے عارضی رجسٹریشن سہولت دی جاتی ہے، تاہم وہ افراد جو 120 دن سے زیادہ قیام یا مسلسل موبائل نیٹ ورک تک رسائی چاہتے ہیں، انہیں اپنی ڈیوائسز باقاعدہ رجسٹر کروانی ہوں گی اور ایف بی آر کا مقررہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانیکا کہنا تھا کہ عدالت اتنی بھی اندھی نہیں ہونی چاہئے نہ ہی اُسے اندھا کریں، میرا بڑا واضح موقف ہے کہ جو دہشت گرد ہو گا اس کو دہشت گرد کہوں گا، میں واضح ہوں کہ جو دہشت گرد نہیں ہو گا اسے پھر رہا کرنا ہو گا، اس سے یہ ہو گا کہ اسٹیٹ کی ساری ورکنگ ایکسپوز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیخلاف ایف آئی اے میں کریمنل انکوائری کرانے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری رکوانے پر ایف بی آر افسروں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیخلاف ایف آئی اے میں کریمنل انکوائری کرانے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، ایف بی آر گاڑیاں...
اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات سنبھالنے کی ٹیم میں شامل پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے ’چھوٹا گروپ‘ سرکاری سرپرستی میں افغانستان چند دنوں میں روانہ ہو گا۔ انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں پہلے مرحلے میں ایک سمال گروپ بنایا گیا جو افغانستان کا دورہ کرکے افغان طالبان کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ چند دنوں میں افغانستان جائے گا اور اس کے بعد ایک بڑا گروہ بنایا جائے گا جس میں تمام شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔ عہدیدار، جو پی ٹی آئی کی مرکزی کور کمیٹی...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی ۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن...
![اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز](/images/blank.png)
اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی .جس میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا جبکہ اس دوران یورپی یونین وفد نے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے. پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے...
![واشنگٹن،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا، 30 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی آپریشن جاری](/images/blank.png)
واشنگٹن،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا، 30 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی آپریشن جاری
واشنگٹن : واشنگٹن ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد جہاز کے کئی ٹکڑے ہو گئے جو ہیلی کاپٹر سمیت دریائے پوٹومیک میں جا گرے۔ اس تصادم میں ہیلی کاپٹر کا بیشتر حصہ سلامت رہا، حادثے کے بعد دریائے پوٹومیک میں غوطہ خوروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کئے گئے صاف ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔حلقہ پی پی 153کی یوسی 148میں صاف ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی ۔تقریب میں سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر دین،ڈپٹی سی ای او ذوالقرنین،یو سی چیئرمین میاں عرفان،آغاعلی رضا،وائس چیئرمین حافظ علیم مغل،رفعت،اخلاق شاہ اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر ایل ڈبلیوایم سی کے عملہ کے درمیان ماڈل رکشوں کی تقسیم بھی کی اور صاف ستھرا...
کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما میں حکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا جس میں 50 سے زائد پاکستانی پھنس گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے۔ اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن ہی دیکھ رہا ہے۔حکام کے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے تدارک کے لیے اقدامات اور کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مراکز بحالی کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی...
پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر 2024 کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، حکومت نے درخوست میں استدعا کی کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں صدر پاکستان، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پریکٹس پروسیجر آرڈیننس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان...
![’دعا کررہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو دریا سے نکال لے‘، امریکی طیارے میں سوار خاتون کے شوہر کی ویڈیو وائرل](/images/blank.png)
’دعا کررہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو دریا سے نکال لے‘، امریکی طیارے میں سوار خاتون کے شوہر کی ویڈیو وائرل
امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واشنگٹن ڈی سی میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے المناک واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ اس مشکل میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے ان خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔وزیراعظم نے حادثے میں بچ جانیوالوں کے لئے نیک تمنائوں کا ا ظہار کیا۔
امریکا: مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر دریا میں گر گئے، 18 لاشیں نکال لی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ریگن نیشنل ایئرپورٹ واشنگٹن کے قریب فضا میں ٹکراکر دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دریا کے پانی سے اب تک 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں، تاہم تاحال کسی زندہ شخص کو نہیں نکالا گیا۔ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں‘، تاہم...
واشنگٹن: واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر پوتوماک دریا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، حادثے کے وقت مسافر طیارہ 166 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر رہا تھا، جس میں 64 افراد سوار تھے، جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار موجود تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 18 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اس حادثے کے بعد، ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا...
خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں معمول کی زندگی میں واپس لانے کے لیے ان کا علاج مفت کرنے کا اعلان کیا جو اب صوبے میں حکومت کی جانب سے دستیاب مفت علاج کی سہولت صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد منشیات کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مہم پر بریفنگ دی گئی۔ منشیات ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اجلاس کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے تصادم پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے ”ٹروتھ سوشل“پر جاری ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر کافی دیر تک سیدھا مسافر طیارے کی جانب جاتا رہا‘ موسم مکمل طور پر صاف تھا طیارے کی لائٹیں جل رہی تھیں‘ہیلی کاپٹر نیچے یا اوپر کیوں نہیں ہوا مڑا کیوں نہیں؟کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کو بتایا کیوں نہیں کہ کیا کرنا ہے بجائے اس کے کہ سوال کرے کہ کیا انہوں نے جہاز کو دیکھا؟.(جاری ہے) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہ کہا کہ یہ ایک بری صورت حال ہے اور...
تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔ پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروا دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے ۔ جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان...
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی فضا میں ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا ہے مسافر طیارہ رونلڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کے لیے نیچے آ رہا تھا جب دریائے پوٹومک پر ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا حکام نے اب تک 19لاشیں پانی سے نکالنے کی تصدیق کی ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکن ایئرلائن کے مسافر طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 64 افراد سوار تھے جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار موجود تھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے اندوہناک حادثے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں صدر...
کراچی میں گھی کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں فیکٹری کے اندر بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ گیس کے اخراج کے باعث 3 سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت ناصر اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ویب ڈیسک: قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002 میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں نظام کو مزید جامع بنانے، دستاویزات کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، مقابلے میں میجر اور سپاہی شہید ان میں سے ایک اہم اپ ڈیٹ خصوصی افراد کیلئے تاحیات...
امریکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں ایک مسافر بردار طیارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تصادم کے فوری کے بعد لگنے والی آگ کے باعث مسافر بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر دریا برد ہوگئے۔ طیارے میں 64 افراد موجود تھے جب کہ امریکی ملٹری ہیلی کاپٹر میں 4 اہلکار سوار تھے۔ تمام افراد ملبے سمیت ڈوب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران دریا میں سے 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ ویڈیو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب امریکن ایئرلائنز کے طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم کے سبب پیش آنے والے واقعے کے بعد دریائے پوٹومیک سے 19 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ امریکہ کے وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا کہنا ہے کہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک امریکی ایئر لائن کی پرواز فضا میں ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گر گئی۔ دریائے پوٹومیک میں ڈوبنے والے اس طیارے کے ملبے میں مزید لاشوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ معروف امریکی خلاباز ولیم اینڈرس طیارے کے حادثے میں ہلاک حکام...
واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے اور اب تک 18 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئرلائن کی پرواز جو کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن آئی تھی، دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ امریکی حکام نے بتایا کہ طیارے میں 64 مسافر سوار تھے اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ اب تک 18 لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق تاہم تاحال کسی زندہ شخص کو نہیں نکالا گیا۔ فلائٹ...
کانگو ک(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت گوما میں باغیوں کا قبضہ، 50 سے زائد پاکستانی پھنس گئے….پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں..غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے۔ اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن ہی دیکھ...
امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے کے بعد پوٹومیک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں، حادثہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے کے بعد پوٹومیک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں، حادثہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب پیش آیا۔ مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے...
کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
امریکا: مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز نیویارک : امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں آرمی بلیک ہاک سے تصادم کے بعد طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار امریکن ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں 64 افراد سوار تھے، وفاقی حکام کے مطابق طیارہ بدھ کی شام آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، حادثے...
واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے کے بعد پوٹومیک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں، حادثہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب پیش آیا۔ مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔ حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حوالے کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ مذاکراتی کمیٹی کو ہی خصوصی یا پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی گئی، حکومت نے اپنے جواب میں ان حالات کا بھی ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، رانا ثنااللہ حکومتی کمیٹی کے جواب میں عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے آئینی و قانونی معاملات کا ذکر موجود ہے اور...
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایک امریکن ایئرلائن کا علاقائی مسافر طیارہ بدھ کی رات ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے درمیانی فضا میں ٹکرا گیا، حکام نے بتایا۔ ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “ہمیں معلوم ہے کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،” حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 60 مسافر سوار تھے۔ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے کہا کہ طیارے کو رن وے 33 پر اترنے کا مشورہ دیا گیا۔ جہاز کے دریائے پوٹومیک میں گرنے کے بعد دو لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں اور جہاز میں کوئی اعلیٰ اہلکار موجود نہیں تھا۔...
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو بھرپور یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اس موقع پر بھارت مخالف جلسے جلوس اور مظاہرے کیے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اس دن کے موقع پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی کال دی تھی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا تھا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کے ناتے بھارت متنازع علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا اخلاقی اور قانونی جواز...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو سب ڈویژن کوٹری سمیت دیگر علاقوں میں حیسکو اور ڈی ایس یو یونٹ کی بجلی چوری اور بقایا جات پر کارروائی، 7 افراد گرفتار، گرفتار افراد کوٹری تھانے منتقل، ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، جامشورو کارروائی میں ایکس سی این منیر احمد پنہور، ایس ڈی او گل بہار سمیت دیگر ٹیم نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائی گئی، کارروائی کوٹری دریا آباد کالونی، رسواہ موری، غریب آباد کالونی، نانگو لائن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوری اور بقایا جات ادا نہ کرنے پر عمل میں لائی گئی، جامشورو میں 100 سے زائد غیر قانونی کنکشن بھی منقطع کیے گئے اور ہزاروں میٹر تار تحویل میں لی...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب ا میر جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ عوام وسچ کی آوازدبانے کیلئے حکمرانوں نے پیکا جیسا کالا قانون لایا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔جو حکومت کے غلط کاموں پرآوازاُٹھائیگا اس کے خلاف پیکا جیساقانون حرکت میں آئیگاحکومت عوام کی آنکھوں میں پٹی باندھ رہے ہیں جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف ہر مظلوم کیساتھ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے دفتر میں وفدسے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق کے حصول ،امن وکاروبارکی بحالی ،بارڈڑبندش ،لاپتا افرادکی بازیابی ،ترقی اورخوشحالی کیلئے حقوق بلوچستان مہم کی کامیابی بہت ضروری ہے بلوچستان کے حالات خراب ،بے روزگاری ،بدامنی عام بارڈربند کاروبار ومعیشت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے
لاہور( نمائندہ جسارت )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی شہزادہ محمد بن فہدبن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم پر درج مقدمہ پرٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار کی ہدایت پر ہمایوں دلاور کے...
لاہور(نمائندہ جسارت)تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرادی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 8فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز...
اسلام آباد(آن لائن)حکومتی کمیٹی نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کردیا، جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، عدالتی کمیشن بنانے یا نہ بنانے سے متعلق حالات اورقانونی وجوہات کا ذکر، حکومت نے اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ کمیٹی کو ہی پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی ہے قومی اسمبلی اسپیکر آفس کےذرائع نے بتایا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب اسپیکر ایاز صادق کے حوالے کردیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، ذرائع کے مطابق حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا...
فائل فوٹو سندھ کے ضلع سانگھڑ میں زمین کے تنازع پر تین افراد کے قتل اور 19 زخمیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 4 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لواحقین کی مدعیت میں 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں ایم این اے کے رشتے دار عطااللّٰہ بھی نامزد ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ درج ہونے کے بعد 4 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔ کلمہ پڑھ کر کہتی ہوں میرا سانگھڑ واقعے سے کوئی تعلق نہیں: شازیہ مریرکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی شازیہ مری نے سانگھڑ دھرنے...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت کیم چند کے نام سے کی گئی جو کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں تعینات ہے جبکہ اسے ایک گولی ٹانگ پر لگی تھی۔ مذکورہ مقام پر سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے تعینات بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان...
شمالی وزیرستان میں بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے 6 افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم مُسلح افراد نے بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے پانچ افراد کو اغواء کر لیا جبکہ تحصیل شیواہ میں پانی والے ٹینکرز اغوا کرکے ایک کو اگ لگا دی۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے 5 غیر مقامی افراد کو نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے پانی سپلائی کرنے والے دو ٹینکرز کو اغواء کرلیا جبکہ ایک ٹینکر کو نذرِ آتش کر دیا۔
خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کے سربراہ قاضی انور نے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر لب کشائی کردی۔ یہ بھی پڑھیں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کرپشن اسکینڈل: لاکھوں طبی دستانے اسٹور سے غائب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارتوں سے متعلق کچھ شکایات ہمیں موصول ہوئی تھیں، جس پر کچھ وزیروں کو بلایا بھی تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وزرا کو بلا کر بتایا کہ آپ کی وزارتوں میں یہ یہ غلطیاں ہورہی ہیں۔ محکمہ صحت اور دیگر اداروں میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں گی۔ قاضی انور نے کہاکہ حکومت کی جانب سے یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی، اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانونی تشریح کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں فکس کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے کیس کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس منصور شاہ کے ریگولر بینچ میں قانونی تشریح کا مقدمہ فکس کرنے پر افسران کو نوٹس جاری کردیا ہے، اور 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے آئینی بینچ کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں کیس لگ گیا؟ واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کا...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔ تفصیلات مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور لاہور میں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔درخواست عالیہ حمزہ اورملک احمدبھچراوراعجاز بٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی. درخواست میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔درخواست میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کا...
اسلام آباد : قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002 میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں نظام کو مزید جامع بنانے، دستاویزات کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک اہم اپ ڈیٹ خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔رہائشی اور غیر رہائشی بالغ شہری جنہیں...
تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔ پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور...
پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروا دی گئی،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔ مزید :
امیر جماعت نے اہل غزہ کی لاکھوں کی تعداد میں اپنے گھروں کی واپسی کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کا اعلان ایک سازش تھا، جسے اہل فلسطین نے بروقت واپسی سے سبوتاژ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کرکے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے۔ بہت وقت دیدیا اب حکومت کو عوام کیلئے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری...
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، محمد بن سلمان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ شہباز شریف نے سعودی شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کی سعودی عرب کے لیے شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن فہد مشرقی صوبے کے سابق گورنر اور فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے تھے۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبرسن کر دلی دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیزمرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنرتھے، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی سعودی عرب،عوام کے لئے شاندارخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی طرف سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔...
بوسان(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یہ واقعہ رات 10:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔حکام نے فوراً ہنگامی پروٹوکول نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی فائر رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انخلا کے دوران کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی...
اسلام آباد / لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سیاسی مشاورتی اجلاس میں کہا کہ 5 فروری یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم اور تمام طبقات بھرپور تیار ہیں۔ 3 فروری کو حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کی دعوت پر اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر آواز کو بلند کرنا ترک نہیں کرسکتی۔ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیاز کے خلاف ملک گیراحتجاج ہوگا۔ بجلی، گیس، تیل سستا ہوگا تو معاشی پہیہ چلے گا، روزگار ملے گا اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے آزاد ہوں گے۔ سیاسی، معاشی، ریاستی، انتظامی حالات کے سُدھار کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ہوں۔ ملک کی...
ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ملتان / لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پرسوں 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے۔ بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب جنوبی صہیب عمار...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کی سہولتوں میں اضافہ اور شناخت کو مزید موثر بنانا ہے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی...
میڈم چیف منسٹر! پچھلے کالم میں جو گذارشات کی گئی تھیں ان کا مقصد آپ کو یہ باور کرانا تھا کہ عوام کی جان اور مال کا تحفّظ آپ کی ترجیحِ اوّل ہونی چاہیے، نیز یہ کہ جرائم پر صرف وہ پولیس افسر قابو پاسکتے ہیں جو صرف رزقِ حلال پر قناعت کرتے ہوں اور نڈر اور جراتمند ہوں۔ اگر کوئی پولیس افسر سات پردوں میں بھی کیش یا kind کی صورت میں کسی ماتحت یا ملزم سے رشوت لیتاہے تووہ بات چند دنوں میں پورے ضلع اور ڈویژن میں پھیل جاتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے کرپٹ افسر کے subordinates بھی اس کی عزّت نہیں کرتے، وہ اپنی نجی محفلوں میں ایسے افسروں کو برا...
وزیراعظم کا ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، مرحوم مشرقی صوبہ کے سابق گورنر تھے، مرحوم کی سعودی عرب اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنر تھے، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی سعودی عرب اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے کریم آباد پل کے اوپر پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبدالقدیر ولد سلیمان کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کورنگی کے علاقے ضیا کالونی النور سوسائٹی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے...
DHAKA, BANGLADESH: بنگلہ دیش میں دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے حوالے سے نوجوانوں کی رائے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈھاکا ٹریبیون نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق 95 فیصد نوجوان ڈاکٹرمحمد یونس کی سربراہی میں قائم حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش یوتھ لیڈر شپ سینٹر (بی وائی ایل سی) نے سروے کیا، جس میں 41.4 فیصد افراد نے براہ راست اور 50.9 فیصد افراد نے آن لائن حصہ لیا اور عبوری حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔ سروے کے نتائج سے...
حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا ( قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002)میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا،پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ،اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے ۔متعلقہ ڈونر...
خیبرپختونخوا کے خصوصی افراد کے لیے ایک اور سہولت کا آغازکیا گیا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے مصنوعی اعضا کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہا ہے،پیراپلیجک سنٹر پشاور میں مصنوعی اعضا تیار کرکے مفت لگائے جائیں گے، خیبرپختونخوا سے کوئی بھی خصوصی شخص ڈاکٹر کے معائنے اور ہدایات پر مصنوعی اعضا تیار کروا سکے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ 37ہزار خصوصی افراد کو10ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، معذور طلبا و طالبات اور سرکاری ملازمین کو الیکٹرک چیئرز فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا، منصوبے کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کی خود مختاری کو فروغ دینا اور ان کی سماجی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔خصوصی افراد کے لیے ایسے اقدامات سے ان...
نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی پر واپس نائیجیریا میں ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی۔ ذرائع کے مطابق دوران پرواز اچانک نیچے جانے پر طیارے میں شدید جھٹکوں سے 40 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت شدید تشویشناک ہے۔ دوران پرواز طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ امریکی میدیا کے مطابق نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے میں 245 مسافروں سمیت عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔
راؤ دلشاد: صوبائی وزیر برائے مواصلات نے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے دوران صحت افزا ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زیر تعمیر منصوبوں میں گرد و غبار کے اثرات کو روکنے کیلئے پانی کے چھڑکاؤ کے آلات نصب کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر زیر تعمیر منصوبہ پر گرد و غبار کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شاہراہوں، نئے ہسپتالوں کی تعمیر، ری ویمپنگ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو...
خیبرپختونخوا کی بیشتر جامعات میں مستقل وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ناقدین اس کا ذمے دار پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے سے قاصر رہی ہے۔ جامعہ پشاور میں ایم فل کے طالب علم تقویم الحق نے وی نیوز کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 12 سالوں کے دوران نوجوان سے تبدیلی اور امید کے نام پر ووٹ لیا تاہم یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوجوان طبقہ حکومت سے مایوس دکھائی دے رہا ہے۔ اساتذہ کی رائے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسویسی ایشن کے رکن اور فزکس ڈیپارٹمنٹ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا اور صرف 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ شہرقائد میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔چھیپا فاؤنڈیشن نے ہوائی فائرنگ سے جانی نقصانات کے اعدادو شمارجاری کردیے ، جس میں بتایا کہ سال 2024 میں ہوائی فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 345 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ رواں سال2025 کے 26 دنوں میں ہی 4 افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے، جنوری میں اب تک 2 بچوں،ایک بچی سمیت 4 افراد جان سے گئے۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں اب تک مجموعی طورپر24 افراد ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوچکے ہیں۔
کرم/پشاور (آن لائن + مانیٹرنگ ڈیسک) پارا چنار روانہ کیا گیا 120 گاڑیوں کا قافلہ بحفاظت پہنچ گیا،قافلے میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل تھا،پارا چنار کے لیے روانہ کیے گئے قافلے پر فائرنگ کی خبر جھوٹ نکلی، ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل کسی ٹرک پر فائرنگ نہیں ہوئی۔ ریجنل پولیس افسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے پارا چنار کے لیے روانہ کیے گئے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر فائرنگ کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفانی کلی کے نزدیک ایک یا دو راؤنڈ فائر ہوئے ہیں مگر کسی ٹرک پر فائرنگ کی خبر بالکل جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگن ٹالو،...
فلاڈیلفیا : ہجوم پر کار چڑھانے کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے رکھا ہے واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ڈرائیور نے فٹ بال گراؤنڈ سے نکلنے والے ہجوم پر کار چڑھادیا۔ پولیس کو کہنا ہے کہ واقعے میں 3افراد زخمی ہوئے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بظاہر واقعے میں دہشت گردی کا امکان شامل نہیں ہے۔
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے اہم شہر گوما پر قبضہ کرلیا،جس کے بعد ہزاروں شہریوں نے شہر سے نقل مکانی شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیکورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کی امن فوج بھی کانگو میں موجود ہے تاہم ایک ہفتے کے دوران باغیوں کے حملے میں پیس مشن کے 10اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ خراب سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ نے اپنا عملہ کانگو سے نکال لیاہے ،جب کہ امن فوج کو بھی ہائی الرٹ کیاگیا ہے۔ اس سے قبل کانگو کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہواتھا،جس میں امریکا،فرانس اور برطانیہ نے روانڈا سے باغیوں کی حمایت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سانگھڑ واقعے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعے کی شفاف تحقیقات، ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دیکر متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سانگھڑ کے افسوس ناک واقعے نے سندھ حکومت اور پولیس کے مجرمانہ کردار کو بے نقاب کردیا ہے، بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے پر بے حسی اور پی پی ایم این اے کی سہولت کاری افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔2دن سے ورثا لاشوں سمیت دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں مگر ابھی تک ان کی مرضی کے مطابق قاتلوں...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔ انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اپنایاکہ ملزم کیخلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے۔ 12 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنتی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔ اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے دو پی ٹی آئی رہنماؤں...
سجاول (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات سجاول/ چوہڑ جمالی اور جاتی مین چوک شیل پیٹرول پمپ کے برابر میں ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل، چنگچی رکشا اور ہائی رف میں 17 افراد نے لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور لوہے کے آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل مالک محمد خان اور اس کے بیٹے عبدالخالق شدید زخمی ہوگئے، جھگڑے کا سبب معلوم نہ ہو سکا، پولیس ہوٹل کے برابر میں ہوتے ہوئے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہ کر سکی۔
اسلام آباد( نمائندہ جسارت+صباح نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریںگے،حکومت تحریک انصاف کے تحریری جواب میں اپنا تحریری جواب کمیٹی میں پیش کرے گی۔حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کیے تھے اور مذاکرات کے آج ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔ تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موٹر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔ تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے کے واقعے میں جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے واقعہ میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جا ں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جا ں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور ورثا کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔\932...
پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر سانگھڑ میں جونیجو برادری کے جھگڑے میں 3 افراد کے قتل و 19 افراد زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔سانگھڑ میں دو برادریوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کے خلاف ورثاء نے رات بھر لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں بعد بھی انتظامیہ نے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے۔مظاہرین کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ مقدمے کا اندارج نہيں کر رہے۔واضح رہے کہ سانگھڑ کے نزدیک چوٹیاری تھانے کی حدود میں واقع جانی جونیجو گاؤں میں کھیتوں میں مویشیوں کے گھس جانے کے تنازع پر جونیجو قبیلے کے 2 گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3افراد گولیاں لگنے سے...
حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا...
لاہور: نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔ لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔ Tagsپاکستان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسروں کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسروں کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہاں ملٹی نیشنلز کے بھی ہیڈ کوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل اْدھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔کراچی...
ہالا(نمائندہ جسارت)مٹیاری کے گردونواح میں حادثات میں معصوم بچہ اور2 خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ، اطلاع پر ورثا میں کہرام ۔ نیو سعید آباد نیشنل ہائی وے پر تیزرفتارٹرک کا چنگ چی رکشہ سے خوفناک ٹکر ہونے سے رکشہ سوار بھیل برادری کی 65 سالہ خاتون شریمتی اور5 سالہ معصوم بچہ مصری شدید زخمی ہوکر دم توڑگئے جبکہ مصری، مولو، مکیش، نندنی،بھورو سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فرسٹ ایڈ دے کرحیدرآباد اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ایک خاتون سمیت دو افراد دم توڑگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا دوسری طرف بھٹ شاہ روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان فرحان تھہیم دم توڑ گیا جبکہ گزشتہ روز حادثہ میں شدید زخمی...