پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پارٹی کے قائد عمران خان سے مشاورت ہوچکی ہے اور اب احتجاج پر لائحہ عمل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ پارٹی امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اندرونی اختلافات فطری بات ہے، تحریک انصاف کے علاوہ ملک میں کوئی ایسی سیاسی جماعت نہیں جس کے اندر احتساب کمیٹی ہو، عمران خان نے اپنی حکومت میں اپنے وزراء پر احتساب کمیٹی بنائی ہے، انہیں یہ پروا نہیں ہے کہ میڈیا یا مخالفین کیا کہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات کہتے ہیں کہ وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کا استحقاق رکھتے ہیں لیکن انہیں بھی ڈیڑھ ماہ تگ و دو کے بعد ملنے دیا گیا، اس کے علاوہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کے وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات نہیں ہو سکی، اب پی ٹی آئی کی جانب سے گرینڈ الائنس کے ساتھ احتجاج پر لائحہ عمل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا اس ضمن میں عمران خان سے مشاورت ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں ن لیگی حکومت نے 30 سے 35 روپے اضافہ کیا، دو سال بعد اس میں 7 فیصد کمی کو یہ اپنی معاشی کامیابی بتا رہےہیں، تحریک انصاف کے دور میں بجلی کا فی یونٹ تمام ٹیکس ملا کر بھی 19 سے 20 روپے تھا، اپریل 2022ء میں یہ آئی ایم ایف کی وجہ سے 30 روپے تک گیا لیکن اب یہی یونٹ ٹیکس ملا کر 60 روپے تک عوام کو پڑ رہا ہے، اب شہباز شریف یہ بتا دیں کہ 25 روپے والا یونٹ سستا تھا یا آج جو یہ بڑھکیں مار رہے ہیں کہ 7 روپے کمی کر دی وہ سستا ہے؟۔

ن لیگی شخصیات کے بیانات پر کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے محروم فارم سینتالیس زدہ ٹولہ گلے پھاڑ پھاڑ کر جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ن لیگ ملک اور اس کی سیاست کیلئے ہمیشہ ایک لعنت اور وبال ثابت ہوئی ہے، جب جب پاکستان میں جمہوریت پر آنچ آئی ہے نون لیگ آمریت کا مرکزی مہرہ بنی ہے اور اس نے قوم کے مفادات کو بیچا ہے، پاکستان کے مستقبل کو بیچ کر ان سیاسی قزاقوں نے اپنی سیاست اور اقتدار کا الو سیدھا کرنے کی کوشش کی ہے، خود سر سے لے کر پیروں تک دھڑوں اور گروہوں میں بٹی جماعت ملک کی سب سے بڑی نظریاتی اور جمہوری جماعت میں تقسیم کے خواب دیکھ رہی ہے، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پوری طرح متحد اور سیاسی قزاقوں سے ملک بچانے کیلئے یکسو ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں نمائشی کمی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں سے قوم بجلی کی قیمت میں کم و بیش 4 سو فیصد اضافے کا حساب مانگ رہی ہے، عوامی مینڈیٹ اور منشاء کے برعکس قوم پر مسلط کئے جانے والوں کے ہاتھوں تین سال سے جاری معاشی تباہی کا حساب بھی عوام کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، سیاسی انتشار کو ہوا دیکر ناجائز اور حرام اقتدار کو طول دینے کے منصوبے اب مزید کامیاب نہیں ہوں گے، قوم اپنے مینڈیٹ کی واپسی اور سیاست و حکومت سے نالائق، نکمے اور مجرم عناصر کی بے دخلی کیلئے ایک فیصلہ کن جدوجہد کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام ہرگز اپنی آئندہ نسلوں کو چور اچکّوں اور ان کی نئی نسل کے رحم و کرم پر چھوڑنے پر آمادہ نہیں، پاکستان کی بقا و سلامتی جمہوریت کی بحالی، دستور کی حرمت کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور عوام کی حقیقی آزادی میں پوشیدہ ہے جنہیں درباریوں کے شور و غل سے دھندلایا نہیں جا سکتا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی میں مس انڈر سٹینڈنگ، چپقلش چلتی رہتی ہے: علی محمد خان

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے، پارٹی میں مس انڈر سٹینڈنگ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ پارٹی کومتحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے۔
علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، جب پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔

ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شیخ وقاص نے پارٹی کےاختلافات کا سارا الزام کس پر ڈال دیا ؟خبر آ گئی
  • اختلاف رائے کو میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتا ہے، وقاص اکرم
  • پی ٹی آئی میں مس انڈر سٹینڈنگ، چپقلش چلتی رہتی ہے،علی محمد خان
  • پی ٹی آئی میں مس انڈر سٹینڈنگ، چپقلش چلتی رہتی ہے: علی محمد خان
  • عمران خان کی گرفتاری کیخلاف 10؍ اپریل کو ریلیاں نکالنے کا اعلان
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نئے وقف قانون کے منسوخ ہونے تک ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • مراد سعید نے پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
  • شیخ وقاص نے پارٹی اختلافات کا ملبا میڈیا پر ڈال دیا
  • پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار